جنسی بیماریاں مرد اور عورت دونوں میں ہو سکتی ہیں اور شادی شدہ زندگی کے ماہر ڈاکٹروں کے مطابق یہ جنسی بیماریاں کسی بھی انسان کی ازدواجی زندگی کو براہ راست متاثر کرنے کا سبب بن سکتی ہیں ۔
جنسی بیماریاں عام طور پر بڑھتی ہوئي عمر کے سبب ہوتی ہیں مگر بعض اوقات جوان لوگوں میں بھی ذہنی اور جزباتی دباؤ ، کسی بیماری یا کسی دوا کے سائڈ افیکٹ کے طور پر بھی ہو سکتی ہے
خواتین میں ہونے والی جنسی بیماریاں
عام طور پر خواتین کی جنسی بیماریاں اور مسائل مردوں سے مختلف ہوتےہیں تاہم ان کے اثرات بھی ازدواجی زندگی پر اتنے ہی شدید ہوتے ہیں جتنےکے مردانہ جنسی بیماریوں کے ہوسکتے ہیں خواتین کو عام طورپر 5 جنسی مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔
جنسی بے رغبتی
عام دنوں کے حوالے سے جنسی خواہشات میں کمی واقع ہو جاتی ہے اور جنسی تعلق قائم کرنے کی خواہش عام دنوں کے مقابلے میں کم یا ختم ہو جاتی ہے ۔
جنسی تحریک کا نہ ہونا
اس صورتحال میں جسم کے اندر جنسی خواہشات اور تحریک پیدا نہیں ہوتی ہے اور جسم لمس کو محسوس کر کے اس حساب سے ردعمل ظاہر کرنے سے قاصر ہوتا ہے
دخول میں تکلیف
اس صورت میں قربت کے تعلقات میں عورتیں اس لذت کو محسوس کرنے سے قاصر ہوتی ہیں جو خوشی دینے کا باعث ہو سکتی ہے اور بعض خواتین کو دخول کے وقت تکلیف بھی محسوس ہوتی ہے
جنسی تعلقات کے بعد تکلیف
اکثر خواتین کے لیۓ جنسی تعلق قائم کرنا اس وجہ سے بھی اذیت ناک ہوتا ہے کیوں کہ اس کے بعد ان کو نچلے حصے میں شدید درد کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے
ہارمون کے مسائل
بعض اوقات خواتین کے اندر نسوانی ہارمون ایسٹروجن کی مقدار بعض وجوہات کی بنا پر کمی کا شکار ہوجاتی ہے جس کی وجہ سے بھی جنسی بیماریاں یا مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے
مردوں میں ہونے والی جنسی بیماریاں
عام طور پر مردوں کےجنسی مسائل خواتین کے مسائل سے قدرے مختلف ہوتے ہیں مردوں کو اپنی ازدواجی زندگی میں ان مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے
اریکٹائل ڈس فنکشن
جنسی طور پر فعلیت میں کمی واقع ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے جنسی فرائض کی ادائگی میں مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے
جنسی بے رغبتی
جنسی تعلقات قائم کرنے کی خواہش میں کمی واقع ہو جانا
جلدی فارغ ہو جانا
اس صورتحال میں جنسی تعلقات کے دوران یا تو مرد جلدی فارغ ہو جاتے ہیں یا پھر ان کو فارغ ہونے میں بہت زیادہ ٹائم لگ جاتا ہے
مردانہ ہارمون کی کمی
بعض اوقات ہارمون کی خرابی کی وجہ سے بھی مردوں کے اندر مردانہ ہارمون ٹیسٹیرون کی مقدار میں کمی واقع ہوتی ہے جو کہ جنسی بے رغبتی اور مسائل کا سبب بن سکتی ہے
مردوں اور عورتوں میں جنسی بیماریاں ہونے کے اسباب
جنسی بیماریاں درحقیقت بہت ساری وجوہات کےسبب ہو سکتی ہیں جن کا سبب بعض اوقات مختلف ادویات کےاثرات بھی ہو سکتے ہیں اس کے علاوہ ذیابطیس ، ہائی بلڈ پریشر کی بیماریوں کی وجہ سے بھی یہ مسائل ہو سکتے ہیں اس کے علاوہ پیشاب میں ہونے والا انفیکشن بھی اس کا سبب بن سکتا ہے
ذہنی اور نفسیاتی مسائل ، ڈپریشن اور ماضی میں جنسی حوالے سے جڑی کوئي بری یاد بھی جنسی مسائل یا جنسی بیماریاں پیداکرنے کا سبب بن سکتی ہے اس کے علاوہ ہارمون کے نظام میں بے اعتدالی بھی اس کےبڑے اسباب میں سے ایک ہو سکتا ہے
مردوں اور عورتوں میں جنسی بیماریاں تشخیص کا طریقہ
جنسی مسائل کی تشخیص کے لیۓ سب سے پہلے اپنے ڈاکٹر سے ایمانداری سے اپنے مسائل کو ڈسکس کرنا سب سے اہم ہوتا ہے ڈاکٹر آپ کی بتائی ہوئي معلومات کی بنیاد پر آپ کی صحت ، عمر اور دیگر عوامل کو دیکھتے ہوۓ مسائل اور ان کے اسباب کی تشخیص کر سکتا ہے جس کے بعد علاج کا مرحلہ شروع ہوتا ہے
کیا جنسی بیماریاں روکی جا سکتی ہے
جنسی بیماریوں کا سب سے بڑا اور اہم سبب بڑھتی ہوئی عمر کےاثرات ہوتے ہیں جن کو روکنا ممکن نہین ہوتا ہے تاہم مختلف طریقوں سے اس کے اثرات کو کم کیا جا سکتا ہے ۔ جس کے لیۓ کچھ اقدامات ضروری اور مددگار ثابت ہو سکتے ہیں
اپنے ڈاکٹر سے استعمال کی جانے والی ادویات کے سائڈ افیکٹ کےحوالے سے مشورہ کریں اس کے علاوہ ذیابطیس اور صحت کے دیگر حوالوں سے ڈاکٹر کی مشاورت سے ان کو کنٹرول کریں
ماہر نفسیات کی مدد سے ڈپریشن اور دیگر ذہنی مسائل کے حوالے سے بات کریں
اپنے پارٹنر سے جنسی تعلقات کے حوالے سے اور سامنے آنے والے مسائل کے حوالے سے بات کریں اور ان کو حل کرنے کی کوشش کریں
ایسی ایکسرسائز کریں جو کہ جنسی صلاحیت کو بڑھانے کا سبب بنیں
جنسی بیماریاں اور ان کا علاج
اگر جنسی بے رغبتی کی شکایت ہے تو اس کو دور کرنے کےلیۓ مختلف اوقات میں جنسی قربت اختیار کریں ۔ ایک جیسی روٹین بھی بعض اوقات اس کا سبب بن سکتی ہے اپنے پارٹنر سے پسند اور ناپسند کے بارے میں بات کریں اور اس حوالے سے شعوری طور پر تیاری کریں
جنسی تحریک میں کمی اور جلد فارغ ہو جانے کے مسائل کا سامنا کرنے کے لیۓ یا ہارمون کے مسائل کے لیۓ اپنے ڈاکٹر سےرجوع کریں جو اس حوالے سے رہنمائی کر سکتے ہیں
اس کے عورتوں کو جنسی تعلقات میں ہونے والے درد کی وجوہات جاننے کے لیۓ ان کا اندرونی معائنہ بہت ضروری ہے جو کہ کسی ماہر امراض نسواں سے کروایا جا سکتا ہے تاکہ اس کی وجوہات کو جانا جا سکے اور اس مسلے کو دور کیا جا سکے