ہچکی کا سامنا ہر انسان کو اپنی پیدائش سے لے کر موت تک کرنا پڑتا ہے ۔ اکثر اوقات بے وقت ہچکی کا آنا انسان کو بھری محفل میں شرمندگی سے بھی دو چار کر سکتا ہے ۔ ہچکی کو یہ نام کس نے دیا اس بارے میں تو کوئي نہیں جانتا. لیکن اس کو یہ نام اس آواز کے سبب ہی دیا گیا ہو گا. جو کہ اس کے آنے پر منہ سے نکلتی ہے اور انسان بے ساختہ اس کے آنے ہر ہچ ہچ کرنے پر مجبور ہو جاتا ہے
ہچکی کیوں آتی ہے
ہچکی کا آنا ایک غیر ارادی عمل ہے ۔ ہمارے پیٹ اور سینے کے درمیان ایک پردہ ہوتا ہےجو ان دونوں کو جدا رکھتا ہے .بعض اوقات اس پردے کے قدرتی طور پر سکڑنے کے سبب سینے کے مسلز سکڑنے لگتے ہیں .جس کی وجہ سے ہوا ہماری آواز کی نالی سے ہچ کی آواز کے ساتھ خارج ہوتی ہے ۔
یہ عمل قدرتی ہوتا ہے اور چند منٹوں میں خود بخود ختم بھی ہوجاتا ہے ۔ قدیم روایات کے مطابق اس عمل کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ آپ کا کوئی چاہنے والا آپ کو یاد کر رہا ہے .مگر سائنس کے مطابق یہ ایک توہم پرستی کے سوا کچھ نہیں ہے
ہچکی کو روکنے کے ٹوٹکے
عام طور پر ہچکی کو فوری طور پر روکنے کے لیۓ سب لوگ ہی کوئی نہ کوئی ٹوٹکا استعمال کرتے ہیں ۔ آج ہم آپ کو کچھ ایسے ہی ٹوٹکے بتائيں گے .جو کہ سینہ بہ سینہ چلے آرہے ہیں
ہاتھ کو دبائیں
اگر ہچکی نہ رک رہی ہو تو اپنے ایک ہاتھ کے انگوٹھے سے دوسرے ہاتھ کی ہتھیلی کو بہت زور سے دبائیں یا پھر ایک ہاتھ کے انگوٹھے کو دوسرے ہاتھ کے انگوٹھے اور شہادت کی انگلی سے پکڑ کر زور سے دبائیں ۔ اس سے دماغ کا دھیان دوسری جانب لگ جاتا ہے اور ہچکی بند ہو جاتی ہے
شہد اور ارنڈی کا تیل
ایک چمچ شہد اور ایک چمچ ارنڈی کے تیل کو آپس میں مکس کر لیں اور ہچکی آنے کی صورت میں انگلی پر لگا کر اس محلول کو چاٹیں ۔ دو سے تین بار چاٹنے سے آرام مل جاۓ گا
اس حوالے سے مذید معلومات کے لیۓ یہاں کلک کریں
لیموں کو چوسنا
اگر ہچکی کافی دیرتک نہ رکے تو اس صورت میں ایک لیموں کو لے کر کاٹ لیں اور اس کی ایک پھانک کو لے کر چوسیں ۔ اس سے فوری طورپر ہچکی رک جاے گی
اپنے اعصاب کو سکون دیں
اگر ہچکی آنا شروع ہو جاۓ اور آپ کسی ایسی جگہ ہوں جہاں پر پانی وغیرہ نہ مل سکے ۔ تو اس صورت میں اپنے ہاتھوں سے اپنے کان کی لو کے نرم حصوں کو آہستہ آہستہ انگلی سے مسلیں جس سے تھوڑی دیر میں ہچکی بند ہو جاۓ گی
بیٹھ کر اپنے گھٹنوں کے گرد بازو لپیٹ لیں
آرام سے بیٹھ جائيں اور اپنے گھٹنوں کے گرد بازو لپیٹ لیں ۔ اس سے پیٹ کے پردے کو آرام ملتا ہے اور ہچکی کا لگنا بند ہو جاتا ہے
کیا ہچکی خطرناک ہو سکتی ہے
یہ ایک غیر ارادی عمل ہے مگر بعض اوقات یہ کچھ بیماریوں کی پیشگی اطلاع بھی ہو سکتی ہے ۔ بعض اوقات نمونیا کی صورت میں یا معدے کی خرابی کی صورت میں بھی ہچکیاں شروع ہو سکتی ہیں جگر کے کینسر کی ایک علامت میں یہ بھی شامل ہے اس کے علاوہ اگر 48 گھنٹوں تک بغیر رکے ہچکی کا سلسلہ جاری رہے تو یہ ایک خطرناک علامت ہے اور اس کے لیۓ فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہيے
ایسی کسی بھی علامت کے لیۓ ڈاکٹر سے آن لائن مشورے کے لیۓ مرہم ڈاٹ پی کے کی ایپ ڈاون لوڈ کریں یا 03111222398 پر رابطہ کریں