یہ 2020مارچ کی بات ہے جب پاکستان میں کووڈ19کی بیماری نے شدت اختیار کیا اور پورا مللک بند ہونے کی خبریں ہرطرف اڑنے لگیں،دسمبر میں جب یہ وائرس آیاتب اس بات کا یقین نہ تھا کہ اس کی آمدہمارےملک میں بھی ہوگی۔مارچ کےآغاز میں سب کوایسا محسوس ہوا کہ یہ کچھ دنوں کی بات ہے پھرسب ٹھیک ہوجائے گا۔جس بیماری کولوگ ہلکا لےرہے تھےاسی بیماری نے ملک کا کوناکونا بند کروادیاوہ وائرس کھلے عام گھومنےلگااورلوگ گھروں میں محصورہوکررہ گئے،چھوٹے بچے سمجھنے لگے کہ گھرسے باہر کوئی بہت بڑاوائرس آیاہواہےجوباہر جاتے ہی انسان کو پکڑلےگا۔سب کو اپنوں کی فکرستانے لگی کہ ہمارےماں باپ کا کیاہوگاکیاوہ اس وائرس کا مقابلہ کرسکیں گے؟کیاہم آسانی سےاس مشکل وقت سے نکل آئیں گے؟بہت سے گھروں میں قوت مدافعت بڑھانےوالے قہوے بننے لگے۔لاک ڈاؤن کے شروع کے دنوں میں ہرایک اپنی صحت پرتوجہ کرنے لگا،کافی گھروں میں ایسی غذاؤں کا استعمال ہونے لگا جس میں قوت مدافعت بڑھانے والے وٹامنز شامل تھے۔تب لوگوں نے بہت سنجیدگی سے سوچنا شروع کیا کہ بیماری کے خلاف لڑنے کے لئے قوت مدافعت کتنی اہمیت رکھتی ہے۔ جیسے جیسےوقت گزرتا گیا لوگوں نے پھرلاپرواہی شروع کردی حتی کہ کروناوائرس کی دوسری لہر کا بھی آغازہوگیا۔ پہلےتولوگوں توجہ کہ صحت پرکیونکہ کہ نیانیا کووڈ آیا تھالیکن شاید لوگ یہ بھول گئے کہ دوسری لہرجوکہ پہلےسے بھی بری ہوسکتی تھی۔
ہمیں اس دوسری لہر کا بھی ویسے ہی مقابلہ کرناچاہیے جیسے ہم نے پہلی لہرکا مقابلہ کیا۔یہاں سب سے ضروری چیز ہے ہماری قوت مدافعت ۔کیاہم اتنی طاقت رکھتے ہیں کہ بیماری کے خلاف لڑسکیں اور اسےمات دے سکیں۔تواس کے لئے ضروری ہےہم اب بھی ویسی غذاؤں کا استعمال کریں جس میں غذائی اجزا بھرپور مقدار میں پائے جائیں جو ہمارے ایمیون سسٹم کو مضبوط بنائے اور بیماریوں کے خلاف لڑنے میں کامیاب کرے ۔تو اس کے لئے ہم جانتے ہیں وہ کونسی غذائیں ہیں جو ہماری قوت مدافعت بڑھا سکتی ہیں۔اس کے لئےآپ اس مضمون کو پڑھیں جو آپ کے لئے فائدہ مند ثابت ہوگا۔
ہماری قوت مدافعت بڑھانے والی غذائیں مندرجہ ذیل ہیں؛
لہسن کا استعمال
لہسن ہمارے بہت سے کھانوں کا حصہ بنتا ہے، اس میں ایسے اجزاپائے جاتے ہیں جوہمارےکولیسٹرول لیول کو کنٹرول کرتے ہیں،اس میں اینٹی بیکٹریل خصوصیات پائی جاتی ہیں جو ہمارے خون کی گردش کو مناسب بناکر خون کی شریانوں کو سوزش سےبچاتا ہے۔اس لئے لہسن کا استعمال بلڈ پریشر کے مریضوں کو بہت فائدہ دیتا ہے اور ہماری صحت وتندرستی برقرار رہتی ہے۔یہ بیماریوں کے خلاف لڑنے کی طاقت فراہم کرتا ہے۔
ادرک کا استعمال
طبی ماہرین کے مطابق ادرک ہمارےمدافعتی نظام کو متوازن رکھنے میں بہت اہم کردار ادا کرتا ہے۔ادرک ایسی اینٹی ایکسیڈنٹ خوبیوں کا مالک ہوتا ہے جو بے شمار بیماریوں کے خلاف لڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔یہ ہمارے اعصاب کو مضبوط بناتا ہے اور جسمانی کمزوری کو بھی دور کرتا ہے۔یہ شوگر کے مریضوں کے لئے بہت اچھا ہے۔یہ جوڑوں اورپٹھوں کی درد سے نجات دلاتا ہے۔اس لئے اپنے کھانے میں ادرک کا استعمال لازمی کریں۔
دالوں کا استعمال
دالیں غذائیت کے اعتبارسے بہت مفید ہیں،یہ پروٹین اور غذائی اجزا سے بھرپور ہوتی ہیں۔جیسے ثابت سبز مونگ کی دال میں پوٹاشیم،فولیٹ زنک اور وٹامن بی پایا جاتا ہے اس کے علاوہ یہ پروٹین اور فائبر کا بھی اچھا زریعہ ہیں۔ادالوں میں آئرن بھی پایاجاتا ہےجو ہماری قوت مدافعت کو مضبوط بناتا ہے۔اس لئے کھانوں میں گوشت کے ساتھ ساتھ دالوں کا بھی استعمال کریں۔
کلونجی کا استعمال
حدیثِ نبویﷺسے بھی ظاہر ہوتا ہے کہ کلونجی میں موت کے علاوہ ہر بیماری کا علاج موجود ہے۔اس میں اینٹی ایکسیڈنٹ خصوصیات پائی جاتی ہیں جو ہمارے جسم میں بیماریوں کے خلاف لڑنے میں مدد کرتے ہیں۔کلونجی ہمارے دل،جگر،معدےکے لئے بھی بہت مفید ہے۔اس میں موجود اینٹی ایکسڈنٹ ہمارے جسم میں موجود زہریلے مادوں کا اخراج کرتے ہیں۔اس لئے کلونجی کا استعمال آپ کے لئے فائدہ مند ثابت ہوگا۔
ہلدی کا استعمال
ہلدی کو نہ صرف کھانوں میں استعمال کیا جاتا ہے بلکہ یہ دوائی کے طور پر بھی استعمال ہوتی ہے۔یہ پوٹاشیم،فاسفورس وٹامن اے۔بی اور سی سے بھرپورہوتی ہے۔یہ کھانا ہضم کرنے میں مدد دیتی ہے۔اس میں موجود وٹامنز قوت مدافعت بڑھانے میں مدد کرتےہیں ۔یہ انفیکشن سے لڑنے میں بھی مدد فراہم کرتی ہے۔اس میں موجود وٹامن سی اورآئرن ہماری صحت کے لئے بہت ضروری ہےاس لئےاپنے کھانوں میں ہلدی کا استعمال یقینی بنائیں۔
جیسے کہ آپ سب جانتےہیں کروناوائرس کی دوسری لہر کا بھی آغاز ہوچکا ہے،جس میں ہمیں اختیاط کے ساتھ ساتھ اپنی صحت پر توجہ دینے اور علاج کی بھی ضرورت ہے،چھوٹی چھوٹی بیماریاں ہماری قوت مدافعت کو کمزور بناتی ہیں جس وجہ سے ہم کسی بڑی بیماری کا مقابلہ کرنے سے قاصر ہوتے ہیں،اس لئے ہمیں چاہیے کہ ہم وقت پر مستند ڈاکٹر سے علاج کروائیں،تاکہ بیماری سے بچ سکیں کرونا کی اس مشکل گھڑی میں بھی اس کا آسان حل ہے ہم گھر بیٹھے مرہم۔پی۔کے کی ویب سائٹ سے ڈاکٹر کی اپائنمنٹ بک کروا سکتے ہیں اور پاکستان بھر سے وڈیوکال پر آن لائن کنسلٹیشن بھی لے سکتے ہیں آپ اس نمبر 03111222398پرکال کر کے بھی آن لائن کنسلٹیشن لے سکتے ہیں ،کیونکہ ہردرد کی دوا مرہم ہےاور اس مشکل وقت میں مرہم آپ کے ساتھ ہے۔