کان ہمارے چہرے پر وہ اعضاء ہیں جن کی مدد سے ہم باہر کی آواز کو سنتے ہیں۔ کان کی میل سے بچنے کے لئے ان کی صفائی انتہائی ضروری ہے۔ بہت سے لوگ اپنے میل بھرے کانوں کو صاف کرنے کے لئے صرف کاٹن بڈز پر انحصار کرتے ہیں۔ لیکن ہم میں سے بہت سے لوگ ایسے بھی موجود ہونگے جو صفائی ہی نہیں کرتے۔
جب بھی موسم بدلتا ہے تو لوگ اپنی جلد اور بالوں کا خیال موسم کے لحاظ سے کرنا شروع ہوجاتے ہیں۔ جلد کے ساتھ ساتھ کانوں کی صفائی بھی کریں۔ خاص طور پر گرمیوں کا موسم شروع ہونے والا ہے اس میں کانوں کا خاص خیال رکھیں۔ اس کے علاوہ آج کے مصروف دور میں بہت سے لوگ ہینڈ فری کا بھی استعمال کرتے ہیں۔
ہینڈ فری کے استعمال کی وجہ سے بھی آپ کے کانوں میں ائیر ویکس پیدا ہو سکتی ہے اور میوزک بھی آپ کے کان کی میل میں اضافہ کر سکتا ہے۔
اگر آپ کے کانوں میں بھی میل جم جاتی ہے تو اس کو صاف کرنے کے لئے کن طریقوں کا استعمال کرنا چاہیے وہ جانیں؛
کان کی میل کیا ہے
ائیر ویکس جیسے 1 بھی کہا جاتا ہے یہ اتنی نقصان دہ نہیں ہوتی جتنا آپ تصور کر رہے ہیں یہ حفاظتی تہہ (لیر) کے طور پر بھی کام کرتی ہے۔ ائیر ویکس دھول کے ذرات اور مردہ خلیات کو پکڑتی ہے اور بالآخر کان کے اندرونی پردے سے نکال دیتی ہے۔
کان کی میل کانوں کو خشک ہونے اور خارش سے بھی بچاتی ہے لیکن بعض اوقات جب یہ قابو سے باہر ہو جاتی ہے تو اس کی وجہ سے کان میں انفیکشن، سماعت کے آلات کی مناسب صفائی کا نہ ہونا اور جنیاتی مسائل۔ اگر آپ کے کام میں زیادہ ائیر ویکس ہے تو اس کی وجہ سے یہ ہو سکتا ہے
سننے میں دشواری-
کان میں خارش-
بار بار کان درد-
کان کا بجنا-
بیکٹریا جو انفیکشن کا سبب بنتے ہیں-
کانوں کو موئثر طریقے سے صاف کیسے کیا جائے؟
اگر آپ کے کانوں میں بھی ویکس بھری ہے تو اسے کیسے صآف کیا جائے ہم یہ جانتے ہیں؛
گیلے کپڑے کا استعمال
جب کسی کے بھی کان میں میل بھر جاتی ہے تو وہ شخص آسانی سے محسوس کر سکتا ہے۔ اس لئے کان کی میل کو صاف کرنے کے لئے آپ ہلکے گیلے کپڑے کا استعمال کریں،۔ آپ روئی کا استعمال نہ کریں کیونکہ اس کی وجہ سے کان کی میل نالیوں کے اندر تک چلی جاتی ہے۔
آپ آہستہ آہستہ کپڑے کی مدد سے کان کو صاف کرنے کی کوشش کریں۔ آپ کان کے بیرونی حصے پر روئی کا استعمال کرسکتے ہیں لیکن اندرونی حصے کو صاف کرنے کے لئے آپ کپڑے کا استعمال کریں۔
ائیر ویکس سافٹر
آپ اپنے کانوں کو صاف کرنے کے لئے صفائی کے قطروں کا بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ آپ باآسانی سے یہ طریقہ استعمال کر سکتے ہیں۔ جیسے بازار سے آسانی کےساتھ آپ کو یہ چیزیں مل سکتی ہیں؛
ہائیڈروجن پر آکسائیڈ-
گلیسرین-
پیروآکسائیڈ-
بے بی آئل-
تیل-
آپ اپنے کان میں مناسب مقدار میں محلول کو شامل کریں۔ کچھ وقت کے لئے انتظار کریں۔ پھر اسے باہر نکال دیں۔ س کے علاوہ آپ ائیر ویکس ہٹانے کے لئے اائیر ویکس کٹ کا بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ جو بآسانی سے میڈیکل سٹور سے مل سکتی ہے۔ اس کے علاوہ کوئی بھی ایسی چیز کا استعمال نہ کریں جو کان کو تکلیف دے۔
اگر آپ کان کی درد میں مبتلا ہیں تو فوری طور پر کان کے ڈاکٹر سے ملیں۔
کان کو صاف کرنے کے لئے سرنج کا استعمال
سرنجز جو آپ کے کانوں کو گیلا کرنے میں مدد کرتیں ہیں۔ اس کے استعمال سے بھی آپ کو کان صاف کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ اس طریقہ کار میں آپ کے کانوں کو دھونے کے لئے پانی کی ضرورت ہوتی ہے۔ آپ اپنے کانوں کو گیلا کرنے کے لئے 15 سے 30 منٹ تک ائیر سافٹر کا استعمال کریں۔
کان کی میل صاف کرنے کے لئے کن چیزوں سے پرہیز کرنا چاہیے
ہر شخص دوسرے شخص سے مختلیف ہوتا ہے اس لئے ضروری نہیں ہے جو طریقہ آپ کے لئے ٹھیک ہے وہ دوسرے انسان کے لئے بھی فائدہ مند ثابت ہو۔ کچھ لوگوں کو اپنے کان کی میل کی صفائی کرنے کے لئے باقاعدگی سے اس کی ضرورت نہیں ہو سکتی لیکن کچھ لوگوں کو ہر ہفتے اس کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔
کوئی بھی ایسی چیز استعمال کرنے سے گریز کریں جس سے آپ کے کانوں کو تکلیف ہو۔ کان کی میل کو ختم کرنے کے لئے آرام دہ آلات کا استعمال کریں جو آپ کے کانوں کو زخمی نہ کریں۔ اس کی وجہ سے آپ سماعت سے بھی محروم ہو سکتے ہیں۔ اگر آپ ان انفکیشن میں مبتلا ہیں تو اپنے کانوں کو گیلا کرنے سے پرہیز کریں جیسے
کان میں سوراخ ہو-
مدافعتی نظام کمزور ہو-
ذیابیطس کا شکار ہیں –
متاثرہ حصے میں ٹیوبز ہیں-
آپ ان حالات میں کانوں کو گیلا کرنے سے پرہیز کریں۔ اس کے علاوہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں مرہم آیپ سے ڈاکٹر سے رابطہ کریں