غذااورورزش ہماری صحت مند زندگی کے لئے بہت ضروری ہے۔متوازن غذااور ورزش کرنا ہمیں حیران کن فوائد فراہم کرسکتاہے۔جب ہم فاسٹ فوڈاور سوفٹ ڈرنکس کا استعمال کرتے ہیں تو بہت سی ایسی بیماریوں کو دعوت دیتے ہیں ۔جو ہماری صحت اور زندگی پر منفی اثرات ڈالتی ہیں۔غذااور ورزش کی اہمیت سے جو لوگ واقف ہوجائیں وہ اپنی طرزِزندگی کو بدلنے پر مجبور ہوجائیں۔ہم کیسے غذاور ورزش کی مدد سے اورکن بیماریوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں یہ جاننے کے لئے یہ مضمون لازمی پڑھیں۔
اس کے علاوہ اس کے بارے میں اور معلومات لینے کے لیے یہ پڑھیں۔
غذااور ورزش کی اہمیت-
ورزش آپ کو کم از کم ہفتے میں ڈھائی گھنٹے کی درمیانی شدت سے کرنی چاہیے۔متوازن غذا اور مناسب ورزش ہمارے لئے صحت مند زندگی گزارنے کا اچھا طریقہ ہے۔ہم ورزش اور غذا کی مدد سے نہ صرف صحت مند رہ سکتے ہیں۔بلکہ ہم بہت سی بیماریوں پر بھی قابو پاسکتے ہیں۔
غذاکی ضرورت ہر شخص کے لئے مختلیف ہوتی ہے۔لیکن عام طور پر آپ کو روزمرہ زندگی میں باقاعدگی سے کیاکھانا چاہیے ۔وہ مندرجہ ذیل ہیں؛
پھل اور سبزیاں-
اناج-
پروٹین-
گری دار میوے-
غذااور ورزش سے بیماری سے بچاؤ-
ہم اپنی اچھی غذااور ورزش کی مدد سے خود کو بہت سی بیماریوں سے محفوظ رکھ سکتے ہیں۔ہمارے جسم میں قوت مدافعت ہمارے لئے بہت ضروری ہے۔ورزش اور خوراک ہماری قوت مدافعت کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔فاسٹ فوڈ اور غلط کھانوں کے استعمال سے آپ کے جسم کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔لیکن ورزش اور متوازن غذا ہمارے جسم کو بیماری سے لڑنے کی صلاحیت پیدا کرتی ہے۔
ورزش اور متوازن غذا ہمیں کن بیماریوں سے بچاتی ہے وہ مندرجہ ذیل ہیں؛
مرض قلب-
بلند فشار خون
ہائی کولیسٹرول
ذیابیطس
اسٹروک
ذہنی دباؤ
گٹھیا
موڈاور انرجی-
غذااور ورزش کا ہمارے موڈاور انرجی سے بہت گہرا تعلق ہے۔ہم جو غذا کھاتے ہیں وہ ہمارے موڈ پر بھی اثر کرتی ہے۔ہم بہت سی غذاؤں کا استعمال کرکے ڈپریشن اور ایگزیٹی سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔اور ورزش کی مدد سے ہم خود کو ایکٹو محسوس کرتے ہیں۔
صحت مند وزن-
جب ہم اچھی غذا اور ورزش کرتے ہیں تو پھر ایک اچھا اور متوازن وزن بھی حاصل کرسکتے ہیں۔موٹاپا اور اضافی وزن ہمیں دل کی بیماری میں مبتلا کرسکتا ہے۔ہائی کولیسٹرول اور بلڈ پرییشر کو ہم وزن اور ورزش کی مدد سے کنٹرول کرسکتے ہیں۔اس لئے وزن اور ورزش کا آپس میں یہ تعلق ہے اور ہم ان کی اہمیت سے بھی انکار نہیں کرسکتے۔
نیند کے مسائل-
نیند کے مسائل دنیا بھر میں لاکھوں لوگوں کو ہیں۔اور یہ مسائل پریشانی کا باعث بنتے ہیں۔۔ غذااور ورزش ہماری نیند ہر اثرات ڈال سکتے ہیں۔اس لئے تجویز کی جاتی ہے کہ سونے سے پہلے سخت ورزش نہ کی جائے جو ہماری نیند میں خلل ڈالیں۔
اگرآپ اچھی غذااور ورزش کرتے ہیں تو ایک صحت مند زندگی گزار سکتے ہیں۔
بہت سےلوگوں کو صحت کے مسائل یوتے ہیں،لیکن آپ اپنی صحت کے حوالے سے گھر بیٹھے مرہم ڈاٹ پی کے کی ویب سائٹ سے ایک اچھے اور مستند ڈاکٹر کی اپائنمنٹ لے سکتے ہیں۔اس کے علاوہ آپ اس نمبر پر 03111222398 آن لائن کنسلٹیشن بھی حاصل کرسکتے ہیں۔