کلینزنگ کا مقصد چہرے کی جلد کو اس طرح صاف کرنا ہوتا ہے کہ اس سے نہ صرف چہرے پر لگنے والی دھول مٹی صاف ہو جاۓ بلکہ اس کے جو منفی اثرات چہرے کی جلد کو متاثر کرتے ہیں ان کے اثرات کو بھی ختم کیا جاۓ ۔
عام طور پر بیوٹی پارلر والے اس مد میں بھاری رقم وصول کرتے ہیں جس سے بظاہر جلد صاف اور پالش ہو جاتی ہے مگر مختلف اقسام کی کریموں کے استعمال کے سبب جلد بہت حساس ہو جاتی ہے جس وجہ سے کچھ ہی عرصے میں پارلر میں کروائي گئی کلینزنگ کے اثرات کیل مہاسوں کی صورت میں جلد پر ظاہر ہونا شروع ہو جاتے ہیں ۔
کلینزنگ کے گھریلو ٹوٹکے
بیوٹی پارلر کے جرخلاف گھر پر قدرتی اشیا کے استعمال سے کی جانے والی کلینزنگ ایک جانب تو مضر اثرات سے پاک ہوتی ہے دوسری جانب سستے ہونے کے سبب بیوٹی پارلر کی خطیر رقم بچانے کا بھی باعث ہوتی ہے
بیسن اور دہی کا استعمال
گھریلو کلینزنگ کے لیۓ بیسن کی اہمیت صدیوں سے ثابت ہے ۔ ابٹن کا بنیادی جز بیسن اس حوالے سے خاص رہا ہے کیوں کہ یہ جلد کے مساموں میں موجود میل کو نکال کر جلد کو قدرتی طور پر صاف کر لیتا ہے ۔
یہ پروٹین ، وٹامن اینٹی آکسیڈنٹ سے بھر پور ہوتا ہے اس کے بھر پور فائدوں کے حصول کے لیے اس میں دہی ، عرق گلاب اور شہد کو بھی شامل کیا جا سکتا ہے اس کے بعد اس پیسٹ کو نرم ہاتھوں سے اسکرب کے طور پر چہرے پر لگائیں اس سے ایک جانب چہرے پر موجود مردہ خلیات صاف ہو جاتےہیں اس کے ساتھ ساتھ مسام میں موجود گند گچرہ صاف ہو کر جلد ترو تازہ ہو جاتی ہے اس کے ساتھ اس میں چٹکی بھر ہلدی ملا دینے سے اس میں اینی بیکٹیریل خواص بھی پیدا ہو جاتےہیں
شہد اور لیموں کا کلینر
ہشد بیک وقت اینی آکسیڈنٹ ، اینی سیپٹک اور قدرتی موسچرائزر ہوتا ہے شہد میں ایک یہ بھی خاصیت پائی جاتی ہے کہ یہ جلد کی قدرتی نمی کوبرقرار رکھ کر اس کے مسام سیل کر دیتا ہےتاکہ اس میں سے نمی خارج نہ ہو سکے اس کے علاوہ یہ جلد کی کلینزنگ بھی بہترین انداز میں کرتا ہے
اس کے استعمال کے لیۓ ایک چمچ شہد لے لیں اس میں چند قطرے لیموں کے رس کے ڈال دیں اور اچھی طرح مکس کر لیں اگر بہت گاڑھا ہو تو اس میں تھوڑی مقدار میں پانی بھی شامل کیا جا سکتا ہے اس کے بعد اس پیسٹ کو چہرے پر لگا لیں آدھے گھنٹے تک لگا رہنے دیں اس کے بعد چہرے کو تازہ پانی سے دھو لیں ہفتے میں دو بار اس کا استعمال جلد کو نہ صرف صاف کرتا ہے بلکہ لیموں کی موجودگی کی وجہ سے رنگ بھی نکھر آتا ہے
سیب کے سرکہ کا کلینزر
سیب کے سرکہ کی تیزابی خصوصیات اس کو ایک بہترین کلینزر بناتی ہے جس سے جلد کے پی ایچ لیول کو برقرار رکھنے مین مدد ملتی ہے اس میں میلک ایسڈ موجود ہوتا ہے جو کہ جلد کے بند مسام کھول کر اس کے افعال میں بہتری لاتا ہے
اس کے علاوہ چہرے پر موجود دھبوں اور چھائیوں کا خاتمہ کرتا ہے اس کے لیۓ ایک کپ پانی میں دو چاۓ کے چمچ سیب کے سرکہ کے شامل کر دیں اس کے بعد اس کو چہرے پر کسی بھی عام کلینزر کی طرح لگا دیں اس کےبعد تازہ پانی سے چہرے کو دھو لیں اس سے نہ صرف جلد کی کلینزنگ ہو جاۓگی بلکہ اس پر موجود داغ اور دھبوں کا بھی خاتمہ ہو جاۓ گا
تاہم سیب کے سرکہ کا استعمال حساس جلد کے لیۓ مناسب نہیں ہوتا ہےاس وجہ سے ایسےافراد کو اس کے استعمال سے قبل اپنے جلد کے ماہر ڈاکٹر سے مشورہ لازمی طور پر کر لینا چاہیۓ گھر بیٹھے ماہر ڈاکٹروں سے رابطے کے لیۓ مرہم ڈاٹ پی کے کی ویب سائٹ وزٹ کریں یا پھر 03111222398 پر رابطہ کریں
ملتانی مٹی اور عرق گلاب کا کلینزر
چہرے کی کلینزنگ کے لیۓ ملتانی مٹی صدیوں سے استعمال کی جا رہی ہے یہ کم قیمت ہونےکے ساتھ ساتھ افادیت سے بھر پور ہے ۔ گرمی کے موسم میں یہ ایک بہترین ترین کلینزر ہے یہ جلد کو صاف کر کے اس پر موجود کیل مہاسوں کا خاتمہ کرتا ہے اور چھائيوں کو ختم کرتا ہے
اس کے استعمال کے لیۓ ملتانی مٹی کو بھگو کر نرم کر لیں اور اس میں عرق گلاب کو شامل کر لیں اس کے بعد اس ماسک کو کچھ دیر تک چہرے پر لگائیں اور اسکے بعد سادہ پانی سے اس کو دھو لین اس سے چہرے کے مردہ سیل صاف ہو جاتے ہیں اور جلد نکھر جاتی ہے
جو اور دودھ کا کلینزر
کلینزنگ کے لیے جو اور دودھ ایک بہترین کلینزر ثابت ہوتے ہیں اس کا استعمال سردی کے موسم میں ہر طرح کی جلد کے لیۓ بہت مفید ثابت ہوتا ہے یہ ایک بہترین اینٹی آکسیڈنٹ ، اور اینٹی انفلامیٹری خصوصیات کا حامل آمیزہ ہوتا ہے
اس کے لیۓ جو کو رات بھر دودھ میں بھگو دیں تاکہ وہ ایک پیسٹ کی شکل میں نرم ہو جاۓ اس آمیزے کو جلد پر لگا کر آدھے گھنٹے تک چھوڑ دیں اس کے بعد منہ کو دھو لیں اس سے جلد صاف ہو جاۓ گی