اکثراوقات ایسا ہوتا ہے کہ ہم اپنے چہرے پر زیادہ توجہ کرتے ہیں جس کی وجہ سے ہمارے ہاتھوں اور پیروں کا رنگ چہرے کے رنگ سے نہیں ملتا۔یہ تو واقعی عجیب لگتا ہے جب ہمارے چہرے کا رنگ مختلیف اور ہاتھوں پیروں کا رنگ مختلیف ہوتا ہے۔زیادہ تر لوگ اپنے چہرے کا خیال رکھتے ہیں جس وجہ سے ایسا ہوتا ہے لیکن اگر ہم اپنے ہاتھوں اور پیروں کا بھی خیال کریں تو ہم ان کو خوبصورت بنا سکتے ہیں تاکہ ہم اس فرق کو دور کر سکیں۔ہم کیسے اپنے ہاتھوں اور پیروں کو خوبصورت بنا سکتے ہیں،یہ جاننے کے لئے یہ مضمون آپ کے لئےمددگار ثابت ہوگا۔
ہاتھوں اور پیروں کو گورا بنانے کے طریقے مندرجہ ذیل ہیں؛
آلوکارس-
آلو میں غذائی اجزا شامل ہوتے ہیں جو جلد کو بلیچ جیسی خصوصیات فراہم کرتے ہیں۔اس کے استعمال سے جلد سے داغ دھبے ختم ہوتے ہیں۔
استعمال کا طریقہ
آپ آلو کو پتلے سلائس میں کاٹ کر اپنے ہاتھوں اور پاؤں پر رگڑ سکتے ہیں،اس کے علاوہ آلو کا جوس نکال کر آپ اسے اپنی جلد پر لگا سکتے ہیں،اور اس رس کو 15 منٹ تک لگا رہنے دیں اور بہترین نتائج کے لئے آپ یہ عمل روزانہ بھی کرسکتے ہیں۔
شہداور لیموں کا رس-
شہد نہ صرف ہماری جلد کو صاف کرتا ہے بلکہ یہ ہماری جلد کو نمی بھی فراہم کرتا ہے،اس کے علاوہ لیموں بلیچنگ ایجنٹ کے طور پر کام آتا ہے۔ان دونوں کا مرکب سے جلد صاف اور گوری ہوتی ہے۔
استعمال کا طریقہ
ایک پیالی میں ایک چمچ شہد لیں،اس میں آدھا ٹکڑا لیموں نچوڑیں۔آپ اس میں دودھ بھی شامل کرسکتے ہیں۔کیونکہ دودھ جلد کو سفید کرنے میں مدد کرتا ہے۔اپنے ہاتھوں اور پیروں پر یہ مرکب لگائیں اور 20 منٹ بعد دھولیں۔
بادام کا ماسک-
بادام میں غذائی اجزا پائے جاتے ہیں اس میں وٹامن ای موجود ہوتا ہےجو جلد کو سفید کرنے میں مدد کرتا ہے۔اس کے علاوہ یہ جلد کو جوان بنانے میں بھی مدد کرتا ہے۔
استعمال کا طریقہ
رات کو 7 سے 8 بادام پانی میں بھگودیں،صبح اٹھ کر اس کا چھلکا اتار دیں اور اس میں2 چائے کے چمچ دودھ،2 چائے کا چمچ بیسن،اور تھوڑے سے لیموں کے قطرے اس میں شامل کریں اور اس پیسٹ کو اپنے ہاتھوں پیروں پر لگا لیں۔15 منٹ بعد ہاتھوں اور پیروں کو دھولیں۔
بیسن کا آٹا-
چنے کا آٹا یا بیسن کاآٹا آپ کی جلد کو حیرت انگیز فوائد فراہم کرتا ہے۔یہ لمبے عرصے تک آپ کو صاف جلد فراہم کرتا ہے۔
استعمال کا طریقہ
ایک پیالی میں 3 کھانے کا چمچ بیسن،3 کھانے کا چمچ دودھ،2 چمچ ہلدی اور تھوڑا سا لیموں کا رس شامل کریں۔جب یہ پیسٹ تیار ہوجائے تو اس کو ہاتھوں پیروں پر لگانے کے 20 منٹ بعد دھولیں۔
کینوکا پاوڈراور دودھ-
کینوکے چھلکوں میں قدرتی بلیچنگ کی خصوصیات پائی جاتی ہیں،اس کے علاوہ دودھ میں بھی لیکٹک ایسڈ موجود ہوتا ہےجو جلد کے مردہ خلیوں کو دور کرنے اور جلد کی صفائی کے لئے بہت اہم ہے۔
استعمال کا طریقہ
ایک پیالی میں کنیوکے چھلکوں کا پاوڈر لیں،اس میں دودھ شامل کرکے گاڑھا مکچسر بنالیں اور اپنے ہاتھوں پیروں پر لگالیں،ایسا کرنے کے 20 منٹ بعد آپ اپنی جلد کو دھولیں۔ اس عمل کو ہفتے میں 3 بار کریں۔
دہی اور ہلدی پیک-
ہلدی جلد کو سفید کرنے کے طور پر استعمال ہوتی ہے،دہی اور ہلدی مل کر آکسیاڈایزنگ ایجنٹ کے طور پر کام کرتے ہیں۔یہ جلد کے اصل رنگ کو برقرار رکھنے میں معاؤن ثابت ہوتے ہیں۔
استعمال کا طریقہ
ایک پیالی میں 2 کھانے کے چمچ دہی لیں اس میں 2 کھانے کے چمچ ہلدی کو شامل کریں۔اس مرکب کو 15 سے 20 منٹ تک ہاتھوں پیروں میں لگائیں۔اور بعد میں گرم پانی سے دھولیں۔
دہی ،دلیااور ٹماٹر پیک-
دلیااسکربنگ ایجنٹ کے طور پر استعمال ہوتا ہے۔جو جلد کے مردہ خلیوں کو دفن کرنے میں مدد کرتا ہے۔دہی میں لیکٹک ایسڈ پایا جاتا ہےیہ جلد کی اصل چمک بھی برقرار رکھتا ہےاور سفید بناتا ہے۔
استعمال کا طریقہ
دلیا 4 کھانے کے چمچ،ٹماٹر کا جوس 2 کھانے کے چمچ او ردہی 2 کھانے کے چمچ لیں ان کو مکس کریں اور یہ مرکب جلد پر لگائیں اور 20 منٹ بعد دھولیں۔
مندرجہ بالا گھریلو ٹوٹکوں سے ہم اپنی جلد میں نکھار پیدا کر سکتے ہیں۔ لیکن اگر آپ کو جلد سے متعلق کوئی بھی مسائل درپیش ہیں تو آپ ایک ویب سایٹ مرہم۔پی۔کے کی مدد سے فون کال کر کے اپائنمنٹ حاصل کر سکتے ہیں اس کے علاوہ آپ وڈیو کنسلٹیشن یا اس نمبر پر 03111222398 آن لائن کنسلٹیشن لے سکتے ہیں۔