انسانی جسم میں بہت سے حقائق اور راز پوشیدہ ہیں جن سے ہم ناواقف ہیں ۔ ہمارا جسم ایک حیرت انگیز مشین ہے جو انتہائی پیچیدہ افعال انجام دینے کے لئے بنائی گئی ہے، یہ خود کو تخلیق کر سکتی ہےاور ہمیں محفوظ رکھنے کے لئے انتہائی حد تک بھی جا سکتی ہے اس کے علاوہ یہ ایک نئی زندگی کو بھی تخلیق کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے
جیسے جیسے سائنسی تحقیقات آگے بڑھتی جا رہی ہیں یا اس میں جدت آتی جا رہی ہے انسانی جسم سے متعلق رازوں پر سے پردہ اٹھتا جا رہا ہے اور نئے نئے حقائق سامنے آتے جا رہے ہیں یہاں ہم ان میں سے چند دلچسپ حقائق کا ذکر کریں گے
انسانی جسم میں چھپے حقائق
ہم یہ جانتے ہیں کہ ہمارا جسم کھانا، پینا، سونا ، جاگنا، بھاگنا دوڑنا جانتا ہے لیکن کچھ ایسی دلچسپ باتیں جو انسانی جسم میں پوشیدہ ہیں ان سے ہم ناواقف ہیں
آپ کے مضبوط ترین پٹھے جسم میں تربیت نہیں پاتے ہیں
اگر آپ قوت کے حساب سے بات کریں تو انسانی جسم کے سب سے مضبوط عضلات جبڑے کے پٹھے ہیں یہ جبڑے اور دوسرے پٹھوں کے ساتھ مل کر دانتوں کو بند کرنے کا کام کرتے ہیں اس کی قوت سامنے کے دانتوں پر 55 پاؤنڈ اور داڑھ پر 200 پاؤنڈ ہے
خواتین میں سب سے بڑا خلیہ ہوتا ہے جبکہ مردوں میں سب سے چھوٹا
خواتین کے جسم میں سب سے بڑا خلیہ انڈے کا خلیہ ہوتا ہے جسے بیضہ بھی کہا جاتا ہے یہ اتنا بڑا ہوتا ہے کہ اسے خوردبین کے بغیر بھی دیکھا جا سکتا ہےدوسری طرف مردوں میں نطفہ کے خلیات سب سے چھوٹے ہوتے ہیں۔ یہ صرف یہ ثابت کرتا ہے کہ سائز سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کیونکہ دونوں تولیدی عمل میں اہم کردار ادا کرتے ہیں
آپ کی ناک کے اردگرد خشکی ہو سکتی ہے
روغنی جلد کی سوزش ، جلد کی ایک حالت ہے جو کھوپڑی اور جسم کے دیگر تیل والے حصوں میں جیسے ناک کے اطراف، بھنویں، کان، پلکیں اور سینے پر سرخ ، فلیکی اور خارش والی جلد کے طور پر ظاہر ہوتی ہے یہ خطرے کی بات نہیں ہے کیونکہ یہ متعدی نہیں ہے اور اس سے جسم کو کوئی نقصان نہیں ہوتا ہے
ہر 10 سال میں آپ کا جسم نیا ڈھانچہ تشکیل دیتا ہے
کیا آپ اس بات سے واقف ہیں کہ ایک انسان کا جسم ہر دس سال میں اپنے ڈھانچے کو دوبارہ تشکیل دیتا ہے اس کا مطلب ہے کہ ہڈیوں کے پرانے ٹکڑوں کو ہٹاکر اس کی جگہ نئے ٹشو لگاتا ہے
کسی بھی بیماری سے متعلق معلومات حاصل کرنے کے لئے ڈاکٹرسے اس نمبر پر رابطہ کریں03111222398
غصے میں آنکھوں کا رنگ تبدیل ہوجاتا ہے
آپ نے اس بات پر کبھی غور بھی نہیں کیا ہو گا کہ جب آپ غصے میں ہوتے ہیں تو آپ کی آنکھوں کا رنگ تبدیل ہو جاتا ہے۔ جب آپ غصے میں ہوتے ہیں تو آپ کی آنکھوں کی پتلیوں کا سائز تبدیل ہو جاتا ہے اسی وجہ سے اپ کی آنکھوں کا رنگ گہرا نظر آتا ہےاور آپ کا انداز دھمکی آمیز دکھائی دیتا ہے
انسانی جسم ایک دودھ کے ڈبے جتنا لعاب روزانہ پیدا کرتا ہے
اگرچہ یہ کوئی ایسی چیز نہیں ہے جوس کے بارے میں حد سے زیادہ غور کیا جائے لیکن یہ حقیقت ہے کہ انسانی جسم عام حالات میں 5۔0 سے 5۔1 لیٹر تھوک پیدا کرتا ہے ۔ یہ اہم ہے کیونکہ لعاب منہ کے انفیکشن سے لڑنے اور منہ کی مجموعی صحت کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے
آپ کے دانتوں کا اینیمل (تامچینی) شارک کی طرح مضبوط ہے
یہ انسان جسم میں سخت مادہ ہے اور یہ نقصاندہ بیکٹیریا اور تیزاب کے خلاف حفاظتی رکاوٹ کا کام کرتا ہے جو دانتوں پر حملہ کر سکتے ہیں۔ یہ اس طرح لگتے پہیں جیسے کہ شارک کے دانت لیکن بدقسمتی ہے یہ شارک کے دانتوں کے جیسے تیز نہیں ہیں
حمل کے دوران عورت کا دماغ سکڑ جاتا ہے
محققین کے مطابق حمل کے دوران دماغ میں موجود سرمئی مادہ سکڑ جاتا ہے اور یہ صرف عارضی طور پر ہوتا ہے اور اس کا کائی نقصآن بھی نہیں ہے ۔ دراصل حجم کھونا کنکشن کی ٹھیک ٹیوننگ کی نمائندگی کر سکتا ہے، جو زیادہ مؤثر دماغی سرکٹس بنا سکتا ہے
معدہ کا تیزاب پلاسٹک کے علاوہ ہر چیز پگھلا سکتا ہے
کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ کے معدے میں موجود گیسٹرک ایسڈ جسکا پی ایچ لیول 1 ہوتا ہے اس قدر تیز ہوتا ہے کہ یہ دھات کو بھی تحلیل کر سکتا ہے البتہ یہ انزائمز یعنی پلاسٹک ک تحلیل نہیں کر سکتا ہے(براہ مہربانی اسے جانچنے کی کوشش نہ کریں)
آپ کی ناک کے چھوٹے بال مرنے کے بعد بھی حرکت کرتے ہیں
آپ کے ناک کے چھوٹے بالوں کو سیلیا کہا جاتا ہے اور انہیں ناگوار سمجھا جاتا ہےلیکن یہ بہت اہم ہیں ایک سے زیادہ مقاصد کی تکمیل کرتے ہیں۔ وہ پیتھوجنز کو جسم میں داخل ہونے سے روکنے کے لئے ایک رکاوٹ کے طور پر کام کرتے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ انہیں موت کٓے وقت کا پتہ لگانے کے لئے بھی استعمال کیا جاتا ہے کیونکہ یہ موت کے بعد 20 گھنٹے تک حرکت جاری رکھ سکتے ہیں
آپ کی 5 سے زیادہ حواس ہیں
انسانوں کے پاس 5 بنیادی حواس ہیں لیکن حقیقت میں ایسا نہیں ہے ہم چھٹی حس کی بات نہیں کر رہے ہیں کچھ حواس ہیں جن سے ہم واقف نہیں ہیں پروپیروسیپشن جو خود کی نقل و حرکت اور5 جسم کی پوزیشن سے جڑا ہوا ہے ، تھرموسیپشن جو درجہ حرارت کے احساس اور ادراک سے جڑا ہوا ہے
انسانی جسم میں کیل بنانے جتنا آئرن موجود ہے
ایک انسانی جسم میں تقریبا گرام آئرن ہوتا ہے جس میں سے زیادہ تر خون کے سرخ خلیوں سے آتا ہےاگر اپ کے جسم کا تمام آئرن اکھٹا کیا جائے تو خیال کیا جاتا ہے کہ اس کی مقدار ایک کیل کے برابر ہوگی
مرہم کی ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے یہاں کلک کریں
Android | I |
---|---|