کڑی پتہ یا تیز پات نسل در نسل اپنی دواؤں اور ذائقے دار خصوصیات کے لئے استعمال میں ہے۔ کڑی پتہ اپنے ناقابل فہم فوائد کی وجہ سے کسی تعارف کا محتاج نہیں ہر کسی کو کڑی پتے کی خوشبو اور ذائقہ پسند ہےاور ایشیائی کھانوں کا تقریبا لازمی جز ہے۔جیسے کہ بریانی، پلاؤ، نہاری، دال وغیرہ۔ پر کڑی پتہ کھانوں میں ذائقہ دینے کے علاوہ صحت کے لئے بھی مفید ہے۔
کڑی پتہ یا تیز پات کے فوائد
کڑی پتہ اینٹی بیکٹیریل ، اینٹی کینسراور اینٹی آکسیدینٹ خصوصیات کا حامل ہے۔ ہم کڑی پتے کی چند خصوصیات کوتفصیل سے جانیں گے۔
ذیابیطس کے لئے مفید
ذیابیطس ایک انتہائی پریشان کن اور تکلیف دہ بیماری ہے اور آجکل تو کافی لوگوں میں پائی جاتی ہے۔ ذیابطیس ہونا جسقدر آسان ہے اسے کنٹرول کرنا اتنا ھی مشکل۔
اس حالات میں کڑی پتہ معاون و مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ یہ شوگر کی سطح کو کم کرنےکے ساتھ ساتھ ٹائپ 2 کی ذیابیطس سے نمٹنے میں مدد کرتا ہے اور ساتھ ھی کولیسٹرول کو بھی کنٹرول کرتا ہے۔
نضام ہضم کو بہتر بناتا ہے
ہمارے روزمرہ کے طریقہ خوراک کی بدولت ہمارے جسم میں بہت سے زہریلے مادے جنم لیتے ہیں جن کی وجہ سے ہمارا معدہ اور گردے متاثر ہوتے ہیں۔ کڑی پتہ ان سب سے نجات کے لئے ایک اکسیر دوا کا کام کرتا ہے اور ہمارے نضام ہضم کو درست بنا کر
ہمارے جسم کو زہریلے مادہ سے نجات دلاتا ہے۔ کڑی پتہ میں پائے جانے والے نامیاتی مرکبات پیٹ کی خرابی اور آنتوں کی سوزش سے نجات دلاتے ہیں اور کھانا ہضم کرنے میں مدد کرتے ہیں۔
سانس کی تکالیف میں مفید
جدید تحقیق کے مطابق کڑی پتہ اینٹی بیکٹیریل خصوصیات کا حامل ہوتا ہے اور سانس کی تکالیف میں ایک بہترین ریمیڈی کا کام کرتا ہے۔ کڑی پتے کا تیل سانس کی تکلیف میں سینے پر ملنے سے سانس کی تکلیف کافی حد تک کم ہوسکتی ہے۔ اس کے علاوہ کڑی پتے سے بنی پولٹیس کو اگر سینے پر رات بھر لگا رہنے دیں تو اس کے بخارات کی اروما تھراپی سے بھی سانس کی تکلیف کم ہو سکتی ہےاور ہی بلغم کو نرم کر کے سانس کی نالیوں کی صفائی کرتا ہے۔
بالوں کی صحت کو بہتر بناتا ہے
کڑی پتہ بالوں کی نگہداشت کرنے، خشکی کو دور کرنے اور انہیں گرنے سے بچاتا ہے۔اگر آپ اپنے بالوں کی صحت کو بہتر بنانا چاہتے ہیں اور بالوں میں موجود خشکی سے نجات چاہتے ہیں تو کڑی پتوں کو پانی میں رات بھر بھگو دیں اور شیمپو کرنے کے بعد ان پتوں کو اپنے سر کی جلد پر رگڑیں کڑی پتے میں موجود مفید اجزاء بالوں کی خشکی کو دور کرنے اور سر کی جلد پر موجود غیر مستحکم اجزاء کو صاف کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔
اینٹی انفلیمیٹری ایجنٹ یا اینٹی سوزش ایجنٹ
جدید تحقیق کے مطابق کڑی پتے میں ایسے اینٹی انفلیمیٹری آکسیڈینٹ موجود ہوتے ہیں جنہیں پارٹنولائڈ کہا جاتا ہے ،جسے جوڑوں کے درد والی جگہ یا گلے کی سوزش والی جلد پر لگانے سے درد اور جلن میں آرام ملتا ہے۔
دل کی صحت کو بہتر بنانے میں مفید
کڑی پتہ دل کی بیماریوں سے بچانے اور دل کو صحت مند رکھنے کی خصوصیت کی وجہ سے بھی اہمیت کا حامل ہے۔ اس میں موجود دو خاص قسم کے مرکبات کیفک ایسڈ اور روٹن دل کی صحت کو بڑھانے میں مفید ہیں۔ روٹن کے لئے تو کہا جاتا ہے کہ وہ دل اور جسم میں موجود کیپلری والز کو مضوط بناتا ہے جبکہ کیفک ایسڈ قلبی نضام سے خراب کولیسٹرول کو باھر نکالنے میں مدد کرتا ہے۔
دل کی صحت کے حوالے سے کسی بھی قسم کے مشورے کے لیۓ ماہر اور تجربہ کار سے رجوع کرنا ضروری ہوتا ہے اس کے لیۓ مرہم ڈاٹ پی کے کی ویب سائٹ وزٹ کریں اور ماہر ڈاکٹر سے آن لائن مشورہ کریں یا پھر 03111222398 پر رابطہ کریں
تناؤ کو کم کرنے میں مدد گار
کڑی پتہ میں ایک خاص قسم کا مادہ لینا لول موجود ہے جو کہ تھائم اور تلسی کے پتوں میں بھی پایا جاتا ہے ۔یہ مادہ جسم میں تناؤ پیدا کرنے والے ہارمونز کو کم کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔ زیادہ مدت تک تناؤکے ہارمونز صحت کے لئے خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں۔ اس لئے کڑی پتہ آپ کو تناؤ کے حالات میں بھی پرسکون رہنے میں مدد دیتا ہے۔
کڑی پتہ کی چائے
کڑی پتہ افادیت میں اپنی مثال آپ ہے ۔کڑی پتہ وٹامن اے،وٹامن سی، آئرن، پوٹاشیم، کیلشیم اور میگنیشم کا بھرپور ذریعہ ہیں۔ اس کے علاوہ عام کھانوں میں کڑی پتہ کا استعمال صحت کو فروغ دیتا ہے ۔ اس کے علاوہ درد شقیقہ کے علاج میں بھی مفید ثابت ہوتا ہےاور کڑی پتے کی چائے کافی فائدہ مند ہوتی ہے اور اس کی ترکیب بھی کافی آسان ہے۔
چائے کی ترکیب:
اجزاء:
کڑی پتہ: 3 عدد
پانی: 16 اونس
لیموں کا جوس: 1 لیموں
ایک برتن میں پانی اور کڑی پتہ کو ابال لیں اور ٹھنڈا کر کے لیموں کا رس شامل کر کے نوش فرمائیں ۔
کینسر کے خلاف مفید
عام ریسرچ کے مطابق کڑی پتہ خاص قسم کے نامیات اور مرکبات کا حامل ہے ۔اس میں موجود فائٹو نیوٹرینٹس،کیٹیچنز،لینالول،اور پارٹینولائڈ آپ کے جسم کو کینسر پیدا کرنے والے فری ریڈیکلز کے اثرات سے بچانے میں مدد کرتے ہیں۔
“مختصر یہ کہ کڑی پتہ کے متاثر کن صحت کے فوائد میں جسم کو زہریلا کرنے والے مادہ سے نجات، بڑھتی عمر کے اثرات کو کم کرنا، نضام ہضم کو درست رکھنا، دل کی صحت کو بہتر بنانا، ذیابیطس کا کنٹرول، سوزش سے نجات، بعض قسم کے کینسر سے بچاؤ، سانس کے مسائل میں کمی وغیرہ شامل ہیں۔
اس مفید اور پر اثر جڑی بوٹی کو ہم اپنی روزمرہ کی زندگی میں شامل کرکے ہم ایک صحتمند اور توانا زندگی گزار سکتے ہیں۔ “