موجودہ دور کی ترقی اور تحقیق نے بہت سے ایجادات اور آسانیوں کو متعارف کروایا ہے۔ بلا شبہ بہت سی ایجادات ایک نعمت غیر مترقبہ کا درجہ رکھتی ہیں اور ان کے بنا زندگی کا تصور ممکن نہیں ہے۔ لیکن کچھ مصنوعات ایسی بھی ہیں جن کا فائدہ اور نقصان ابھی مزید جانچنے کی ضرورت ہے۔ انہی مین سے ایک چھوٹے بچوں کی غذا کے طور پردیے جانے والے ڈبہ بند خشک دودھ ہیں۔ ماں کے دودھ کے متبادل کے طور پر متعارف کروائے گئے یہ دودھ کیا واقعی ماں کے دودھ کاایک درست متبادل ہیں؟ بہت سے لوگ اس بات سے متفق نہیں ہیں اور ان مصنوعات کا استعمال کرنے سے منع کرتے نطر آتے ہیں۔
کچھ تحقیقات بھی ہمیں یہ بتاتی ہیں کہ ان میں بہت سی ایسی چیزیں شامل کی جاتی ہیں کہ جں کا استعمال چھوٹے بچوں کے لیے کسی بھی طرح درست نہیں ہے۔ آج کل ان مصنوعات کا استعمال عام ہے اور مائیں بچوں کو دودھ پلانے سے گریز کرتی نظر آتی ہیں۔ کیا یہ رویہ درست ہے اور بچوں کو ان کیمیکلز کے مجموعے پر پالنا عقلمندی ہے؟
فارمولا ملک بنانے والی کمپنیوں کا دعوی
دوسری طرف یہ دودھ بنانے والی کمپنیاں والدین کو حیوانی دودھ سے متنفر کرتی دکھائی دیتی ہیں۔ ان کے مطابق گائے اور بھینس کے دودھ مین موجود جراثیم اور اس دودھ کا غیر متناسب ہونا بچے کے لئے کسی طرح درست نہیں۔ ڈبے کا دودھ بچے کی ضروریات کے مظابق بنایا جاتا یے اور یہ بچے کے لئے زود ہضم ہوتا ہے۔ یہ بچے کے نظام انہضام کو بوجھل نہیں کرتا اور اس کو صحت مند رکھتا ہے۔
ماں کا دودھ بچے کی صحت کا ضامن
یہ تمام دعوے اور ان کی سچائی ایک طرف لیکن اس بات پر سائنسدان متفق ہیں کہ زندگی کے پہلے چار سے چھ ماہ بچے کو صرف ماں کا دودھ دینا اس کی آئندہ زندگی کے لئے صحت کی بہترین بنیاد فراہم کرتا ہے۔ ماں کا دودھ پینے بچے غذائی الرجی سے بھی محفوظ رہتے ہیں اور دیگر بہت سی بیماریوں سے بھی بچاتا ہے۔ زندگی کے ابتدائی چند ماہ میں ماں کا دودھ پینے والے بچے عمر بھر کے لئے اپنی قوت مدافعت مضبوط کر لیتے ہیں۔ یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ ماں کا قرب اور بچے کے ساتھ گزارا کیا زیادہ وقت ماں اور بچے دونوں کی صحت پر دور رس اثرات مرتب کرتا ہے۔
بہت سی خواتین کچھ طبی مسایل کی وجہ سے بچوں کو دودھ نہیں پلا سکتی ان کے لیے یقینا ڈبہ بند خشک دودھ ہی واحد انتخاب ہیں۔ ایسے مسائل سے بچنے کے لئے ضروری ہے کہ حمل کے دوران ایک اچھےگائناکالوجسٹ سے رابطہ اور مشورہ کیا جائے۔ بچے کی پیدائش کے بعد ایک اچھے چائلڈ سپیشلسٹ سے چیک اپ بھی اہم ہے۔ ماں کی صحت بچے کی صھت کے لئے از حد اہم ہے۔ کسی بھی قسم کی بیماری کی صورت میں فوری علاج کروانا اور وقت پر دوا لینا بچے کو بیماری کے اثرات سے محفوظ رکھتا ہے۔
کیا آپ ڈبے کے دودھ کو ماں کے دودھ کا ایک اچھا متبادل سمجھتے ہیں؟
Few Most Popular Child Specialists: