انگرون بال عام طور اس وقت ہوتے ہیں جب یہ منڈوائے جاتے ہیں،ویکس کئے جاتی ہیں یا چمتے سے ہٹئے جاتے ہیں تو بال باہر بڑھنے کے بجائے واپس جلد مین گھل جاتے ہیں۔اس کے نتیجے میں سرخ رنگ کے تکلیف دہ دانے نکل سکتے ہیں جو گھریلو نگہداشت سے بھی صحیح ہوسکتے ہیں
لیکن اگر انگرون بال کی مناسب دیکھ بھال نہ کی جائے تو یہ بال انفیکشن یا داغ کا باعث بن سکتے ہیں۔اس لئے ضروری ہے کہ جلد کے ڈاکٹر یا ڈرماٹالوجسٹ سے رابطہ کیا جائے
انگرون بال کیا ہیں؟
انگرون بال وہ بال ہیں جو باہر بڑھنے کے بجائے جلد میں پھنس جاتے ہیں۔ یہ بال اکثر بال ہٹانے کے طریقوں جیسے شیونگ، تھریڈنگ یا ویکسنگ کی وجہ سےہوتے ہیں۔جن لوگوں کے بال موٹے یا گھنگریالے ہوتے ہیں ان میں انگرون بالوں کے بڑھنے کا امکان زیادہ ہوتا ہے تاہم ضروری یہ ہے کہ آپ اسے خود سے نکالنے کی کوشش نہ کریں،خاص طور پر اس وقت جب اپ کو انفیکشن کی کوئی علامات نظر آرہی ہوں
علامات
جب بال جلد کے اندر کی جانب بڑھتے ہیں تو وہ جلن کا سبب بن سکتے ہیں جس سے جلد پر چھوٹے سرخ دھبے بن جاتے ہیں اور یہ دھبے کھجلیکا باعث بنتے ہیں اور مہاسوں جیسے نظر آتے ہیں۔ انگرون بال بالوں کو ہٹائے جانے کے مختلف طریقوں کا آزمانے کی صورت میں ہوتے ہیں لیکن یہ ضروری نہیں کہ یہ سب کو ہوں۔ اس کی کچھ علامات میں شامل ہیں
جلد کے نیچے نظر آنے والے بال، جلد پر سرخ چھوٹے دھبے،خارش، نرم جلد،سسٹ یا جلد کے نیچے سیال،پیپ سے بھرے مہاسے۔ اگر کسی جگہ پ انگرون بال ہوئے ہیں تو اس جگہ شیونگ یا ویکسنگ کرنے سے پرہیز کریں کیونکہ یہ مزید سوزش یا انفیکشن کا باعث بن سکتا ہے۔
انگرون بال کے سبب ہونے والا انفیکشن
اگر انگرون بال متاثر ہو جاتے ہیں تو انفیکشن کے علاج اور ممکنہ پیچیدگیوں کو روکنے کے لئے طبی علاج ضروری ہو سکتا ہے،اگر درج ذیل علامات ہوں اور گھریلو علاج کارگر ثابت نہ ہو رہا ہو تو فوری طور پر ماہر امراض جلد سے رابطہ کریں
انگرون بال کے علاقے سے پیپ کا نکلنا،متاثرہ علاقے میں درد یا جلن،بخار، سردی کا لگناوغیرہ
آپ کو ماہر امراض جلد انگرون بالوں یا انگرون سسٹ کے علاج کے بارے میں بات کریگا اور آپ کو اس قسم کے بالوں کی نشونما کی وجہ بھی بتائے گا اور اس کی روک تھام سے متعلق رہنمائی فراہم کریگا
انگرون بالوں کے اسباب
انگرون بال اکثر شیوگن،ویکسنگ اور تھریڈنگ کے نتیجے میں ہوتے ہیں بالوں کو ہٹانے کا یہ طریقے بالوں کو جلد کے بہت قریب سے کاٹتے ہیں جس سے بال بڑھتے ہی اندر کی جانب مرنا شروع ہو جاتے ہیں۔ اس کا خطرہ زیادہ تر مضبوط اور گھنگریالے بالوں والوں کو ہوتا ہےکیونکہ ان کے بالوں کی خمیدہ شکل بالوں کے جلد کی طرف بڑھنے کا سبب بن سکتی ہے
کینیڈین ڈرمیٹولوجی ایسوسی ایشن نے ان دیگر طریقوں کا خاکہ پیش کیا ہے جس میں بال ہٹنے کی تکنیکوں کی وجہ سے ان گرون بالوں کے ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے
مونڈتے وقت، جلد کو سختی سے کھینچنے سے بال جلد کے نیچے ہٹ سکتے ہیں،مونڈتے وقت بال ایک خاص زاوئے پر بھی کٹ جاتے ہیںجس سے ان کے جلد میں واپس انے کا امکان بڑھ جاتا ہے،اگرچہ ویکسنگ بالوں کو جڑ سے نکال دیتی ہے،لیکن پیچھے اگنے والے بال سیدھے باہر نکلنے کے بجائے پہلو کی طرف بڑھ سکتے ہیں
وہ جگہیں جہاں انگرون بال ہو سکتے ہیں
انگرون بال ہر اس جگہ پر ہو سکتے ہیں جہاں آپ بالوں کو ہٹانے کی تکنیک استعمال کرتے ہیں ان میں شامل ہو سکتے ہیں چہرہ، گردن، بغلیں،ٹانگیں، اندرونی رانیں،سینہ، کمر وغیرہ۔ وہ لوگ جو باقاعدگی سے اپنی داڑھی اور گردن کے بال منڈواتے ہیں ان میں ایک سے زیادہ انگرون بال ہونے کا خطرہ ہو سکتا ہے۔
آپ کو جسم کے کسی بھی حصے میں انگرون بال ہو سکتے ہیں لیکن اپ اس خود سے نکالنے کی کوشش نہ کریں بلکہ ماہر امراض جلد سے رابطہ کرکے اس کا علاج کریں
انگرون بالوں کا علاج
انگرون بالوں کے علاج میں پہلا قدم یہ ہے کہ بالوں کے رقبے کو 30 دن سے 3 ماہ تک بڑھنے دیا جائے۔
آپ گھر پر ہی دن میں کئی بار گرم واش کلتھ لگا کر ان گرون بالوں کا علاج کر سکتے ہیں۔ ہلکے سے ایکسفولینٹ لگانے سے بھی بال باہر نکلنے میں مدد مل سکتی ہےلیکن بالوں کو زور سے نکالنے کی کوشش نہ کی جائے نہ ہی سائیاں اور چمٹیاں استعمال کی جائیں
مہاسوں کی ہلکی دوا کو اگے ہوئے بالوں پر لگانے سے انفیکشن کے خطرے کوکم کیا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ بالوں کو ہتانے کے سیشنز کے دوران الفا ہائیڈروکسی ایسڈ،سیلیسلک ایسڈ یا گلائکولک ایسڈ پر مشتمل کریمز کا استعمال جلد کو ہموار کرنے میں مدد کر سکتا ہےاور ایسے بالوں کے بننے کے امکان کو کم کریگا
انگرون بالوں کو کیسے روکا جائے
برطانیہ میں نیشنل ہیلتھ سروس ، انگرون بالوں کی روک تھام کے لئے بالوں کو ہٹاتے وقت ان اقدامات کو اپنانے کی سفارش کرتی ہے۔
جلد کے مردہ خلیوں کو صاف کرنے اور پھنسے بالوں کو نکالنے کے لئے ایکسفولینٹ سے اہستہ آہستہ رگڑنا،اپنی جلد کو گرم پانی سے گیلا کریں،مونڈنے والی جیل کا یا ریزر کا استعمال کریں،جلد کے بہت قریب سے نہ مونڈنا،بالوں کی گروتھ کی سمت میں مونڈنا،شیو کرنے کے لئے زیادہ سے زیادہ اسٹروک کا استعمال کریں،مونڈنے کے بعد اس جگہ پر ٹھنڈا پانی لگانا یا تھنڈے پانی سے دھونا