ہمارےجسم میں موجود جوڑہماری ہڈیوں کے درمیان رابطہ قائم کرتے ہیں۔یہ ہمیں نقل وحرکت میں مدد فراہم کرتے ہیں،چوٹ یابیماری کی صورت میں ہونے والا نقصان ہماری نقل وحرکت میں مداخلت کرتا ہے۔اور بہت زیادہ درد کا سبب بنتا ہے۔بہت سی مختلیف وجوہات کی بناپر ہمارے جوڑوں میں درد محسوس ہوتا ہے۔آسٹیوتھرائیٹس ،چوٹ یا موچ درد کا باعث بن سکتی ہے۔ایک مطالعے کے مطابق گھٹنے کے درد کی شکایت بہت کی جاتی ہے اس کے بعد کندھوں اور کولہوں کے درد کی شکایت کی جاتی ہے،اس کے بعد جوڑوں کا دردٹحنوں اور پیروں سے لے کرآپ کےہاتھوں کوبھی متاثر کرتا ہے۔جیسے جیسے ہماری عمر بڑھتی جاتی ہے تکلیف دہ جوڑ ہماری زندگی کا حصہ بنتے جاتے ہیں۔جوڑوں کا درد آپ کو کمزور کرنے کے علاوہ آپ کو پریشان کر سکتا ہے،اس لئے جوڑوں کے درد سے نجات حاصل کرکے ہی آپ کی زندگی آسان ہوسکتی ہے،ہم کن طریقوں سے اپنے جوڑوں کے درد کا علاج کر سکتے ہیں یہ جاننے کے لئے یہ بلاگ ضرور پڑھیں۔
جوڑوں کے درد کا علاج-
ہم جوڑوں کے درد سے کیسے نجات حاصل کر سکتے ہیں اس کے طریقے مندرجہ ذیل ہیں؛
جسمانی سرگرمی-
کسی بھی بیماری سے چھٹکارہ حاصل کرنے کے لئے جسمانی سرگرمی بہت اہم کردار ادا کرتی ہے،جب ہم اچھی غذا کا استعمال کرتے ہیں لیکن ہم اپنی زندگی میں کوئی سرگرمی یا ورزش نہیں کرتے تو اس کا کوئی اثر نہیں ہوتا۔ورزش کی مدد سے ہم جوڑوں پر دباؤکوکم کرسکتے ہیں،اس کے علاوہ اس سے وزن میں بھی کمی کرسکتے ہیں۔ورزش کی مدد سے ٹشوزکی صحت کو فروغ ملتا ہے۔اس کے علاوہ اس سے پٹھے بھی مضبوط ہوتے ہیں۔
وزن میں کمی-
جن لوگوں کا وزن زیادہ ہوتا ہے،ان لوگوں میں موٹاپا ہوتا ہے جس وجہ سے ان میں جوڑوں کے درد کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔اضافی وزن کی وجہ سے جوڑوں کو زیادہ کام کرنا پڑتا ہے،زیادہ وزن کی وجہ سے جسم میں سوزش بھی ہوتی ہے۔جس وجہ سے گھٹنوں پر اثر ہوتا ہے،ہم ورزش اور متوازن غذا کی مدد سے اپنے وزن میں کمی لاسکتے ہیں۔وزن میں کمی گھٹنوں اور جوڑوں کے درد سے نجات کا ذریعہ ہیں۔
متوازن غذا-
اچھی صحت کے لئےضروری ہے کہ ہم ایسی غذا کا استعمال کریں جو ہماری صحت کی بہتری اور بحالی کے لئے کام کرے۔پھلوں اور سبزیوں میں فائبر کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔جوڑوںکے درد سے نجات کے لئے ہمیں ان کا استعمال کرنا چاہیے۔ایسی غذا سے پرہیز کرناچاہیے جس میں زیادہ چربی موجود ہو کیونکہ اس کی وجہ سے وزن میں بھی اضافہ ہوتا ہےاور کولیسٹرول میں بھی اضافہ ہوتا ہے جو ہماری صحت کے لئے بہت نقصان دہ ہے۔
سرداورگرم تھراپی-
سرد اور گرم تھراپی بھی درد سے نجات دیتی ہے، گرم تھراپی سے خون کی گردش ہوتی ہےاور اس سے ہمارے جوڑوں کو راحت ملتی ہے۔اسکے علاوہ سرد تھراپی خون کی گردش کو کم کرتی ہے۔گرم تھراپی کے لئے ہمیں گرم پانی سے غسل کرنا چاہیے۔اس کے علاوہ جوڑوں پر گرم کپڑا یا پیڈ رکھ کر بھی درد سے نجات حاصل کی جاسکتی ہے۔سرد تھراپی کے لئے ہم تولیے میں برف رکھ کے درد کی جگہ پر لگا سکتے ہیں۔
وٹامن ڈی-
وٹامن ڈی ہماری صحت اور مضبوط ہڈیوں کے لئے بہت اچھا وٹامن ہے۔یہ ہماری ہڈیوں کو مضبوط کرتا ہے اس کے علاوہ ہمارے مدافعتی نظام کو بھی اچھا کرتا ہے۔ہمیں وٹامن ڈی کی کمی پوری کرنے کے لئے دھوپ میں بیٹھنا چاہیے اس کے علاوہ ڈاکٹر کے مشورے کے ساتھ ہم اس کی ٹیبلٹ کا بھی استعمال کر سکتے ہیں۔
مساج-
گھٹیا فاوئڈیشن کے مطابق روزانہ پٹھوں اور جوڑوں کے درد سے نجات کے لئے مساج بہت اہم ہے،روزانہ مساج سے ہم اس درد سے چھٹکارا حاصل کرسکتے ہیں۔مساج کی مدد سے ہمارے جسم کو تناؤ سے چھٹکارا ملتا ہے اور جوڑوں کے درد سے راحت ملتی ہے۔
جوڑوں کا درد ایسا درد ہے جو بڑھتی عمر کے ساتھ ہمیں تنگ کرتا ہے لہذا ضروری یہ ہے کہ ہمیں جلد از جلد ڈاکٹر سے ملنا چاہیے تاکہ ہم سنگین صورتِ حال سے بچ سکیں۔ہم اس کے لئے جوڑاور ہڈیوں کے ڈاکٹر کی اپائنمنٹ ایک ویب سائٹ مرہم۔پی۔کے کی مدد سے لے سکتے ہیں اس کے علاوہ وڈیو کنسلٹیشن یا اس نمبر پر 03111222398 آن لائن کنسلٹیشن لے سکتے ہیں۔