جلد کی حفاظت کے لیے ہر روز اپنے چہرے کو دھونے اور صاف کرنے کے بعد بھی جلد کے مردہ خلیات ہوتے ہیں جنہیں گھر کے بنائے ہوئے بہترین اسکرب یا کلینزر سے صاف کیا جا سکتا ہے۔
جلد کی حفاظت کے لیے گھرپر تیار کیے گئے اسکرب سے چہرے پر موجود مردہ خلیات سے چھٹکارا حاصل کیا سکتا ہے لیکن فیس واش چہرے کو دھونے کے لیے آپ کی جلد کی گہرائی میں موجود گندگی کو نکالنے میں اتنے مؤثر نہیں ہوتے ہیں۔
ایکسفولیئشن ایک ایسا عمل جو نہ صرف مردہ جلد بلیک ہیڈز اور وائٹ ہیڈز کو دور کرنے میں مدد کرتا ہے بلکہ آپ کی جلد کی ساخت کو ہموار کرتا ہے ایک خوبصورت چمکتے ہوئے چہرے کے ساتھ آپ خود کو پر اعتماد محسوس کریں گے اس عمل کو اپنی جلد کی دیکھ بھال کے طریقہ کار کا لازمی حصہ بنانا چاہیئے۔
فیس اسکرب کا استعمال
اس سے پہلے کہ آپ ان کمرشل ایکسفولیٹرز اور اسکرب کا استعمال کریں کچھ فیشل اسکرب آئیڈیاز ہیں جنہیں آپ گھر پر استعمال کرسکتے ہیں قدرتی اجزاء کا استعمال جلد کے لیے فائدہ مند ہوتا ہے یہ ایکسفولیٹرز جلد کونرم بناتے ہیں اور محفوظ بھی رکھتے ہیں۔
سورج سے جلد کو پہنچنے والے نقصان کو کم کرتا ہے سیلولائٹ کو کم کرتا ہے آنکھوں کے نیچے سیاہ حلقوں کو کم کرتا ہے سوزش کو کم کرتا ہے سخت جلد کے لیے خون کے بہاؤ کو بہتر بناتا ہے اور بالوں کی طاقت کو بہتر بناتا ہے
آپ کو سورج سے متاثرہ جلد مہاسوں ایکنی اور داغ دھبوں سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ان علامات کے ظاہر ہونے کی صورت میں جلد کے ماہر ڈاکٹر سے مشورے کے لیے مرہم کی ویب سائٹ وزٹ کریں یا پھر 03111222398 پر رابطہ کریں۔
چہرے کی چمک کے لیے اسکرب کیوں ضروری ہے؟
مردہ جلد کو فوری طور پر ٹھیک کرنے کے لیے گھر پر بنائے گئے چہرے کے اسکربس کا استعمال کریں جو آپ کے چہرے کو دوبارہ سے جوان کرے گا اور تازگی بخشے گا۔ کاسمیٹک ڈرمیٹولوجسٹ کا خیال ہے کہ کافی جلد کے لیے بہترین ہے کافی کے فوائد صرف ایک مشروب تک محدود نہیں ہیں۔
کافی بھی کئی طریقوں سے جلد کی دیکھ بھال کا ایک اہم جزو ہے یہ مہاسوں کو کم کرتی ہے کولیجن کی سطح کو بڑھا کر بڑھاپے کی علامات کا مقابلہ کرتی ہے جلد کو فری ریڈیکل نقصان سے بچاتا ہے۔
گھر پر کافی اسکرب کیسے بنا سکتے ہیں
کافی میں موجود کیفین خون کی گردش کو بہتر بناتی ہے اور جلد کو رونق اور جوانی میں اضافہ کرتی ہے مزید یہ کہ اس میں اینٹی آکسیڈنٹس بھی ہوتے ہیں (یو وی) کے نقصان سے بچاتا ہے اور نمی کی کمی ہونے سے روکتا ہے۔
بنانے کا طریقہ
۔1 آدھا کپ دہی کے ساتھ تین چائے کے چمچ تازہ پیسی ہوئی کافی کو مکس کریں۔
۔2 اگر آپ کی جلد خشک ہے تو دہی کو مکمل چکنائی والے دودھ کے ساتھ مکسچر میں بلینڈ کریں اور پانچ منٹ کے لیے چھوڑ دیں۔
۔3 جب مرکب گاڑھا ہو جائے تو ایک چائے کا چمچ شہد ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔
۔4 اس مکسچر کو چہرے پر لگائیں اور تقریباً 8 سے 10 منٹ تک اوپر کی طرف سرکلر حرکت میں رگڑیں۔
۔5 پھر ٹھنڈے پانی سے دھو لیں بہترین نتائج کے لیے ہفتے میں دو بار اس سکرب کا استعمال کریں۔
۔6 کافی کا استعمال آپ کی آنکھوں کو صاف کرنے کے لیے بھی کیا جا سکتا ہے کافی کا پیسٹ بنائیں اور اسے آنکھوں کے گرد ہلکے سے لگائیں اسے چند منٹ کے لیے چھوڑ دیں اورپھر آہستہ سے دھو لیں۔
۔7 اگر آپ کی جلد حساس ہے تو اسکرب کے استعمال سے پہلے جلد کے ڈاکٹر سے مشورہ کرنا ضروری ہے جلد کی سوزش الرجک اور دیگر مسائل کے لیے جلد کے ماہر ڈاکٹر سے رابطہ کریں۔
گھر پر چاکلیٹ اسکرب کیسے بنا سکتے ہیں
چاکلیٹ میں اینٹی آکسیڈنٹس کی مقدار زیادہ ہوتی ہے اور اس میں بڑھاپے کو روکنے کی خصوصیات موجود ہوتی ہیں یہ کولیجن کی پیداوار کو بھی بڑھاتا ہے، جلد کو ہائیڈریٹ کرتا ہے اور چہرے کو چمکدار بناتا ہے اور اسے ریشمی نرم بناتا ہے۔
بنانے کا طریقہ
۔1 دو سے تین کھانے کے چمچ پگھلی ہوئی ڈارک چاکلیٹ ایک کپ دانے دار چینی دو کھانے کے چمچ گراؤنڈ کافی اور آدھا کپ ناریل کا تیل لیں ان تمام اجزاء کو مکس کر کے ایئر ٹائٹ جار میں محفوظ کر لیں۔
۔2 جب آپ اسے استعمال کرنا چاہیں تو ایک مائیکرو ویو سیف پیالے میں چند چمچوں کا اسکوپ لیں اور اسے 6 سے 8 سیکنڈ تک گرم کریں اور چہر ے پر لگائیں 3 منٹ کے بعد نارمل پانی سے دھو لیں جلد نرم اور کومل ہو جائے گی۔
۔3 یہ آنکھوں کے نیچے گردش کو بڑھاتا ہے اور خون کی نالیوں کو پھیلا دیتا ہے اور آنکھوں کے نیچے سیال کو کم کرتا ہے آپ کافی آئس کیوبز بھی استعمال کر سکتے ہیں۔
ناریل کا دودھ اور بادام کا اسکرب
یہ اسکرب چہرے کی جلد کی صاف کرے گا اور سیلولائٹ کی ظاہری شکل کو کم کرنے میں مدد کرے گا۔
بنانے کا طریقہ
دو کپ ملتانی مٹی ایک کپ پسی ہوئی جو، چار کھانے کے چمچ پسے ہوئے بادام اور دو کھانے کے چمچ باریک پیسے ہوئے گلاب اور ناریل کا دودھ شامل کریں نرم اور ملائم جلد کے لیے اسے چہرے کے اسکرب کے طور پر استعمال کریں۔
تازہ پھلوں کا اسکرب
پھلوں میں پائے جانے والے انزائمز جلد کو صاف کرنے کی خصوصیات رکھتے ہیں جلد کی صفائی مساموں کو گہرائی سے صاف کرنے کے لیے فروٹ (پپیتا، کیلا، اورنج) کا استعمال کیا جا سکتا ہے پھلوں کے گودے میں موجود پروٹین اور غذائی اجزاء جلد کو قدرتی طور پر ہائیڈریٹ رکھنے کے ساتھ اس میں چمک پیدا کرتے ہیں۔
لیموں شہد اور شوگر اسکرب
جلد کے مردہ خلیوں کو ختم کرنے والے قدرتی ایکسفولینٹ لیموں بلیک ہیڈز مہاسوں اور سورج کی روشنی سے متاثرہ رنگت کو دور کرنے میں مدد کر سکتا ہے دوسری طرف شہد قدرتی اینٹی آکسیڈنٹ کے طور پر کام کرتا ہے اور سوجن والی جلد کی اسکن میں نمی بخشنے اور ٹھیک کرنے میں مدد کرتا ہے۔
بنانے کا طریقہ
۔1 ایک کپ چینی آدھا کپ زیتون کا تیل اور ایک کھانے کا چمچ شہد مکس کریں اس میں ایک بڑے لیموں کا رس ملا دیں کچھ دیر تک اسے اپنے چہرے پر لگا رہنے دیں۔
۔2 ٹھنڈے پانی سے دھونے سے پہلے چند منٹ تک اسکرب کریں خشک جلد کی صورت میں اسکرب کو زیادہ دیر تک نہ چھوڑیں کیونکہ اس سے جلد پھیکی پڑ سکتی ہے۔
ٹماٹر اور دہی کا اسکرب
ٹماٹر ایک بہترین پھل ہے جو آپ کی جلدکی ٹون کو آسانی سے ٹھیک کرنے کے لیے جانا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ، دہی ایک قدرتی بلیچ کے طور پر کام کرتا ہے جو آپ کی جلد کی رنگت کو ہلکا کرے گا۔ اس طرح، دونوں کا مجموعہ آپ کی جلد سے ٹین کی تہہ کو ہٹانے میں اچھا کام کرے گا۔
بنانے کا طریقہ
۔1 آپ دو چائے کے چمچ ٹماٹر کا گودا، اتنی ہی مقدار میں دہی اور ایک چمچ لیموں کا رس ملا کر اسکرب پیک بنا سکتے ہیں۔
۔2 اسے اچھی طرح مکس کریں اور اپنے چہرے پر لگائیں اسے خشک ہونے دیں اور پھر دھولیں۔
۔3 ٹماٹر کا رس لگانے کے بعد آپ کو ہلکی خارش محسوس ہو سکتی ہے لیکن ایک بار جب یہ خشک ہوجائے تو، احساس ختم ہوجائے گا یہ پیک آپ کی جلد سے سیاہ رنگ کی تہہ سے چھٹکارا پانے میں مدد کرے گا۔
ملتانی مٹی اور ایلو ویرا اسکرب
جب جلد کی دیکھ بھال کی بات آتی ہے تو کوئی ایسی چیز نہیں ہے جو جلد کی دیکھ بھال ملتانی مٹی سے زیادہ کر سکے یہ آرام دہ اور پرسکون ٹھنڈک کا اثر فراہم کرنے کے ساتھ جلد پر کسی بھی دھبے کو کم کرنے اور ٹین سے چھٹکارا پانے تک آپ کی جلد کے لیے بہترین ہوتی ہے، ایلو ویرا جیل دوسری طرف نمایاں طور پر جلد کو فریش کرنے میں مدد کرتا ہے اور قدرتی کلینزر کے طور پر بھی کام کرتا ہے۔