فلوایک وائرل انفیکشن ہے۔جو اپنے ساتھ دوسری بیماریاں بھی رکھتا ہے جیسے بخاراور گلہ خراب وغیرہ۔فلوکی وجہ سے گلے میں سوجن،تھکاوٹ اور سردی کا بھی احساس ہوتا ہے۔یہ انفیکشن پھیلتا ہے بعض اوقات فلو میںدوائیں بھی اس کے علاج کے لئے غیر موئژثابت ہوتیں ہیں۔ہم فلوکا علاج گھر پر بھی کرسکتے ہیں۔اگرآپ جاننا چاہتے ہیں ہم کیسے اس وائرل انفیکشن سے بچ سکتے ہیں تو یہ بلاگ لازمی پڑھیں۔
فلوکوختم کرنے کے طریقے-
ہم کیسے گھریلوطریقوں کی مددسے اس بیماری سے نجات حاصل کرسکتے ہیں وہ طریقے مندرجہ ذیل ہیں؛
آرام-
کسی بھی بیماری سے نمٹنے کے لئے بیماری بہت اہم ہے۔جتنا جسم کوآرام دیا جائےاتنا ہی بیماری میں اچھا ہے۔کسی بھی بیماری سے نمٹنے کے لئے آرام موئژ ہے۔ ورزش اور سخت کام سے پرہیز کریں۔
گرارئیں-
نمک کے پانی سے گرارئیں بیکٹریاکو ختم کرنےاور سانس کی نالی کے انفیکشن کودور کرنے لئے بہترین ہے۔یہ بلغم کو ناک کےرستے کھولتا ہے۔یہ ٹوٹکہ گلے کی سوزش کو بھی دور کرتا ہے۔
فلو میں سوپ کا اثر-
سوپس فلوکے علاج کے لئے ایک اچھااور لذیذ آپشن ہے۔یہ سانس کے مسئلے کو حل کرتا ہے۔اوراس سے سانس لینے میں آسانی ہوتی ہے۔اس کے علاوہ یخنی بھی ہمارے گلے کی سوزش کوکم کرتی ہے۔
بھاپ لیں-
گلےاور فلو کےسےآرام کے لئے بھاپ بہت اچھے طریقے سے کام کرتی ہے۔گرم پانی سے بھاپ لینا آپ کی نالیوں کوآرام ملتا ہے۔دو سے تین بار ایسا کرنے سے سانس لینےمیں آسانی ہوتی ہے۔اس سے سانس کی نالی صاف ہوتی ہے۔
نمی میں اضافہ-
اپنے کمرے کی نمی میں اضافہ کریں۔اےسی والے کمرے میں بیٹھنے سے پرہیز کریں۔اس سے نمی میں کمی آتی ہے۔نمی کی کمی آپ کی جلد کو بھی خشک کرتی ہےاور سانس کا بھی مسئلہ پیش آتا ہے۔
ہائیڈریٹ رہئیں-
اس صورتحال سے نمٹنے کے لئے پانی کا زیادہ استعمال کریں۔سوفٹ ڈرنکس کے استعمال سے پرہیز کریں۔اس کے علاوہ پھلوں کے جوس کا زیادہ استعمال کریں۔اس سے پانی کی کمی دور ہوگی۔اوران سے وٹامنز کی کمی کو بھی دور کیاجاتاہے۔
مزید معلومات کے لئے یہاں کلک کریں۔
گرم پانی سے نہائیں-
گرم غسل سے فلو کی علامات دور ہوتیں ہیں اس کے علاوہ جسمانی تھکاوٹ سے بھی آرام ملتا ہے۔اس حالت میں ٹھنڈے پانی کی بجائے گرم پانی سے نہائیں۔تاکہ فلو سے نجات حاصل کرسکیں۔
فلو میں جڑی بوٹیاں-
آپ ادرک اور لہسن کی مدد سے بھی فلوکی علامات کو کم کرسکتے ہیں۔ شہد میں لہسن اور ادرک والی چائے آپ میں فلو کی علامات کو ختم کرتی ہے۔
پروبائیؤٹکس-
فلو میں دہی آپ کی صحت کے لیے بہت فائدہ مند ہے۔اس میں موجودپروبائیؤٹکس اور بیکٹریا آپ کی معدے کی صحت کے لئے مفید ہے۔ فلو کی علامات کو دور کرنے کے لئے دہی کھانا چاہیے۔یہ اس حالت میں کھانا بھی آسان ہے۔
ہم گھریلو طریقوں کی مدد سے اپنی صحت بحال رکھ سکتے ہیں اور ایسی وائرل بیماری پر قابو پاسکتے ہیں۔لیکن اگرآپ کو خدانخواستہ صحت کےاور بھی مسائل کا سامنا ہے توآپ کو ایک اچھے ڈاکٹر کو دکھانے کی ضرورت ہے تاکہ وہ بیماری کی تشخص کرسکےاور علاج کا طریقہ بتا سکے۔
ہم ایک مستند اور اچھے ڈاکٹر کا پتہ آن لائن طریقے سے حاصل کرسکتے ہیں۔ہم مرہم ڈاٹ پی کے کی ویب سائٹ سے فون کال پر ڈاکٹر کی اپائنمنٹ حاصل کرسکتے ہیں۔اس کے علاوہ ہم وڈیو کنسلٹیشن یا اس نمبر پر 03111222398 آن لائن کنسلٹیشن لے سکتے ہیں۔