ویکسنگ میں جسم سے غیر ضروری بالوں کا خاتمہ کیا جاتا ہے، بہت سی لڑکیاں آجکل ویکس کرواتی ہیں اس کے لئے لڑکیوں کو درد بھی سہنا پڑتا ہے۔ ہمارے چہرے پر جو اضافی بال ہوتے ہیں ا س کی وجہ سے بہت سی لڑکیاں پریشان رہتی ہیں۔ بہت سی لڑکیوں میں یہ ہارمونز کا مسئلہ بھی ہوسکتا ہے۔
جب ہارمونز کا توازن نہیں رہتا تو ہمارے جسم پر بالوں کی نشوونما بھی ہوتی ہے۔ ان بالوں سے چھٹکارا حاصل کر نے کے لئے نہ صرف خواتین ویکس کرواتی ہیں بلکہ لیزر تھراپی بھی کرواتی ہیں۔ بہت سی خواتین ایسی بھی ہیں جو بالوں کے خاتمے کے لئے مہنگی مہنگی دوائیاں بھی استعمال کرتیں ہیں۔
اگر آپ بھی اس پریشانی میں مبتلا ہیں تو کچھ گھریلو ٹوٹکوں کی مدد سے آپ اپنے چہرے سے غیر ضروری بالوں کا خاتمہ کر سکتیں ہیں۔ ایسا کونسا طریقہ آپ کے لئے کارآمد ہوسکتا ہے ہم وہ جانتے ہیں۔
ویکسنگ سے کیسے جان چھڑائیں؟
اگر آپ ویکسنگ کروانے سے پریشان ہیں تو صرف ان چند طریقوں کی مدد سے آپ غیر ضروری بالوں سے جان چھڑائیں اور اپنی زندگی میں آسانی پیدا کریں۔
پودینے کی چائے
اگر آپ کے چہرے پر اضافی بال موجود ہیں تو اس کا حل بھی کیا جا سکتا ہے۔ آپ کو اب تھریڈنگ یا ویکسنگ کی ضرورت نہیں پڑئے گی آپ گھر میں کچن میں موجود پودینے کے کچھ پتوں کی مدد سے اپنے چہرے کے بال صاف کر سکتے ہیں۔ یہ آپ کے لئے فائدہ مند ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ کہ سپیر منٹ اضافی بالوں کے فولیکلز کو کمزور کرنے میں ایک اہم اجزا ہے۔اس میں بڑی تعداد میں اینٹی آکسینڈنٹس موجود ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ اس میں وٹامنز سی بھی پایا جاتا ہے۔ یہ تمام اجز مل کر ہمارے چہرے کے غیر ضروری بالوں کا خاتمہ کرتے ہیں۔
فوائد
اگر آپ سپیر منٹ کی چائے بنا کر پیتی ہیں تو اس کی مدد سے نہ صرف آپ ویکسنگ سے جان چھڑاتی ہیں بلکہ آپ اس کی مدد سے اپنے چہرے کو بھی صاف کرتی ہیں۔ اس کی مدد سے ہمارے چہرے سے ایکنی اور کیل مہاسوں کا خاتمہ ہوتا ہے۔ اس کی مدد سے ہماری جلد دللکش ہوتی ہے۔
بنانے کا طریقہ
آپ کو سپیر منٹ چائے بنانے کے لئے پودینے کے پتوں کی ضرورت ہوگی۔ آپ ایک کپ پانی کو ابالیں اس میں 5 سے 6 پتے سپیر منٹ کےشامل کریں۔ اس کو ابالنے کے بعد ٹھنڈا کر کے اس میں شہد ڈال کر بھی اس سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔ یہ گرمی کو بھی دور کرتی ہے۔
دیگر طریقے
ہم اس چائے کے علاوہ اور گھریلو ٹوٹکوں کی مدد سے بھی اپنے چہرے کے غیر ضروری بالوں کا خاتمہ کر کے ویکسنگ سے جان چھڑا سکتے ہیں۔
لیموں اور چینی
ہم چینی اور لیموں کے رس کی مدد سے بھی اپنے چہرے کے غیر ضروری بالوں کا خاتمہ کر سکتے ہیں۔ آپ 2 چمچ چینی میں لیموں کا رس شامل کریں اور اس کو گرم کریں یہاں تک کہ بلبلے بننا شروع ہوجائیں۔ اس کو ٹھنڈا ہونے پر آپ اپنے چہرے کے بالوں پر لگائیں اور اس کو 20 سے 25 منٹ کے لئے لگا رہنے دیں۔
آپ جب یہ مکسچر اپنے چہرے پر لگا رہنے دیں گے تو بعد میں اپنے ہاتھ کی مدد سے سرکلر موشن میں مساج کریں اور اس کے بعد اپنے چہرے کو د کردھو لیں۔ چینی آپ کے چہرے پر ایکسفولیٹنگ کا کام کرتی ہے گرم چینی بالوں کے ساتھ چپک جاتی ہے۔ اس کے علاوہ لیموں کا رس بلیچنگ کے طور پر کام کرتا ہے۔
لیموں جلد کے رنگ کو نکھارنے میں بھی ہماری مدد کرتا ہے۔
دلیا اور کیلا
یہ طریقہ کار بہت آسان ہے۔ آپ ایک پکے ہوئے کیلے ساتھ 2 چمچ دلیا کے شامل کریں اور اس کو بلینڈ کریں۔ اس پیسٹ کو متاثرہ جگہ پر لگائیں 15 منٹ تک مساج کریں اور اس کے بعد تازہ پانی سے اپنے چہرے کو دھو لیں۔ یہ ہمارے لئے ویکسنگ کارآمد ثابت ہوتا ہے۔
دلیا ایک بہترین ہائیڈریٹنگ ایجنٹ کے طور پر کام کرتا ہے اس میں اینٹی آکسینڈنٹس بھی موجود ہوتے ہیں جو کسی بھی قسم کی الرجی سے بھی محفوظ رکھتے ہیں۔ یہ جلد کی لالی کو دور کرنے میں ہماری مدد کرتے ہیں۔اس کے علاوہ یہ چہرے کو بھی چمکدار بناتا ہے۔
آلو اور دال
آپ کی ویکسنگ کے لئے آلو اور دال بھی کارآمد ثابت ہوتے ہیں ۔ آپ کے لئے یہ طریقہ کار بھی مفید ثابت ہوتا ہے۔ آپ ایک کھانے کا چمچ شہد لیں اور ایک چمچ لیموں لیں اس میں 5 چمچ آلو کا رس شامل کریں۔ اس کے علاوہ اس میں رات کو بھگوئی ہوئی دال بھی شامل کریں۔
آپ ان تمام اجزا کو ملا کر ایک ہموارا پیسٹ تیار کرلیں اس کے بعد اس کو متاثرہ جگہ پر لگائیں۔آپ اس پیسٹ کو 20 منٹ تک چہرے پر لگا رہنے دیں اور پانی سے منہ دھو لیں۔ یہ ویکسنگ سے جان چھڑانے کا طریقہ ہے۔
اگر آپ کو پارمونز کا مسئلہ ہے تو آپ مرہم ڈآٹ پی لے کی ویب سائٹ سے ڈاکٹر کی اپائنمنٹ حاصل کریں۔