جلد کی حفاظت کرنے کے لئے جلد کی قسم کا جاننا بہت ضروری ہوتا ہے۔کیاآپ جانتے ہیں کہ جلد کی ہر قسم ہر جزو پر مخلتف ردعمل ظاہرکرتی ہے؟ بازار میں ملنے والی بیوٹی کریمز ضروری نہیں کہ آپ کی جلد کے لئے بھی اتنی ہی مؤثر ہوں جیتنی کہ آپ کی پڑوسن کی جلد پرلہذا یہ ضروری ہے کہ آپ کو معلوم ہو کہ اپ کی جلد کی کون سی قسم ہے تاکہ آپ بہتر طور پر اپنی جلد کی حفاظت کر سکیں۔
جلد کی مختلف اقسام کیا ہیں؟
ہر ایک انسان کی جلد دوسرے سے مختلف ہوتی ہے حتٰی کہ دو بہنوں کی جلد کی اقسام ایک جیسی نہیں ہوتیں ۔ جلد کی مختلف اقسام میں شامل ہیں
نارمل جلد
:عام جلد نہ تو زیادہ تیل والی ہوتی ہے اور نہ ہی زیادہ خشک۔ اس میں سیبم کی پیداوار متوازن ہونے کے ساتھ ساتھ خون کی گردش بھی اچھی ہوتی ہے۔
تیل والی جلد
تیل والی جلد زیادہ سیبم کی پیداوار کا نتیجہ ہوتی ہے اس قسم کی جلد کی سطح بہت زیادہ تیل والی اور ایکنی بریک آؤٹ کا شکار ہوتی ہے
خشک جلد
خشک جلد کا تعین فلیکی اور کھردری ساخت سے ہوتا ہے یہ بعض اوقات تکلیف اور جلن کا سبب بن سکتا ہے
مجموعہ جلد
اس ٹائپ کی سکن خشک اور تیل والی جلد کا مجموعہ ہوتی ہے اس سکن ٹائپ میں ٹی زون آئلی اور گال خشک ہوتے ہیں۔
حساس جلد
اگر آپ کی سکن کسی بھی نئی پراڈکٹ کے استعمال پر منفی ردعمل ظاہر کرتی ہے تو اس کا مطلب ہے کہ آپ حساس سکن کے مالک ہیں
ہر قسم کی جلد کی پہچان اور اس کی حفاظت
نارمل جلد کیا ہے؟
نارمل سکن کو یوڈرمک بھی کہا جاتا ہے اس کا مطلب ہے کہ یہ انتہائی متوازن ہے اس میں نہ تو زیادہ تیل ہے اور نہ ہی یہ بہت خشک ہے۔ اس کا پی ایچ لیول متوازن ہے۔ اور اسے پہچاننے کی کچھ نشانیاں ہیں
اس کی ساخت ہموار ہوتی ہے اس کے ساتھ ساتھ یہ بےداغ،چمکدار ہوتی ہے اور اس کے پورز بھی کافی چھوٹے ہوتے ہیں اس قسم کی سکن کسی بھی قسم کے بریک آؤٹ سے پاک ہوتی ہے۔
نارمل سکن کی حفاظت
ایسی سکن کی حفاظت کرنا کافی آسان ہو سکتا ہے اس کے لئے آپ کو کوئی خاص اقدامات کرنے کی ضرورت نہیں ہے اور نہ ہی کسی خاص قسم کی کریمز استعمال کرنے کی ضرورت ہے
ہائڈریٹڈ رہیں: اگر آپ مناسب مقدار میں پانی نہیں پیتے تو آپ کی سکن خشک ہو سکتی ہے اور اس میں اضافی سیبم کی پیداوار بھی ہو سکتی ہے اس سے بچنے کے لئے پانی زیادہ پیئیں
سن اسکرین کا استعمال: جلد کی مجموعی صحت کے لئے سن اسکرین کا استعمال بہت ضروری ہے کیونکہ سورج کی شعاعیں آپ کی جلد کو خشک کر سکتی ہیں اور آپ کے چہرے پر پڑنے والی جھریوں اور سیاہ دھبوں کا سبب بن سکتی ہیںاور آپ کی جلد کے چھیدوں کو بھی بند کرنے کی وجہ بن سکتی ہیں
موئسچرائز کریں:موئسچرائزر ہر قسم کی جلد کے لئے ضروری ہیں یہ آپ کی جلد کو نم رکھنے میں مدد کرتے ہیں
سونے سے پہلے چہرے کی صفائی:ضروری ہے کہ سونے سے پہلے آپ اپنا چہرہ پوری طرح صاف کر کے سوئیاگر آپ نے میک اپ کیا ہوا ہے تو کسی اچھے کلینزر سے اسے صاف کرنے کے بعد اچھی طرح سے دھوئیں
تیل والی جلد کی پہچان
تیل والی جلد پر ضرورت سے زیادہ چکنائی زیادہ سیبم کی پیداوار کا نتیجہ ہوتی ہے ایسی جلد چکنی، چمکدار،ایکنی اور بلیکہیڈز کا شکار ہوتی ہے اس کے ساتھ ساتھ ایسی جلد والے چہرے کے سورخ کھلے ہوتے ہیں اور یہ بریک آؤٹ کا شکار ہوتی ہے ایسی جلد کی مختلف وجوہات ہو سکتی ہیں جیسے کہ ہارمونل تبدیلیاں، آب وہوا، جنیات یا کسی خاص صابن کا استعمال
تیل والی جلد کی حفاظت
موئسچرائزر کا استعمال:ایسی جلد کے لئے ہلکا پھلکا موئسچرائرز استعمال کریں یہ آپ کی جلد کو نم رکھنے کے ساتھ ساتھ سیبم کی پیداوار کو بھی روکے گا
دن میں دو سے تین بار منہ دھوئیں:اپنی جلد کو بیکٹیریا سے پاک رکھنے کے لئے دن میں دو سے تین مرتبہ منہ دھوئیں
میک اپ کا انتخاب: کیمیکل سے لدی ہوئی موٹی سکن کیئر مصنوعات کے استعمال سے گریز کریں اور نان کامیڈوجینک میک اپ پروڈکٹس کا استعمال کریں جس سے آپ کے چھید بند نہیں ہوں گےاور سونے سے پہلے چہرہ کسی اچھے کلینزر سے صاف کر کے سوئیں۔
خشک جلد کی پہچان
جلد میں نمی کی کمی کے نتیجے میں پیدا ہونے والی کھردری اور فلیکی جلد کو خشک جلد کہا جاتا ہے ایسی جلد کی پہچان یہ ہے کہ یہ کھردری، ناہموار، خارش زدہ، کم لچکدار اور جلد پر لائنیں نظر آتی ہیں۔ایسی جلد ہونے کی بھی مختلف وجوہات ہو سکتی ہپیں جن میں جنیات،موسم، اور عمر اور خاص قسم کی بیوٹی پراڈکس شامل ہیں خشک جلد کی وجہ سے آپ کی جلد جھریوں کا شکار ہو سکتی ہے لہذا اس کی حفاظت کرنا بہت ضروری ہے
خشک جلد کی حفاظت
اپنی جلد کو ہائیڈریٹ رکھنے کے لئے نہانے یا منہ دھونے کے بعد موئسچرائز کریں،زیادہ سے زیادہ پانی پیئیں،جلد کو نہانے کے دوران زیادہ نہ رگڑیں، دھوپ میں جاتے ہوئے سن سکرین کا استعمال کریں کیونکہ دھوپ آپ کی جلد سے نمی ختم کر دیتی ہےسن اسکرین آپ کی جلد کی خشک ہونے کی حفاظت کرنے کے ساتھ ساتھ سورج کی شعاعوں کے نقصان سے بھی بچاتی ہے
حساس جلد کی پہچان
جس جلد میں کسی بھی پراڈکٹ کے لئے فوری ردعمل ظاہر ہو اسے حساس جلد کہا جاتا ہے اس قسم کی جلد نازک ہوتی ہے۔ یہ جلد بہت جلدی گرمی، لالی، اور خارش کا شکار ہوتی ہے اور اپنی اوپری تہہ کو جلدی کھو دیتی ہے جس کی وجہ سے آسانی سے انفیکشن کا شکار ہو سکتی ہے ایسی جلد کی پہچان یہ ہو سکتی ہے کہ جلد ہی متاثر ہوتی ہے، گرمیوں میں چکنی ، سردیوں میں خشک،جلد ہی ردعمل ظاہر کرتی ہے۔
حساس جلد کی حفاظت
حساس جلد کی حفاظت کرنا بہت ضروری ہوتا ہے اگر آپ جلد کے ردعمل سے بچنا چاہتے ہیں تو کسی بھی پراڈکٹ کو استعمال کرنے سے پہلے اس کا تھوڑا حصہ جلد پر لگا کر ٹیسٹ کریں،ہلکے کلینزر، موئسچرائزر اور سن اسکرین کا استعمال کریں، گرم شاور سے پرہیز کریں، کوئی بھی پراڈکٹ آنکھیں بند کر کے نہ استعمال کریں اور بھاری میک اپ سے پرہیز کریں۔
جلد کی حفاظت کے بنیادی نکات
آپ کی جلد کسی بھی قسم کی ہو اس کی حفاظت کرنا آپ پر لاگو ہوتا ہے اپنی جلد کی نمی کو برقرار رکھیں، زیادہ سے زیادہ پانی پیئیں،، سورج کی شعاعوں سے بچائیں،اور بہتریں کوالٹی کی پراڈکٹس کا استعمال کریں۔ اس کے ساتھ ساتھ جلد کی صفائی پر خصوصی توجہ دیں۔