حمل کے دوران سینے کی جلن بہت سی خواتین میں عام ہے۔ سینے کی جلن کی کافی وجوہات بھی ہو سکتی ہیں جس میں ہماری غذا اور طرزِ زندگی بھی شامل ہے۔ ہماری صحت پر اثر ہماری غذا کی وجہ سے بھی ہوتا ہے۔ وہ لوگ جو اپنی غذا میں قدرتی چیزوں کا زیادہ استعمال کرتے ہیں وہ زیادہ تر صحت کے مسائل سے محفوظ رہتے ہیں۔
اس لئے کہا جاتا ہے کہ کسی بھی بیماری میں یا وٹامنز کی کمی کی صورت میں پھلوں اور سبزیوں کا استعمال آپ کے لئے فائدہ مند ثابت ہو سکتا یے۔ ہمیں معدے یا سینے کی جلن کا سامنا زیادہ پروسیسڈ فوڈ یا فاسٹ فوڈ کے استعمال کی وجہ سے بھی ہو سکتا ہے۔
آپ حمل میں کن غذاؤں کا استعمال کرتیں ہیں ؟ اور آپ کا طرزِ زندگی کیسا ہے؟ اگر آپ کو سینے کی جلن کا سامنا ہوتا ہے تو اس کو دور کرنے کے لئے گھریلو طریقے آزمانے چاہیے ۔ اگر آپ کو ان ٹوٹکوں سے آرام نہیں ملتا تو آپ کو ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے۔
آئیے ہم سینے کی جلن کو دور کرنے کے طریقے جانتے ہیں جو آپ کے لئے مفید ثابت ہوتے ہیں؛
حمل کے دوران سینے کی جلن دور کرنے کے طریقے
آپ حمل کے دوران کچھ طریقوں کو استعمال میں لاکر اس مسلئے سے محفوظ رہ سکتیں ہیں؛
کھانے کی اشیاء
حمل کے دوران بہت سے اشیاؤں کے استعمال کی وجہ سے بھی آپ سینے کی جلن میں مبتلا ہوتے ہیں۔ جیسے کہ اگر ہم فاسٹ فوڈ یا مصالحہ دار اشیاؤں کا استعمال کرتے ہیں تو یہ ہمارے لئے نہ صرف معدے کے مسائل کا باعث بن سکتے ہیں بلکہ یہ ایسڈ ریفلوکس یعنی معدے میں تیزابیت کا بھی باعث بنتے ہیں۔
آپ حمل کے دوران وہ غذائیں جو تیزابیت کا باعث بنتی ہیں جیسے لیموں، ٹماٹر، پیاز ،چاکلیٹ اور سوڈا کا استعمال آپ میں تیزابیت پیدا کرتا ہے ان کے استعمال سے پرہیز کریں۔ اس کے علاوہ تلی ہوئی غذاؤں اور چکنائی والی چیزوں سے بھی پرہیز کریں جو ہمارے ہاضمہ کو سست کرتے ہیں۔
تھوڑی مقدار میں کھائیں
آپ کے لئے حمل کے دوران ضروری ہے کہ ایک ہی بار پیٹ بھر کر نہ کھائیں بلکہ آپ بار بار ہلکا پھلکا اور تھوڑی مقدار میں کھانا کھائیں۔ جب آپ ایک ہی بار زیادہ کھانا کھاتے ہیں تو آپ کا معدہ بھاری محسوس کر سکتا ہے جو جلن کا سبب بن سکتا ہے۔ اس لیےکبھی بھی پیٹ بھر کر نہ کھائیں۔
بیٹھنے کی پوزیشن
اگر آپ حمل کے دوران سینے کی جلن میں مبتلا ہوتی ہیں تو آپ اپنے کھانے کی پوزیشن پر غور کریں۔ آپ اس دوران لیٹ کر یا ٹیک لگا کر کھانے سے پرہیز کریں بلکہ سیدھا بیٹھ کر کھائیں اس سے آپ کا ہاضمہ اچھا رہے گا اور را ت کے وقت آپ کو تیزابیت سے چھٹکارا حاصل ہوگا۔
سونے سے پہلے نہ کھائیں
جب آپ کے سونے کے وقت ہوتا ہے اس سے تین گھنٹے پہلے کھانے سے پرہیز کریں اگر آپ سوتے وقت کچھ کھاتے ہیں تو اس وقت ہمارا ہاضمہ سست ہوتا ہے جو آپ کی سینے کی جلن میں اضافہ کر سکتا ہے اس لئے ضروری ہے کہ سونے سے قبل آپ کھانے سے پرہیز کریں تاکہ آپ سینے کی جلن سے محفوظ رہیں۔
ڈھیلا ڈھالا لباس
اگر آپ حمل کے دوران کھلے اور ڈھیلے ڈھالے لباس کا استعمال کرتے ہیں تو یہ آپ کےلئے بہت اچھا ہے اس کی وجہ سے آپ معدے پر دباؤ بھی محسوس نہیں کرتے جس کی وجہ سے جلن کا بھی احساس نہیں ہوتا۔
سر کو بلند رکھیں
جب آپ سوتے ہیں تو اپنے سر کو اپنے جسم سے 6 سے 9 انچ بلند رکھیں اس کے لئے تکیے کا استعمال کریں۔ آپ تکیے کو اپنے کندھوں کے نیچے رکھیں اس کی مدد سے بھی آپ اپنے معدے کے مسائل کو حل کرتے ہیں۔ لیکن اگر آپ کو سینے کی شدید جلن کا سامنا ہے تو مرہم ڈاٹ پی کے کی ویب سے گائنا کالوجسٹ سے لازمی بات کریں۔
کیا حمل سینے کی جلن کا باعث بنتا ہے
حمل آپ کے لئے سینے یا معدے کی جلن کو بڑھا دیتا ہے۔ پہلے سہ ماہی کے دوران آپ کی غذائی نالی کے پٹھے آہستہ معدے میں کھانے کو دھکیلتے ہیں۔ اور آپ کا معدہ خالی ہونے میں دیر لگتی ہے۔ اس دوران کھانا ہضم ہونے میں دیر لگتی ہے جس وجہ سے آپ جلن کا شکار ہوسکتیں ہیں۔
آپ حمل کے دوران اپنی طرزِ زندگی میں تبدیلی لائیں ۔ اپنی غذا پر خاص توجہ دیں۔ قدرتی چیزوں جیسے پھلوں اور سبزیوں کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔ فاسٹ فوڈ اور کولڈ ڈرنکس کے استعمال سے پرہیز کریں۔ یہ حمل کے دوران آپ کے لئے خطرے کا باعث بن سکتی ہیں ۔
ان کے استعمال کی وجہ سے وٹامنز اور منزلز کی بھی کمی واقع ہوتی ہے جس وجہ سے آپ کی مجموعی صحت پر اثر پڑتا ہے۔