پاکستان ایک ایسا ملک ہے جہاں صحت کی بنیادی سہولیات کا فقدان ہے۔ خاص طور پر دور دراز کے علاقوں میں رہنے والے مریض ڈاکٹر تک پہنچنے میں جن مشکلات کا سامنا کرتے ہیں وہ ایک تکلیف دہ کہانی ہے۔ ہسپتالوں سے دوری، ڈاکٹروں کے لیے لمبا انتطار اور سفر کی زحمت مریض اور لواحقین کی پریشانیوں میں اضافہ کرتے ہیں۔ ان حالات میں مرہم کی آن لائن کنسلٹیشن کی سہولت ایک تعمت غیر مترقبہ سے کم نہیں ہے۔ اس سہولت کے ذریعے مریض پاکستان بھر میں کسی بھی علاقے سے اپنے ٹیلی فون کے ذریعے ایک ماہر معالج سے رابطہ اور مشورہ کر سکتے ہیں۔ اس سہولت سے فائدہ اٹھانے والے مریضوں کی رائے جاننے سے معلوم ہوتا ہے کہ اس کی مدد سے پاکستان میں صحت اور علاج کی سہولیات کا ایک نیا باب شروع ہوا ہے۔
وہاڑی سے تعلق رکھنے والے اس مریض نے مرہم آن لائن کنسلٹیشن کا انتخاب کیا اور ایک گھنٹے میں علاج کی مد میں استعمال ہونے والے بیس ہزار روپے بچائے۔ اس کے ساتھ ساتھ نہ ہی انہیں ایک لمبے سفر کی زحمت اٹھانی پڑی اور نہ ہی مریض اور لواحقین کو سفر اور انتظار میں وقت صرف کرنا پڑا۔ آئیے اس پوری صورتحال کا احوال اسی مریض کے لواحقین سے سنتے ہیں۔ ارشاد کا تعلق وہاڑی سے ہے اور وہ مرہم کی آن لائن کنسلٹیشن سے فائدہ اٹھانے والے کئی افراد میں سے ایک ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ:
میری والدہ ایک سنگین دماغی عارضے میں مبتلا تھیں اور لاہور میں موجود ایک معالج سے ان کا علاج جاری تھا۔ ہمیں ہر ڈیڑھ ماہ بعد ان کی رپورٹیں دکھانے کے لیے وہاڑی سے لاہور تک کا سفر کرنا پڑتا تھا۔ مریض کو وہاڑی سے لاہور تک لانے کے لیے ہم ایمبولینس کا انتظام کرتے تھے جس کے لیے ایک خاطر خواہ رقم کی ضرورت پڑتی تھی۔ سفر کا یہ خرچ لگ بھگ بیس ہزار کے قریب بنتا تھا جس کا انتطام کرنا میرے لیے مالی مشکلات کا باعث بنتا تھا۔ ایک دن مرہم کے فیس بک گروپ کے ذریعے مجھے آن لائن کنسلٹیشن کی سہولت کے بارے میں پتا چلا۔ میں نے اپنی والدہ کے معالج سے اس بار آن لائن کنسلٹیشن کے ذریعے رابطہ کیا اور اس سہولت کو اطمینان بخش پایا۔ مرہم کی آن لائن کنسلٹیشن کی سہولت بلاشبہ ایک بہترین سروس ہے۔ اس کی مدد سے نہ صرف میں ایک خطیر رقم بچانے کے قابل ہوتا ہوں بلکہ مریض کو سفر کی کوفت بھی نہیں اٹھانی پڑتی۔
مرہم کی آن لائن کنسلٹیشن کی سہولت سالہا سال سے دور دراز کے علاقوں کے لوگوں کو درپیش مشکلات کا حل ہے۔اس کے استعمال سے نہ صرف پاکستان بھر سے بلکہ بیرون ملک موجود افراد بھی پاکسان میں موجود ماہرین صحت کی خدمات حاصل کر سکتے ہیں۔ گھر بیٹھے ڈاکٹر سے رابطہ اور مشورہ کرنے کی یہ سہولت بلاشبہ ڈاکٹروں اور مریضوں دونوں کے لیے فوائد اور آسانی کا ایک جدید ذریعہ ہے۔