بہت سی خواتین میں ماہواری کی بےقاعدگی ہوتی ہے اور ان کو ماہواری کے مسائل سے دوچار ہونا پڑتا ہے۔ ان مسائل کی کئی وجوہات ہو سکتیں ہیں۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ایک ریسرچ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جن خواتین میں ماہواری کی خرابی ہوتی ہے ان میں دل کی بیماری اور ذیابیطس کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
اگر ہم اپنی مجموعی صحت کو بہتر بنانا چاہتے ہیں تو ا س کے لئے متوازن غذا اور ورزش بہت ضروری ہے جس کی وجہ سے ہم صحت کے بہت سے مسائل حل کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ ہم اپنی صحت کی بہتری کے لئے آج کے اس جدید دور میں گھر نیٹھے بھی مرہم ڈاٹ پی کے ڈاکٹر سے فون پر بات کرسکتے ہیں۔
خواتین میں ماہواری کی خرابی کی وجہ سے دل کی بیماری اور ذیابیطس کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ کیا آپ کو بھی ماہواری کی باقاعدگی کا سامنا ہے ؟ ہم اس تحقیق پر نظر ڈالتے ہیں؛
خواتین میں ماہواری کی خرابی کن مسائل کا باعث
وہ خواتین جن کو ماہواری کے مسائل کا سامنا ہوتا ہے وہ اس کی وجہ سے بعد میں کن بیماریوں میں مبتلا ہو سکتیں ہیں وہ یہ ہوسکتیں ہیں؛
امراض کے امکان
آسٹریلیوی مطالعہ کے مطابق جو 16 دسمبر کو شائع ہوا اس میں یہ پتہ چلتا ہے کہ وہ خواتین جن میں ماہواری کی بے قاعدگی کی اطلاع دی گئی ان میں 20 فیصد تک دل کی بیماری کا امکان ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ ان میں 17 فیصد ذیابیطس 2 کی بیماری کا امکان ہوتا ہے۔
یہ مطالعہ پہلے کی تحقیق کی تصدیق کرتا ہے کہ جس خواتین کو فاسد ماہواری یا بےقاعدگی سے ماہواری ہوتی ان میں امراض قلب اور ذیابیطس کا امکان بڑھ جاتا ہے۔ اگرچہ یہ کوئی نئی بات نہیں ہے لیکن امریکہ میں ہونے والے برسوں کے مطالعے کے مطابق ڈاکٹر اوریتا کہتی ہیں کہ
ان خواتین میں سی وی ڈی کا خطرہ نمایاں طور پر بڑھتا ہوا پایا گیا جن میں عام سائیکل کی بجاے خراب سائیکل کا سامنا تھا۔
ہارمون تھراپی اور ذیابیطس کا تعلق
اس تحقیق سے یہ نتیجہ نکلتا ہے کہ وہ خواتین کن کو بے قاعدہ ماہواری کا سامنا ہو اور انہوں نے ہارمون ریپلیسلمنٹ تھیراپی کا استعمال کیا ان میں ذیا بیطس کا خطرہ کم ہوتا ہے۔ کچھ گروپس ہارمون ریپلیسمنٹ تھراپی سے واقعی فائدہ اٹھا سکتیں ہیں جیسے بڑی عمر کی خواتین جن میں دل کی بیماری کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔
دنیا میں بہت سے لوگ دل کی بیماری کے باعث موت کے منہ میں جاتے ہیں اگر آپ کو بھی دل کے مسائل درپیش ہیں تو اس معاملے میں دیر نہ کریں اور فوری ڈاکٹر کو چیک کروائیں۔
ماہواری کے مسائل کے حل کے لئے ہدایات
اگر آپ کو ماہواری کے مسائل کا سامنا ہے تو آپ ان ہدایات پر عمل کرکے اپنی ماہواری کو بہتر بنا سکتی ہیں؛
پانی کا استعمال
ہماری مجموعی صحت کے لئے پانی کا زیادہ استعمال ہمشہ اچھا ثابت ہوتا ہے۔ اگر آپ ہائیڈریٹ رہتے ہیں تو اس کی مدد سے سردرد کے امکانات بھی کم ہوجاتے ہیں۔ سر درد کا ہونا ماہواری میں عام ہے اس لئے آپ کے لئے پانی فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔
ادرک
آپ کے لئے ادرک کی چائے کا ایک پیالہ آپ کے ماہواری کے مسائل کو حل کرنے میں کامیاب ہو سکتا ہے۔ ادرک کے اندر سوزش کو کم کرنے کے اثرات ہوتے ہیں جس کی وجہ سے ہم پٹھوں کے درد کو کم کر سکتے ہیں۔ اس کی مدد سے ہم متلی کو بھی کم کرسکتے ہیں۔ اس کا استعمال آپ اعتدال کے ساتھ کریں۔
دار چینی
ہم دار چینی کی مدد سے اپنے کھانوں کے ذائقوں کو بہتر بنا سکتے ہیں۔ ہم ماہواری کے چکر کو بہتر بنانے کے لئے دارچینی کا استعمال کرسکتے ہیں یہ ہمارے جسم کو اندر سے گر م کرتی ہے اور خون کے بہاؤ کو اچھا کرتی ہے۔
ایلوویرا
کیا آپ جانتے ہیں کہ ایلویرا کسی بھی قسم کے انفیکشن کو دور کرنے میں ہماری مدد کرتا ہے۔ ہم اپنی ماہواری کو بہتر بنانے کے لئے بھی اس کا استعمال کرسکتے ہیں۔ یہ ہمارے ہارمونز کو کنٹرول کرنے میں ہماری مدد کرتا ہے۔ یہ ہماری ماہواری کو منظم کرتا ہے۔ بہترین نتائج کے لئے آپ ایلویرا کے ساتھ چائے میں ایک چمچ شہد بھی استعمال کر سکتے ہیں۔
ہلدی
ہم ہلدی کا استعمال بہت سی ادویات میں بھی کرتے ہیں۔ ہم اگر دودھ کے ساتھ ہلدی کا استعمال کرتے ہیں تو اس میں درد کو بھی کم کر سکتے ہیں۔ اور اپنی ماہواری کی مددت کو بھی اچھا کر سکتے ہیں۔
انناس
وہ خواتین جن کو ماہواری کی باقاعدگی کا مسئلہ ہے ان کو انناس کا بھی استعمال کرنا چاہیے اس میں برومیلین نامی انزائم ہوتا ہے۔ یہ پھل خون کے سفید اور سرخ خلیات کو بھی بڑھاتا ہے۔ جس کی وجہ سے خون کا اچھا بہاؤ ہوتا ہے۔