ہمارے لیےدولت سے زیادہ صحت ضروری ہے،اگرہمارےپاس دولت ہےاورصحت نہیں ہے تو ہم زندگی سے لطف اندوز نہیں ہوسکتے۔اچھی صحت اللہ کی طرف سے بہت بڑی نعمت ہےہم اپنی صحت کو زند گی کی مصروفیت میں الجھ کرنظرانداز کردیتے ہیں حلانکہ اس کے بغیرہررنگ پھیکا ہےہر خوشی ماند پڑجاتی ہے۔صحت مند رہنےکےلئےہمیں تھوڑی سی توجہ اور محنت کی ضرورت ہوتی ہے۔اس محنت کی وجہ سے ہم ایک اچھی اور پرسکون زندگی گزار سکتے ہیں۔ہمارے جسم پر موجود ہر چیز یعنی دماغ،آنکھوں،کانوں کی صحت بہت معنی رکھتی ہے ۔آج کےاس جدید دور میں مصروفیت کے ساتھ ساتھ دماغ،آنکھوں کو زیادہ کام کرنا پڑتا ہے جیسے موبائل اور لیپ ٹاپ پر کام کا دورانیہ بڑھ گیا ہےجس کی وجہ سےان کا خیال کرنا بہت ضروری ہےتاکہ ہم زندگی کے ہر موقعے پر خوش ہو سکیں۔ہم صحت مند زندگی کے لئے کیا کرسکتے ہیں اس کے کچھ اصول اس مضمون میں ہیں جوآپ کے لئے مدد گارثابت ہونگے۔
دماغ کی صحت
تحقیق سےثابت ہوا ہے کہ صحت مند دماغ کے لے آٹھ گھنٹے کی نیند بہت ضروری ہے۔جو ہمارے دماغ کے خلیوں کو آرام پہنچانے میں اہم کرداراداکرتی ہے۔نیند کی کمی کی وجہ ہم روزمرہ کی سرگرمیاں بھی ٹھیک طریقے سےسرانجام نہیں دےسکتے۔اس کی وجہ سے دماغی تھکاوٹ بھی بڑتی ہے۔اس وجہ صحت پر براتاثر پڑتا ہے۔دماغ کی صحت کےلئےاورتناؤ سے بچنے کے لیے نیند بہت اہم ہے۔
آنکھوں کی صحت
اگرآپ بڑھاپے میں بھی صحت مندآنکھیں چاہتے ہیں تو آپ رات کو کسی بھی تیل سے پاؤں کی مالش کیا کریں۔اس سے ہماری آنکھوں کی صحت برقرار رہتی ہے۔اس سے نہ صرف تھکاوٹ ختم ہوتی ہے بلکہ پرسکون نیند کے لئے بھی بہت اہم ہے۔
معدے کی صحت
اگرآپ معد ےکی صحت چاہتے ہیں تو زیادہ ٹھنڈی چیزوں کے استعمال سے گریز کریں۔اس کے علاوہ آپ پھلوں اور سبزیوں کا ستعمال کریں،ان میں موجود وٹامنزاور غذائی اجزاہمیں صحت بخشتے ہیں۔اس کے علاوہ زیادہ پریشانی لینا اور ڈپریشن میں بھی نظامِ انہظام کو ڈسٹرب کرتا ہے۔اس لئے معدے کی صحت کے لئےان باتوں کا دھیان ضروری ہے۔
جگر کی صحت
جگرکی صحت بہت ضروری ہے،اگر آپ اپنےجگرکوصحت مند رکھنا چاہتے ہیں توفاسٹ فوڈاور مشروبات کا استعمال ترک کر دیں کیونکہ یہ ہماری صحت کے لئے اچھی نہیں ہیں۔اس کے علاوہ ہمیں بازاری کھانوں سے پرہیز کرنا چاہیے،اچھی غذا ہی اچھی صحت کی ضمانت ہے۔اس کے علاوہ فاسٹ فوڈ کا مستقل استعمال ہمارے وزن میں بھی اضافے کا باعث بنتا ہے۔اس لئے ضروری ہےکہ باہر کی غذا کو ترک کریں اور اپنے جگر کی حفاظت کریں۔
پھیپھڑوں کی صحت
پھیپھڑوں کی صحت کے لئے ضروری ہے کہ مردحضرات سگریٹ نوشی سے پرہیز کریں،کیونکہ سگریٹ نوشی ہماری صحت کے لئے نقصان دہ ہے۔اس سے ناک کےاعصاب کو بھی نقصان پہنچتا ہے۔یہ پھیپھڑوں میں انفکشن پیدا کر دیتی ہے جس سے صحت کو نقصان پہنچتا ہے۔اس کا دھواں پھیپھڑوں کے لے زہریلہ ہے۔اس لئے سگریٹ کا استعمال نہیں کرنا چاہیے۔
ہم اپنی اچھی صحت کے لئےان طریقوں پر عمل کرکے بہتریی لاسکتے ہیں لیکن اس کے ساتھ ضروری ہے کہ ہر چھ ماہ بعد ڈاکٹر کو بھی معائنہ کروایاجاے تاکہ بیماری کی تشخص ہوسکے۔اس کے لئے ہم گھر بیٹھے مرہم۔پی۔کے کی ویب سائٹ سےڈاکٹر کی اپائنمنٹ بک کروا سکتے ہیں اس کے علاوہ ہم وڈیو کال پر یا اس نمبر پر03111222398کال کر کے آن لائن کنسلٹیشن بھی لے سکتے ہیں۔