اس دنیا میں موجود سب لوگ اچھی اور خوشیوں بھری زندگی گزارنا چاہتے ہیں،لیکن کچھ لوگ ایسی زند گی سے محروم ہوتے ہیں۔ وہ موسم کی تبدیلی برداشت کرنے سے قاصر ہوتے ہیںاور وہ بیماری کا مقابلہ بھی نہیں کر سکتےہیں اور وہ اکثر بیمار رہتے ہیں جس وجہ سے وہ اچھی زندگی اور خوشیوں بھری زندگی کو خواب سمجھتے ہیں۔انسان کا رہن سہن اور طرزِزندگی ہی اس کی صحت کو متاثرکرتا ہے۔جس کی وجہ سے لوگ باربار بیمار ہوتے ہیں جن کا قوتِ مدافعت کمزور ہوتا ہے وہ بھی جلد بیماری کا شکار ہوتے ہیں۔جس وجہ سے روزمرہ کی زندگی متاثر ہوتی ہے اور پریشانیاں انسان کو گھیر لیتی ہیں۔اور وہ بیماریوں کا شکار ہوتے ہیںبہت سی اچھی عادتیں اپنا کر ہم اپنی زندگی کو بہتر بنا سکتے ہیں اور بیمار رہنے کی عادت سے ہم پیچھا چھڑاسکتے ہیں۔صحت کی بحالی اور خوشگوار زندگی بہت اہم ہےہم وہ عادتیں جانتے ہیں جن کو اپنا کر ہم اچھی زندگی گزار سکتے ہیں۔
اچھی صحت کے لیے چند عادتیں مندرجہ ذیل ہیں؛
زیادہ پانی کا استعمال
زیادہ پانی پینے کی عادت کو آپ اپنی زندگی میں شامل کر لیں،دن میں آٹھ گلاس پانی پیں۔صحت مند زندگی کے لئے پانی بہت ۔اہمیت رکھتا ہے۔پانی کی کمی کی وجہ سےانسان ڈی ہائیڈریشن کا شکارہوتا ہے جو ہمارے مدافعتی نظام کو کمزور کرتا ہے۔
وٹامن سی کا استعمال
وٹامن سی کا استعمال انسانی صحت کے لئے بہت ضروری ہے یہ انسان کا مدافعتی نظام درست کرنے کے علاوہ طاقت بھی بڑھاتا ہے۔وٹامن سی حاصل کرنے کا ذریعہ ترش پھل جیسے لیموں،کینو ہیں۔ان پھلوں کا لازمی استعمال کریں۔
مثبت انداز میں سوچیں
بار بار بیمار رہنے کی ایک وجہ ہماری سوچ بھی ہوسکتی ہے۔اگر آپ یہ سوچتے ہیں کہ موسم آپ پر لازمی اثر کرے گا تو آپ بیما پڑے گے۔کہتے ہیں نظرکاعلاج تو ممکن ہے لیکن نظریے کا علاج نہیں۔
سبزیوں اور پھلوں کا استعمال
اگرآپ صحت منداور خوشگوارزندگی گزارنا چاہتےہیں تو پھلوں اور سبزیوں کا استعمال دن میں لازمی کریں،پھلوں اور سبزیوں میں موجود غذائی اجزاہمارے مدافعتی نظام کو مظبوط بناتے ہیں،ہمارے معدے کے مسائل پھلوں کے استعمال سے حل ہوتےہیں۔پھلوں اورسبزیوں کے استعمال سےہماری جلد بھی دلکش اور خوبصورت ہوتی ہے۔
ورزش کریں
روزانہ جسمانی ورزش انسانی جسم کو توانااور تندرست رکھتی ہے، کوئی نہ کوئی جسمانی سرگرمی ہمیں صحت مند بنائے گی۔انسان اگر اپنی صحت پرایسے توجہ دےجیسے زندگی کے دوسرے امورپر دیتا ہے تو صحت بحال رکھ سکتا ہے۔انسانی جسم میں ہرعضواپنااپنا کام سرانجام دے رہاہے۔ہرعضوکوکام کرنے کے لئے توانائی کی ضرورت ہوتی ہے جس کے لیے ورزش بہت ضروری ہے،یہ انسان کی بنیادی ضرورت ہے،ہلکی پھلکی سیر بھی انسان کو تندرست رکھتی ہے،اس لئے روزانہ سیراورورزش لازمی کریں۔
پرہیز
ہمیں روزانہ فاسٹ فوڈکھانے سے پرہیز کرنا چاہیے۔
مصنوعی مشروبات سے پرہیز کرنا چاہیے۔
صفائی کا خاص خیال رکھیں۔
انسان کو صحت مند اور خوشگوارزندگی گزارنے کے لئے صحت کے اصولوں پر عمل کرنا چاہیے،تاکہ وہ اچھی زندگی اور صحت مند زندگی گزارنی چاہیے۔ہمیں صحت منداصولوں کوجاننے کے لئے کسی کی راہنمائی کی ضرورت ہوتی ہے ہم وہ راہنمائی ایک ڈاکٹرسے حاصل کرسکتے ہیں۔ہم گھر بیٹھے مرہم۔پی۔کے کی ویب سائٹ سے ماہر غذائیت کی اپائنمنٹ بک کروا سکتے ہیں اس کے علاوہ ہم وڈیوکال پرآن لائن کنسلٹیشن بھی لےسکتےہیں۔