ہم میں سے بہت سے لوگ بالوں کے جھڑنےاوربالوں کے خراب ہونےسے پریشان ہیں،دس میں سے سات لوگ اپنے بالوں کے لئے فکرمند ہوتے ہیں۔جیسے دلکش اور خوبصورت جلد ہماری خوبصورتی میں اضافہ کرتی ہے بال بھی ہمارے شخصیت کے لئےاتنے ہی اہم ہیں۔لمبے اورگھنے بال خوبصورتی اورصحت کی علامت ہیں اور ہم اس حقیقت سے بھی انکار نہیں کر سکتے کہ زیادہ تر لوگ اسی مسئلے کا شکار ہیں یہ ہی وجہ ہے کہ سارا سال بیوٹی پروڈکٹس کی فرمائش بھی مارکیٹ میں زیادہ ہوتی ہے۔ہیر سیلون اور بیوٹی پارلرز کی بھی تعداد میں اضافہ ہورہاہے۔ہم اپنے بالوں کو خوبصورت بنانے کے لئے بہت کچھ کرتے ہیں لیکن ہمیں اندراور باہر دونوں میں صحت مند ہونے کی ضرورت ہوتی ہے،ہیرسیلون یا مصنوعی پروڈکٹس اس کا حل نہیں ہے ہمیں اس کے لیے بہترین غذا،بھرپورنیند اور پریشانی سے دور رہنے کی ضرورت ہےاور اس کے ساتھ ساتھ ہمیں گھنے بالوں کے لئے وٹامنز کی ضرورت ہوتی ہے۔اچھے اور صحت مند بالوں کے لئے ضروری ہے کہ آپ جو غذا لے رہے ہیں اس میں وٹامنز شامل ہوں۔آپ کو یہ بھی معلوم ہونا چاہیے کہ بالوں کی نشوونما کے لئے کونسا وٹامن ضروری ہےاوریہ کس غذامیں پایا جاتا ہے۔بالوں کی نشوونما کے لئے ضروری وٹامنز ہماری روزمرہ کی غذا جیسے انڈوں، دودھ، پھلوں اور سبزیوں میں پائے جاتے ہیں۔ہم کس کس وٹامن کے استعمال سے اپنے بالوں کی صحت کا خیال رکھ سکتے ہیں اسکے لئےان کے بارے میں جاننا بہت ضروری ہے،آپ اس مضمون کی مدد سے بالوں کے لئے ضروری وٹامنز کے بارے میں جان سکتے ہیں،وہ ضروری وٹامنز مندرجہ ذیل ہیں؛
وٹامن اے
وٹامن اے ہماری صحت کے لئے بہت ضروری وٹامن ہے۔ہمارے جسم کے خلیات کونشوونماکے لئے وٹامنز کی ضرورت ہوتی ہے۔یہ وٹامن ہماری جڑوں اور باولوں کو ہائیڈریٹ رکھتا ہےاور یہ بالوں کی نشوونما کے لئےایک اچھا وٹامن ہے۔اس لئے اسے آپ اپنی غذا میں لازمی شامل کریں۔سبز سبزیون پالک ،کدو اس کے علاوہ شکر قندی میں بیٹاکیروٹین کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جو وٹامن اے میں بدل جاتی ہے۔یہ وٹامن دودھ،دہی اور انڈوں میں بھی پایاجاتا ہے۔
وٹامن بی
بائیوٹین بالوں کے لئے ایک بہترین وٹامن کے طورپرجاناجاتا ہے ،یہ بالوں کو گھنا کرنے کے ساتھ ساتھ بالوں کی ساکھ کو بہتراور صحت مند بناتاہے۔یہ خلیوں کے اندرفیٹی ایسڈ کی تیاری میں مدد کرتا ہے اور نشوونما کو بہتر کرتا ہے۔اگر ہم روزانہ بائیوٹین کا استعمال کریں گے تو صحت مند بال حاصل ہونگے۔وٹامن بی کےلئےایووکاڈو،مشروم،مونگ پھلی،گوبھی اور بادام کو اپنی غذا میں شامل کریں۔
وٹامن سی
وٹامن سی ہماری صحت کے لئےایک اچھاوٹامن ہے۔ یہ ہمیں بالوں کی خشکی سے بچاتا ہےیہ کولیجن کی پیداوار میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔یہ ایک اچھا اینٹئی ایکسیڈنٹ ہےاور یہ آئرن کو جذب کرنے میں مدد دیتا ہے،کالی مرچ ،سٹرابری،کینو،امروداوردہی وٹامن سی کا اچھا ذریعہ ہیں۔
وٹامن ڈی
وٹامن ڈی نہ صرف ہمارے بالوں کے لئے بلکہ ہمارے جسم کے لئے بھی بہت ضروری وٹامن ہے۔اگر آپ کے بال گر رہے ہیں تو اس کا مطلب ہے آپ میں وٹامن ڈی کی کمی ہے۔وٹامن ڈی ہم سورج کی روشنی سے بھی حاصل کر سکتے ہیں،وٹامن ڈی ہمارے مدافعتی نظام اور خلیوں کی نشوونما میں اہم کرداد ادا کرتا ہے۔
وٹامن ای
وٹامن ای ایک اہم وٹامن ہےاس میں اینٹی ایکسیڈنٹ ہوتا ہےیہ اکسیڈیٹیو تناؤ سے لڑتا ہے،یہ بالوں کی نشوونما میں مدد دیتا ہے۔یہ بالوں کو خشک ہونے سے بچاتا ہے۔یہ جڑوں میں خون کی گردش کو بہتر بناتا ہے،سورج مکھی کے بیج،بادام ایوکاڈو،مچھلی اور سوکھی جڑی بوٹیاں اس کے اہم ذرائع ہیں۔ہم بہت سے ضروری وٹامنز کے ذریعےاپنے بالوں کی نشوونما کے ساتھ ساتھ ان کی خوبصورتی میں اضافہ کرسکتے ہیں شرط یہ ہے کہ کوئی بیماری نہ ہو۔بالوں کا جھڑنا کسی بیماری کی وجہ سے بھی ہوسکتا ہے۔اور ان کی وجہ سے بالوں کی صحت متاثر ہوتی ہےجیسے
ٹائیفایئڈ
ہیپاٹایٹس
ڈپریشن
وٹامن ڈی کی کمی
جلد کی الرجی
خون کی کمی
ان سب وجوہات کی بنا پر بھی ہم بالوں کی صحت کھو سکتے ہیں۔اس لئے ہم گھر بیٹھے مرہم۔پی۔کے کی ویب سائٹ سے ڈاکٹر کی اپائنمنٹ لےسکتے ہیں اس کے علاوہ ہم وڈیو کال پر آن لائن کنسلٹیشن بھی لے سکتے ہیں۔