ہم میں سے بہت سے لوگ ایسے ہیں جن کو معدے اور ہاضمے کے بہت سے مسائل ہیں،جس کی وجہ سے وہ بیماریوں کا شکارہوتے ہیں۔بہت سی بیماریاں ایسی ہیں جو جان لیوا بھی بن جاتی ہیں۔ چھوٹے بچوں سے لے کر بوڑھوں تک کوئی نہ کوئی کسی مسئلےکا شکار رہتاہے۔
جہاں جہاں نئی بیماریوں کا آغاز ہوتا ہے سائنس اس پر کنٹرول پانے کی کوشش میں لگ جاتی ہے۔ابھی بھی بہت سی بیماریاں ایسی ہیں جن پر سائنس کنٹرول پانے میں ناکام رہی ہے۔ انسان جب کام کے ساتھ اپنی صحت پربھی توجہ دیتا ہےتو اس پر بیماری کے حملہ کرنے کے چانسز کم ہوجاتے ہیں، وہ پھر بیماری پر قابو پانے کی طاقت رکھتا ہے اس لئے ہر دور میں صحت مند اور تندرستی بہت اہم اور ضروری ہوتی ہے۔
ہم اپنی روزمرہ زندگی میں تبدیلی لا کر اپنی صحت کا خیال رکھ سکتے ہیں لیکن بعض اوقات جب انسان کسی بیماری میں مبتلا ہوتا ہے تو اس وقت ایک ڈاکٹر کی ضرورت ہوتی ہےجوصحت کے اصولوں کے حوالے سے ہماری رہنمائی کرسکے، اس لئے ہم گھر بیٹھے مرہم۔پی۔کے کی ویب سائٹ سےمعدےکےڈاکٹر کی اپائنمنٹ بک کرواسکتے ہیں اس کے علاوہ ہم وڈیو کال کے ذریعے آن لائن کنسلٹیشن بھی لے سکتے ہیں۔
ہاضمہ خراب!صحت خراب
ہم کیا کھاتے ہیں اور کتنا کھاتے ہیں اس سے کئی زیادہ اہم ہے کہ ہم کتنا ہضم کرپاتے ہیں۔ ہم کتنا کھانا ہضم کرتے ہیں اس سے ہماری انرجی لیول کا پتہ چلتا ہے۔بہت سے افراد روز ایسی غلطیاں کرتے ہیں جن سےانکا ہاضمہ خراب ہوتا ہے۔ جس وجہ سے گیس، جلد کے مسائل، بدہضمی اور بالوں کے گرنے جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ بہت سی بیماریاں ہمارے معدے سے ہی شروع ہوتیں ہیں۔ہمیں اپنے ہاضمے کو مضبوط رکھنے کے لئے کیا کرنا چاہیے کیا نہیں کرنا چاہیے آج ہم اس کے بارے میں جانیں گے۔
کھانے کے بعد نہانا
اگر آپ کھانا کھانے کے فورا بعد نہاتے ہیں،تو آپ اپنے ہاضمے کو خراب کر رہے ہیں۔ بہت سے لوگ ناشتہ کرنے کے بعد نہاتے ہیں جو صحت کے لئے نقصان دہ ہوتا ہے۔جب ہم کھانا کھاتے ہیں تو اس کو ہضم کرنے کے لئے ہمارے جسم کا ٹمپریچر بڑھتا ہے،لیکن جب ہم نہالیتے ہیں تو ہمارے جسم کا ٹمپریچر کم ہوجاتا ہے جس کی وجہ سے کھانا ٹھیک طریقےسے ہضم نہیں ہوتا۔
کھانے کے بعد پانی پینا
کھانا کھانے کے فورا بعد پانی نہیں پینا چاہیے یہ حدیث نبویﷺ بھی ہے۔ کھانے کے بعد پانی ہماری صحت کے لئے نقصان دہ ہے۔کیونکہ پانی ہضم کے کام کو کم کرتا ہے جس وجہ سے کھانا ٹھیک سے ہضم نہیں ہوپاتا تو وہ غذائیت دینے کی بجائے ہمارے جسم میں زہریلے مادے پیداکرتا ہے۔ اس لئے پانی ہمیشہ کھانے کے چالیس منٹ بعد پیئں۔
غیر متوازن غذا
اگر آپ روزانہ فاسٹ فوڈ یا مصنوعی مشروبات کا استعمال کرتے ہیں تو آپ کے ڈاجسٹیو سسٹم کی عمر لمبی نہیں ہوسکتی۔سلاد اور سبزیوں کا استعمال بھی سورج کی روشنی میں کریں۔ تازہ پھلوں اور سبزیوں سے ہمارے جسم کو ضروری وٹامنز اور فایبرز ملتے ہیں جس سے ہمارا نظامِ انہظام مضبوط ہوتا ہے۔
کھانا سٹور کرنا
آج کے اس مصروف دور میں کھانا بنا کر سٹور کرنا ہر گھر کی عادت ہوگئی ہے۔ ہر کھانے کی چیز کی کی عمر ہوتی ہے، پرانا کھانا اپنی غذائیت کھودیتا ہے۔ باسی کھانا ہمارے جسم میں زہریلے مادے پیدا کرتا ہے۔جب کی تازہ کھانا جلد ہضم ہوتا ہے اور انسان کو صحت مند بناتا ہے۔
سٹریس لینا
ہمارے معدے اور ہمارے دماغ کا آپس میں مضبوط رشتہ ہے، بہت زیادہ تناؤ میں رہنا ہمارے معدے کے مسائل پیدا کرتا ہے۔سٹریس آج کی ماڈرن لائف کا حصہ بن گیا ہے،کام کا سٹریس ہو،یا امتحان کا سٹریس ہو یا رشتوں کا سٹریس ہو یہ ہماری صحت پر اثرانداز ہوتا ہے۔
بےقاعدہ کھانا
بہت سے لوگ کھانا تو کھاتے ہیں لیکن اس کا کوئی وقت نہیں ہوتا،وقت پر کھانا نہ کھانے سے بھی انسان کی صحت پر اثر پڑتا ہے،وقت پر کھانا کھانا بہت سے مسائل سےمحفوظ رکھتا ہے۔کھانے کی بے قاعدہ ترتیب مثال کے طور پر رات کے وقت لیٹ کھانا کھانا بھی صحت کے لئے نقصان دہ ہے۔
2 Comments
Good article
thank you so much