نیند کی کمی جو آج کل کے دور کے ہرانسان کامسئلہ ہے۔بہت سےلوگ نیند کی کمی کی وجہ سےپریشان ہیں۔ لیکن کوئی اس بات پرغورنہیں کرتاکہ نیندنہ آنےکی وجہ کیاہے؟اکیسویں صدی میں کمپیوٹراورموبائل نےاس مسلے کے اضافے میں اہم کرداراداکیاہے۔کچھ لوگ رات دیرتک موبائل فون اورکمپیوٹرکااستعمال کرتےہیں جس سےانکی نیند پراثرپڑتاہے۔
بہت سی تقریبات اور نوکریاں اب رات کو ہی دیر تک چلتی ہیں۔ماضی کےدورکےمقابلےمیں اب لوگ ایک گھنٹہ کم سوتےہیں۔جدیدسائنس نےجہاں بہت سےفوائد مہیاکئۓ ہیں وہاں اس کےنقصانات بھی ہیں۔دماغی حالت اورتندرستی کےلئےبھرپورنیند لینابہت ضروری ہے۔نیند کی کمی کیوجہ سےانسان کوبہت سی بیماریاں لاحق ہوسکتی ہیں جیسےذیابطیس اورامراضِ قلب وغیرہ۔
نیند کی کمی بڑے مسائل کا سبب
اس کےعلاوہ نیندکی کمی کی وجہ سےاوربھی بہت سےنقصان ہوتےہیں۔دن بھرایکٹورہنےاورکام پرتوجہ کےلئےاچھی نیندبہت ضروری ہے۔رات کوآٹھ سےنوگھنٹےسوناچاہیےتاکہ ہمارےدفتری اورکاروباری کام متاثرنہ ہوں۔نیندکی کمی کی وجہ سےجونقصانات ہوتےہیں وہ درج ذیل ہیں۔
چڑچڑاپن
نیندکی کمی کی وجہ سےغصہ بہت جلدآتاہے۔منفی جذبات انسان کوچڑچڑاکردیتےہیں۔جس وجہ سےانسان جلدغصہ کرتاہےاورچڑچڑارہتاہے۔ اس کا براہ راست اثر انسان کے گھر کے ماحول اور دفتر کے ماحول پر پڑتا ہے ۔ انسان کے کام کرنے کی استعداد متاثر ہوتی ہے ۔ جو کہ آمدنی میں کمی کا سبب بنتی ہے ۔ معاشی کمزوری کی وجہ سے آۓ دن گھر میں جھگڑے ہوتے ہیں ۔ جس کی وجہ سے نوبت طلاق تک پہنچ جاتی ہے
موٹاپا
کم سونےکی وجہ سےلوگوں کاجسمانی ہارمونزکاتوازن بگڑجاتاہے۔جس کےنتیجےمیں کھانےکی اشتہازیادہ کیلوریزوالی غذاؤں کی خواہش ہوتی ہے۔جس وجہ سےموٹاپا پیداہوتاہےاورتھکاوٹ کابھی احساس رہتاہے۔
سست ردِعمل
کم نیندکی وجہ سےانسان دن بھربہت سست رہتاہےاورتھکن محسوس کرتاہے۔جس وجہ سےدفتری،تعلیمی اورکاروباری سرگرمیاں متاثرہوتی ہے۔ اس سستی کے سبب ترقی کی راہیں مسدود ہو جاتی ہیں۔ طالب علم اچھے نمبر حاصل نہیں کر سکتے ۔ گھریلو خواتین وقت پر اپنے فرائض انجام نہیں دے سکتیں اور نوکری پیشہ افراد اپنے کام کی جگہ پر بھی سستی کا شکار رہتے ہیں
دماغ کی کمزوری
نیندکی کمی کی وجہ سےدماغ کمزورہوتاہے۔دماغ کےخلیوں کوآرام کی ضرورت ہوتی ہے۔ان کوآرام نہ ملےتومسلسل کام کی وجہ سےتھکاوٹ کاشکارہوجاتےہیں جس وجہ سےانسان نڈھال رہتاہے۔
بینائی پراثر
نیندنہ آنےکی وجہ سےہماری آنکھوں کی روشنی پراثرپڑتاہےدھندلاپن یادونظرآنےکی شکایت عام ہے۔جتنازیادہ وقت ہم جاگ کرگزارتے ہیں اتنی ہی ہماری بینائی متاثرہوتی ہے۔
اس حوالے سے مذید معلومات کے لیۓ یہاں کلک کریں
توجہ کی صلاحیت
جولوگ رات کوکم سوتے ہیں ان کی دن کےوقت کام پرکم توجہ ہوتی ہے۔اس کےعلاوہ فیصلہ کرنےکی صلاحیت پربھی اثرپڑتاہے۔اگرذہنی طور پرچوکنااورہوشیاررہناہےتورات کوبھرپورنیندضروری ہے۔
یادداشت کا مسئلہ
نیندکی کمی ہماری یادداشت پربہت اثرڈالتی ہے۔درمیانی عمرکےلوگوں میں یہ مسئلہ عام ہے۔کچھ یادکرنےمیں ہمیں دماغ پرزورڈالناپڑتاہے۔اسکے علاوہ نوجوانوں میں بھی نیند کی کمی کی وجہ سےیاداشت کم ہونےکامسئلہ ہوتاہے۔
ڈپریشن کا خطرہ
نیندکی کمی کی وجہ سےانسان چڑچڑاہونےکےساتھ ساتھ ڈپریس بھی رہتاہے۔غصہ اورچڑچڑاپن رشتوں پراثرڈالتاہےاورتعلقات خراب ہوتےہیں جس وجہ سےانسان ڈپریشن کاشکاررہتاہے۔
کمزورمسلز
نیندکی کمی کی وجہ سےہارمونزکےنظام میں تبدیلیاں آتی ہیں۔جسکی وجہ سےجسم کےلئےمسلز بنانااورکمزوری دورکرنامشکل ہوجاتاہےاور انسان کےمسلز اکڑجاتے ہیں اوردرد محسوس ہوتی ہے۔
نیند کی کمی دور کرنے کے طریقے
چندعوامل پرآپ عمل کرکےبھرپورنیند حاصل کرسکتے ہیں؛
کافی یاچائےکاکم استعمال کریں
کافی،چائےاورسوڈے والے مشروبات میں ایک ایساکیمائی مادہ موجودہوتاہےجوہمارےجسم کوچاق وچوبند رکھتاہےاورقوت ارتکازکوبڑھاتاہےلیکن ان چیزوں کازیادہ استعمال نقصان دہ ہے۔اگرکوئی شخص رات کودوسےتین پیالی چائےیادوسرےمشروبات لےگاتونیند میں خلل پیداہوگا۔
رات کےوقت ورزش نہ کریں
ورزش صحت کےلئےبہت ضروری ہےلیکن کچھ چیزیں وقت پراچھی لگتی ہیں۔صبح کےوقت ہمارےجسم کادرجہ حرارت زیادہ ہوتاہےمگرتاریکی کےساتھ گرنےلگتاہےیہ اس بات کی طرف اشارہ ہےکہ رات کےوقت آرام کرناچاہیے۔رات کےوقت ورزش جسم کےدرجہ حرارت کودوڈگری تک بڑھادیتی ہےجس وجہ سے سونےمیں دشواری ہوتی ہے۔
سونے کا وقت مقرر کریں
انسان کا جسم ایک مشین کی طرح ہے ۔ اس کو ایک پروگرام کے تحت اگر چلایا جاۓ تو وہ زیادہ بہتر انداز میں کام کرتا ہے ۔ اس وجہ سے اس بات کو یقینی بنائیں کہ سونے اور جاگنے کے ٹائم ٹیبل پر سختی سے عمل کریں ۔ ٹائم ٹیبل میں کسی بھی قسم کی تبدیلی نیند کے آنے میں مشکلات کا باعث بن سکتی ہے ۔
اگرآپکو نیند سےمتعلق مسائل ہیں توآپ گھربیھٹےفون کال کےزریعےسےڈاکٹرسےاپائنمنٹ حاصل کرسکتے ہیں۔
اس کےعلاوہ آپ آج کےترقی یافتہ دور میں اپنےوقت کی بچت کےلئےوڈیوکنسلٹیشن بھی حاصل کرسکتے ہیں۔ لہذا مرہم ڈاٹ پی کے کی ایپ ڈاون لوڈ کریں یا پھر 03111222398 پر رابطہ کریں