گھریلو علاج کو صدیوں سے موثر سمجھا جاتا رہا ہے ، جسمانی درد اگر کسی بڑے طبی مسئلے کی وجہ سے نہ ہو تو ہلکے پھلکے درد کے لیے بنیادی درد کش دواؤں کے استعمال کی بجائے گھر پر موجود گھریلو قدرتی اشیاء کا استعمال کر لینا چاہیے۔درد کش ادویات کی اہمیت اپنی جگہ لیکن اس سے پہلے ایک دفعہ قدرتی طریقہ استعمال کر کے دیکھ لینا چاہیے۔ درد کم کرنے کے کچھ قدرتی گھریلو طریقے بہت مؤثر ثابت ہوتے ہیں اور ان کے صحت پر کسی قسم کے سائڈ ایفیکٹس بھی نہیں ہوتے۔
جسمانی درد کا گھریلو علاج
انسانی جسم میں کہیں بھی درد کی شکایت ہوجائے تو بڑی مشکل ہوجاتی ہے ۔لیکن اس درد کودورکرناآسانی کے ساتھ یہ کام اب آپ کے لئے مشکل نہیں رہے گا۔کیونکہ اب آپ جان لیں گے ایسے طریقے جن کے استعمال سے درد سے فوری نجات پاناکوئی بڑی بات نہیں۔ وہ گھریلو طریقے حاضر خدمت ہیں۔ اپنے جسمانی درد کی وجہ معلوم کرنے کے لیۓ جنرل فزیشن سے رابطہ کریں۔
کمر درد کا گھریلو علاج
ناقص غذاؤں کی وجہ سے اب کمر درد کی شکایت بزرگوں کے ساتھ ساتھ ہرجوانوں کوبھی ہونے لگی ہے کمر کا درد دنیا بھر کا مسئلہ ہے اور لگ بھگ ہر کسی کو زندگی میں کبھی نہ کبھی اس کا سامنا ہوتا ہے۔ عام طور پر یہ درد پسلی سے نیچے شروع ہوتا ہے اور نیچے تک پھیلتا ہوا محسوس ہوتا ہے جو کہ کافی تکلیف دہ ہوتا ہے۔ کمر جھکا کر دیر تک بیٹھنا کمر درد کو بدتر بناتا ہے اور آپ کے سونے کا خراب اندازبھی کمردرد کو بڑھا دیتا ہے۔
اس درد سے نجات کے لئے گھریلو نسخہ ہے ، تربوز کے بیج، سفید صندل اورچھوٹی الائچی ہم وزن پیس کررکھ لیں۔صبح وشام آدھاچمچ لیں تودرد دورہوجائے گا۔
سردرد کا گھریلو علاج
گرمی کی شدت ہو، تھکن ہو یا ڈپریشن سردرد ہونے لگتاہے ۔ سر میں درد کی تکلیف بعض اوقات ہاتھ پیروں کو بے جان کر دیتی ہے اور اس کا شکار شخص کچھ بھی کرنے کے قابل نہیں رہتا، یہاں تک کہ کسی دوا یا قدرتی طریقے سے سر درد خود ہی کم ہوجائے۔ سر درد کا بار بار ہونا آنکھوں کے امراض کی علامت ہو سکتا ہے ، ماہر امراض چشم سے رابطہ کریں۔
عام معمول کے مطابق فورا سب دو گولیاں نگل لیتے ہیں۔ جبکہ اسکا حل آپ کے گھر میں ہی موجود ہے۔ ایک کپ پانی میں پودینہ کی چند پتیاں اورایک چھوٹا ٹکڑا دارچینی ڈال کردوابال آنے تک پکاکرچھان کرپی لیں۔ سر درد غائب ہوجاۓ گا۔
ناک کی ہڈی یاگوشت بڑھنے کی تکلیف کا گھریلو علاج
ناک چہرے کا اہم حصہ ہے جس میں سونگھنے کی صلاحیت ہوتی ہے۔ بعض طبی مسائل ناک کے انفیکشن کا باعث بنتے ہیں ۔ جس سے ناک کے اندر سوجن ہوجاتی ہے ۔ یا ناک میں گوشت بڑھ جاتا ہے جو بے ضرر ہوتا ہے ۔اس کے بڑھنے کی وجہ ناک کی سوزش یا الرجی ہوتی ہے ۔ عام طور پر یہ بے ضرر ہوتی ہے ۔ لیکن بعض اوقات مسئلے کا باعث بنتی ہے ۔ ناک ، کان ، گلہ کے ماہر ڈاکٹر سے رابطہ کریں۔
معمولی گوشت یا ہڈی کے بڑھنے کی علامات ظاہر نہیں ہوتیں جبکہ اگر یہ زیادہ بڑھ جائے تو سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے اور انفیکشن کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ اس کا موثر علاج درج ذیل ہے۔
ایک چمچ زیتون کے تیل میں ایک قطرہ کلونجی کاتیل ملاکرایک قطرہ ناک میں ڈالیں۔لیکن ٹھنڈی اشیاء جیسے کیلا،چاول اوردہی وغیرہ سے پرہیز کریں ساتھ ساتھ اجوائن،نیم اورلونگ پانی میں پکاکراسکی اسٹیم لیں بہت جلد اور دیرپا آرام آجائے گا۔
منہ کے چھالوں کی تکلیف کاگھریلو علاج
زبان، مسوڑوں، ہونٹوں یا گالوں کے اندرونی حصوں میں چھالے یا زخم کی متعدد وجوہات ہوسکتی ہیں جیسے الرجی، انجری، انفیکشن، کسی چیز کا تناﺅ وغیرہ۔ تاہم جب آپ اس سے متاثر ہوں تو کھانا پینا مشکل ہوجاتا ہے جبکہ تکلیف الگ ہوتی ہے اور آپ ان کا علاج چاہتے ہیں تاکہ ان چھالوں یا زخم سے جلد از جلد نجات مل جائے۔ اگر آپ کو بھی اس مسئلے کا سامنا ہے تو یہ گھریلو ٹوٹکے آپ کے درد میں تیزی سے کمی لانے کے ساتھ ساتھ چھالوں یا زخم ختم کرنے میں بھی مدد دیں گے۔
اسکے لئے ست گلو ۵۰ گرام،تباشیر ۵۰ گرام اورچھوٹی الائچی دس گرام پیس کررکھ لیں۔بچوں کوایک چوتھائی چائے کاچمچ اوربڑوں کوآدھا چمچ دیں۔
پٹھوں کی کمزوری اور جوڑوں کے درد کاگھریلو علاج
ہمیں اپنی مضبوط ہڈیوں اورصحت مند پٹھوں کےلئےایسی خوراک کااستعمال کرنا چاہیے جو تمام ایسے اجزاءسے بھرپور ہوں جن کی ہمیں ضرورت ہوتی ہے،تاکہ ہم اپنی صحت کوقائم رکھ سکیں۔ہڈیوں اور پٹھوں کی صحت کے لئے آج ہم آپ کو ایک نسخہ بتانے جارہے ہیں جس کے باقاعدگی سے استعمال کرنے سے آپ کو پٹھوں کے درد سے چھٹکارا مل جائے گا۔آرام نہ آنے کی صورت میں ماہر ہڈی و جوڑ سے رابطہ کریں۔
دار چینی 6 گرام ، تین پاؤ دودھ ، ایک کپ پانی ، چینی حسب ذائقہ ، تیاری ،دار چینی کو پیس کر دودھ اور پانی میں پکائیں اور چمچ ہلاتے رہیں جب دودھ ذرا گاڑھا ہو جائے تو اس میں حسب ذائقہ چینی ملا کرصبح نہار منہ سات دن تک پیئں ۔
گردے کے درد کاگھریلو علاج
گردے انسانی جسم کا اہم عضو ہیں، کمر کے درد کو نظر انداز نہ کریں کیونکہ یہ گردوں کا درد بھی ہوسکتا ہے، گردے کی سوزش اوراس میں پتھری ایک انتہائی تکلیف دہ بیماری ہے، اس صورت میں پانی کا استعمال زیادہ کریں اور گردے کے درد کا نہایت مجرب نسخہ یہ ہے۔ گردے کے درد کی شدت کی صورت میں ماہرین سے رابطہ کریں۔
ایک گلاس پانی میں سفید زیرہ ایک چمچ پیس کراورایک لیموں کارس شامل کریں۔گردے میں ہونے والادرد اورباربار بننے والی پتھری دورہوجائے گی۔
عرق النساء کےدرد کاگھریلو علاج
یہ درد انسان کو چلنے پھرنے تک نہیں دیتا اسی لیے اسے ’لنگڑی کا درد‘ بھی کہتے ہیں۔ مردوں کی نسبت یہ درد خواتین کو زیادہ ہوتا ہے کیونکہ وہ زیادہ حساس ہوتی ہیں، زیادہ تر اس درد کی بنیاد ی وجہ چوٹ ،دماغی تھکاوٹ،غم وغصہ ، زیادہ سوچنابنتی ہیں۔ آج آپ کو نسخہ دینا ہے۔ جو کہ بہت آسان ہے۔ اتنا آسان نسخہ دیکھ کر آپ حیران بھی ہوجائیں گے۔ طریقہ یہ ہے۔
ہرمل دانہ جوآرام سے پنسار کے پاس مل جاتاہے وہ لے لیں۔ پہلے دن صرف ایک دانہ ،دوسرے دن دو اورتیسرے دن تین دانہ کرتے کرتے چالیسویں دن چالیس دانے تک لے جائیں۔پھراکتالیسویں دن سے روزایک ایک دانہ کم کرتے جائیں اورواپس ایک دانہ پرآجائیں۔
درد کی شدت بڑھ جانے کی صورت میں اپنے قریبی معالج سے رجوع کریں اگر آپ کو ان بیماریوں سے متعلق کوئی بیماری یا مسئلہ ہےیا اس سے متعلق معلومات جاننے کے خواہشمند ہیں تو مرہم ڈاٹ پی کے پر کلک کریں یا براہ راست ڈاکٹر سے رابطے کے لۓ اس نمبر پر کال کریں03111222398 ہمیں امید ہے کہ یہ معلومات آپ کے لیۓ فائدہ مند ثابت ہوگی ، ہمیں اپنی آراء سے ضرور آگاہ کیجیۓ گا۔