آپ کے گرم مصالحوں کا ایک اہم جز جاوتری کا باقاعدگی سے استعمال آپ کی صحت کو طویل مدتی فائدہ پہنچا سکتا ہے جائفل کے پودے کا خول اور اس کے اندر کا بیج دونوں ہی صحت کے لئے مفید ہوتے ہیں
جاوتری کے صحت بخش حقائق
جاوتری کے پودے سے حاصل کئے گئے بیجوں کو ایشیائی ثقافتوں میں اسہال، درد، متلی، اور ہاضمے کے مسائل کے علاج کے لئے استعمال کیا جاتا ہے،اس کے علاوہ اس کے بیج کینسر، گردے کی بیماری، ماہواری کے بہاؤ میں اضافہ کے لئے بھی استعمال کئے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ اس کے بیجوں کو درد دور کرنے کے لئے جلد پر لیپ کیا جاتا ہے خاص طور پر گٹھیا کے درد کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ جاوتری کو صدیوں سے مختلف قسم کے کھانوں میں ذائقہ کے لئے استعمال کیا جاتا رہا ہے
یہ کیسے کام کرتی ہے؟
جاوتری میں کچھ ایسے کیمیکلز موجود ہوتے ہیں جو مرکزی اعصابی نظام کو متاثر کرتے ہیں اورجاوتری بیکٹیریا اور فنگس کو بھی مار سکتی ہے
جاوتری کے استعمال کا سبب
جاوتری کا استعمال مختلف تکالیف کو دور کرنے میں مؤثر ثابت ہوا ہے جن میں شامل ہیں
مسوڑھوں کی بیماری(گینگوائٹس)
کینسر
اسہال اور قے
آنتوں کی گیس کی درد
گردے کی بیماری
پیٹ کے مسائل
ماہواری کا بہاؤ وغیرہ
جاوتری کے صحت سے متعلق فوائد
جاوتری مختلف پہلوؤں سے ہماری صحت کے لئے مفید ہے اور صدیوں سے یہ مختلف طریقوں سے استعمال ہوتی آرہی ہے۔
نظام ہضم کے لئے مفید
جاوتری صحت کے لئے مختلف طریقوں سے مفید ہے جس میں سے ایک نظام ہضم ہے۔ خیال یہ کیا جاتا ہے کہ یہ اپھارہ، قبض، اور گیس سے متعلق مسائل کو دور کر سکتی ہے ۔ یہ آنتوں کی حرکت کو منظم کرنے اور متلی ، اسہال اور پیٹ پھولنے کے علاج کے لئے بھی مؤثر ثابت ہوسکتی ہے۔
بھوک بڑھاتی ہے
اگر آپ کو محسوس ہوتا ہے کہ آپ کو بھوک کم لگتی ہے اور آپ روزانہ کی غذا کا مکمل حصہ نہیں کھا پاتے ہیں تو اپنی روزانہ کی غذا میں کچھ حصہ اس مصالحے کا شامل کر کے دیکھیں آپ کو حیرت انگیز نتائج دیکھنے کو ملیں گے۔
خون کی گردش میں اضافہ
جاوتری کا صحت کے لئے ایک اور بڑا فائدہ یہ ہے کہ یہ خون کی گردش کو بڑھانے میں مدد گار ہو سکتا ہے جس کی وجہ سے آپ کی جلد اور بالوں کی صحت برقرار رہے گی اور آپ خطرناک بیماریوں اور انفیکشنز سے بھی محفوظ رہ سکیں گے۔ اس کے علاوہ خون کی گردش میں اضافہ آپ کو ذیابیطس اور دیگر جان لیوا تکالیف سے بھی بچاتا ہے۔
تناؤ دور کرے
جاوتری تناؤ کو دور کرنے میں مفید ہوتی ہیں یہ تناؤ اور اضطراب کو مؤثر طریقے سے ختم کرتی ہےاور آپ کو پرسکون اور پر امن محسوس کرنے میں مدد کرتی ہے اس کے ساتھ ساتھ دماغی تھکن کو دور کرتی ہےاور آپ کو اپنے کام پر بھرپور توجہ دینے میں بھی مدد گار ہو سکتی ہے اس کے علاوہ یہ آپ کی یاداشت کو بھی بڑھاتی ہے۔
دانتوں کی صحت
یہ آپ کے دانتوں کی اچھی صحت کو یقینی بناتی ہے اس کے استعمال سے آپ سانس کی بو سے نجات پا سکتے ہیں اور اپنے دانتوں کے مسائل سے بھی چھٹکارا پا سکتے ہیں۔ یہ دانتوں اور مسوڑھوں کے درد کا قدرتی علاج بھی ہے اور کئی ٹوتھ پیسٹوں میں استعمال ہوتی ہے۔
گردوں کی حفاظت کرتی ہے
جاوتری کا مستقل استعمال آپ کے گردوں کی صحت کو برقرار رکھنے میں مدد کرتی ہے کچھ کا خیال ہے کہ یہ گردے کی پتھری کو روکنے اور علاج میں مدد مل سکتی ہے حالانکہ اس میں مزید تحقیق کی ضرورت ہے ۔ یہ گردے کے انفیکشن اور گردے سے وابستہ دیگر حالات کے علاج میں مدد کر سکتی ہے۔
نزلہ اور کھانسی
یہ سردی اور کھانسی کے علاج میں بھی مفید ہےیہ آپ کو وائرل اور فلو سے بچاتی ہے اور آپ کو بیماریوں سے محفوظ رکھتی ہے۔ اس کے علاہ یہ دمہ کے مریضوں کے لئے بھی ایک بہترین علاج ہے ۔ جائفل اکثر کھانسی کے شربت میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔
حیرت انگیز خوشبو
جاوتری اپنی حیرت انگیز خوشبو اور شاندار مہک کے لئے بھی جانی جاتی ہے یہ آپ کے پکوان میں مزید ذائقہ ڈالتی ہے اور انہیں ذائقے سے بھر دیتی ہے اس میں اینٹی آکسیڈینٹس ، وٹامنز،معدنیات اور دیگر ضروری مرکبات ہوتے ہیں۔
جاوتری کے مضر اثرات
جاوتری ممکنہ طور پر محفوظ ہے لیکن اس وقت تک جب تک اسے طریقے سے استعمال کیا جاتا ہے لیکن اس کا زیادہ استعمال کیا جاتا ہے تو یہ غیر محفوظ ہو سکتا ہے۔ اس میں موجود کیمیلکلز صحت کی مختلف حالتوں کے ذمہ دار ہو سکتے ہیں جن میں چکر آنا، گھبراہٹ، دل کی بے قاعدگی، منہ خشک ہونا، اشتعال انگیزی، متلی شامل ہیں۔
اب آپ جاوتری کے بہت سے حیرت انگیز فوائد کے متعلق جان چکے ہیں اور اعتدال کے ساتھ اس کا استعمال آپ کو بہت فائدہ پہنچا سکتا ہے۔
مرہم کی ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے یہاں کلک کریں
Android | IOS |
---|---|