ماہواری کا آنا قدرتی عمل ہے۔ ہر مہینے خواتین اس عمل سے گزرتی ہیں۔ ان کا آنا خواتین کے لئے صحت کے لحاظ سے بہت اچھا ہے۔ بعض اوقات ان کا آنا آپ کے لئے پریشان کر سکتا ہے جیسے اگر آپ کو کسی فنکشن پر جانا ہے اور فنکشن کے دنوں میں آپ کی ماہواری کی تاریخ بھی ہو سکتی ہے۔
ان حالات میں آپ کو پریشانی ہو سکتی ہے یا اس کے علاوہ آپ کی دفتر میں کوئی ضروری میٹنگ ہے یا آپ کو کہیں سفر پر جانا ہے تو اس کی وجہ سے آپ کے لئے مشکل ہو سکتی ہے۔ لیکن یہاں آپ کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے ہم ماہواری کو قدرتی طریقوں کی مدد سے کچھ دنوں کے لئے روک سکتے ہیں۔
اگر آپ کی کوئی ضروری میٹنگ ہے یا آپ کو کسی سفر پر جانا ہے اور آپ ماہواری میں تاخیر چاہتی ہیں تو اس کے لئے آپ یہ بلاگ پڑھئیں؛
ماہواری کو قدرتی طریقوں کی مدد سے تاخیر کرنے کے طریقے
کیا آپ بھی کچھ دن کے لئے روکنا چاہتی ہیں تو اس کے لئے آپ کو یہ کرنا ہوگا؛
ورزش
آپ سوچ رہے ہونگے ورزش تو ہماری ماہواری میں بہتری لاسکتی ہے ۔ ورزش ہماری صحت کے لئے ہر لحاظ سے مفید ہے لیکن بھاری ورزش آپ کے دماغ پر دباؤ ڈال سکتی ہے۔ جس کی وجہ سے کچھ دنوں کے لئے ماہواری کو روکا جا سکتا ہے۔ شدید ورزش آپ کے جسمانی نظام پر مختلیف طریقوں سے دباؤ ڈالتی ہے۔
اس وجہ سے کچھ دنوں کے لئے پیریڈز کو روکا جا سکتا ہے۔
سیب کا سرکہ
آپ کے کچن میں موجود سیب کا سرکہ آپ کے بہت کام آسکتا ہے ۔ آپ اگر پیریڈز کو کچھ دن کے لئے روکنا چاہتی ہیں تو ایپل سائڈر سرکہ آپ کے کام آسکتا ہے۔ ایک گلاس پانی میں 5 ملی لیٹر سیب کا سرکہ مکس کریں اور آپ اس محلول کو دس دن تک پیں۔
سیب کے سرکے کے استعمال کی وجہ سے نہ صرف آپ ماہواری میں تاخیر لاسکتے ہیں بلکہ اس کے استعمال کی وجہ سے آپ اپنی جسم سے چربی اور زہریلے مواد کا بھی اخراج کرتے ہیں۔
پپیتا
یہ پھل خون کے بہاؤ میں تبدیلی لانے کے لئے مفید ہے۔ پپیتا میں موجود کیروٹین آپ کے جسم میں ہارمونز کے ایسٹروجن لیول کو متحرک کرتا ہے۔ یہ ہی وجہ ہے کہ حاملہ خواتین کو پپیتے کے استعمال سے پرہیز کرنے کا کہا جاتا ہے۔ لیکن آپ اس کا استعمال کر سکتے ہیں۔
اس کے استعمال کی وجہ سے آپ اپنی مدت کو آگے تک لے جا سکتی ہیں۔ کسی بھی قسم کی پچیدگی کی صورت میں مرہم ڈآٹ پی کے سے ڈاکٹر کی اپائنمنٹ بک کروائیں۔ جو ایک آسان طریقہ ہے۔
صحت مند غذا
مجموعی صحت کی علامت صحت مند غذا سمجھا جاتا ہے۔ پیریڈز کے سائیکل کو تبدیل کرنے کے لئے غذا کا بہت اثر ہوتا ہے۔ مصالحہ دار چیزوں کا استعمال آپ کی مدت کو خراب کر سکتا ہے اس لئے صحت مند غذا کا استعمال کریں جو فائبر اور وٹامنز سے بھرپور ہو۔
اگر آپ کو اپنی ماہواری کو کچھ دنوں کے لئے روکنا ہے تو آپ مصالحہ دار چیزوں کے استعمال کو ترک کریں۔
لیموں کا استعمال
آپ کی ماہواری کو کنٹرول کرنے کے لئے لیموں بھی اچھا نتحاب ہے۔ تیزابیت سے بھرپور اور وٹامنز سے بھرپور لیموں ماہواری کی تاریخ میں تاخیر لا سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ پیریڈز سے متعلق پیچدگیوں میں بھی ہماری مدد کرتا ہے۔ اس کے لئے آپ ایسا کریں 2 سے 3 چمچ آپ لیموں کا رس نیم گرم پانی میں شامل کریں۔
اس کو دو دن تک جاری رکھیں اس سے بھی آپ کو فائدہ حاصل ہوگا۔
بچہ دانی کا مساج
اگر آپ پیٹ پر بچہ دانی کے حصے پر مساج کرتے ہیں تو اس کی مدد سے بھی آپ کو فائدہ حاصل ہوگا۔ مساج تھراپی پیریڈز کے سائیکل کو بدلنے کے لئے مفید ہے۔ آپ اپنے پیٹ کو کسی بھی تیل کی مدد سے مالش کریں۔ اس کے علاوہ آپ کو ماہواری کے درد سے بھی نجات مل سکتی ہے۔
اس کے علاوہ کسی بھی مسئلے کی صورت میں آپ کو اچھی گائناکالوجسٹ سے ملنے کی ضرورت ہے۔
دالیں
ہندوستانی کھانے ہونے کے علاوہ یہ ماہواری کو لیٹ کرنے میں بھی اہم ہیں۔ معدنیات، پوٹاشیم اور وٹامنز سے بھرپور دالیں ماہواری کے مسائل کو حل کرنے کے لئے اہم ہے۔ آپ اس کے لئے چنے کی دال یا مسور کی دال کو اچھی طرح پیس لیں اوراس میں آپ نیم گرم پانی شامل کریں اور اس کا استعمال سوپ کی طرح کریں۔