ڈارک چاکلیٹ غذائی اجزاء سے بھرپور ہے اس کے صحت پر مثبت اثرات ہیں۔ جیسے پھلوں اور سبزیوں کے ذریعے ہم وٹامنز اور منرلز حاصل کرتے ہیں اسی طرح ہم چاکلیٹ کی مدد سے بھی اپنا موڈ اچھا بنا سکتے ہیں۔ اس میں اینٹی آکسیڈنٹس موجود ہوتے ہیں جو کسی بھی انفیکشن سے محفوظ رکھتے ہیں۔
کوئی خوشی کا موقع ہو یا موڈ کو اچھا کرنے کا چاکلیٹ بہترین انتخاب ہے۔ آج کل بہت سے فنکشنز پر بھی چاکلیٹ کو منہ میٹھا کرنے کے طور پر کھائی جاتی ہے اگر آپ جاننا چاہتے ہیں کہ ہم چاکلیٹ کے صحت پر کونسے مثبت اثرات حاصل کر سکتے ہیں اس کے لئے یہ بلاگ آپ کی مدد کرئے گا۔
ڈارک چاکلیٹ کے صحت پر اثرات
اگر آپ چاکلیٹ نہیں کھاتے تو آج سے کھانا شروع کریں لیکن یاد رہے ہر چیز کا استعمال اعتدال کے ساتھ کریں کسی بھی چیز کا زیادہ استعمال آپ کے لئے فائدے کی بجائے نقصان کا باعث بن سکتا ہے۔
اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور
ڈارک چاکلیٹ میں نامیاتی مرکبات ہوتے ہیں۔ یہ جسم میں جاکر اینٹی آکسیڈنٹس کے طورپر کام کرتے ہیں اور یہ ہمیں کسی بھی انفیکشن سے محفوظ رکھنے میں ہماری حفاظت کرتے ہیں۔ جسم میں آزاد ریڈیکلز کے نقصان کو کم کرنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔ ڈارک چاکلیٹ میں آکسیجن ریڈیکل جذب کرنے کی صلاحیت موجود ہوتی ہے۔
کینسر سے روک تھام
ہم سب جانتے ہیں کہ کینسر ایک جان لیوا بیماری ہے اس میں مبتلا افراد کو جان سے بھی ہاتھ دھونا پڑتا ہے۔ ڈارک چاکلیٹ میں ایسی خصوصیات موجود ہوتی ہیں جو کینسر کی روک تھام میں ہماری حفاظت کر سکتی ہیں۔ اس کے علاوہ یہ کینسر کی بعض اقسام سے بچانے میں بھی مددگار ہے۔
اس میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس ہمارے خلیات کو فری ریڈیکلز کی وجہ سے ہونے والے نقصان سے بچاتے ہیں۔ جب ہمارے جسم میں بہت زیادہ ریڈیکلز ہوتے ہیں تو یہ ہمارے خلیات پر حملہ کرنا شروع کر دیتے ہیں۔ یہ وقت کے ساتھ ساتھ بہت سی بیماریاں جیسے سوزش اور کینسر کا باعث بنتے ہیں۔
ڈارک چاکلیٹ فلیوونائڈز سے بھرپور ہوتی ہے جو سیل کو پہنچنے والے نقصان سے بچاتے ہیں۔ اس لئے اپنی صحت کا خیال رکھنے کے لئے ڈارک چاکلیٹ کا استعمال اعتدال کے ساتھ لازمی کریں۔
جلد کے لئے
خوبصورت، چمکتی اور دلکش جلد سب کا خواب ہے۔ اگر آپ بھی اپنا یہ خواب حقیقت میں بدلنا چاہتے ہیں تو ڈارک چاکلیٹ کا استعمال کریں تاکہ آپ کا خواب پایہ تکمیل تک پہنچ سکے۔ ڈارک چاکلیٹ وٹامنز اور منرلز سے بھری ہوتی ہے۔ ا س میں آئرن اور میگنیشیم کی اچھی مقدار موجود ہوتی ہے۔
یہ وٹامنز آپ کی صحت اور جلد کے لئے فائدہ مند ہیں۔ میگنیشیم کولیجن کی پیداوار میں اضافہ کرتی ہے جو جلد کے لئے ضروری ہے۔ یہ جلد کو جوان اور صحت مند رکھتا ہے۔ بہت سے طریقوں کا استعمال کرتے ہوئے بہت سی خواتین اس کا ماسک بنا کربھی چہرے پر لگاتی ہیں۔
صحت مند خون کا بہاؤ
اگر ہمارے جسم میں خون کا بہاؤ اچھا ہے تو ہم شریانوں کی بیماری سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔ چاکلیٹ نائٹرک آکسائیڈ کی پیداوار کو اچھا کرکے ہمارے خون کے بہاؤ کو اچھا کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ شریانوں کو بھی آرام دہ رکھتے ہیں۔ اس کی مدد سے بلڈ پریشر کو بھی کم کرسکتے ہیں۔
اگر آپ بلڈ پریشر کے مریض ہیں تو ڈارک چاکلیٹ ہی آپ کا بلڈ پریشر کم نہیں کرئے کی اس کے لئے آپ کو مرہم ڈآٹ پی کے کی سائٹ سے ڈاکٹر کی اپائنمنٹ کی بھی ضرورت ہے۔
دماغ کے لئے
ہم سب کو معلوم ہے کہ ہم اپنے بہت سے کاموں میں دماغ کا کام لیتے ہیں۔ پڑھائی ہو یا آفس کا کام دماغ کا استعمال کیے بغیر ناممکن ہے۔ ہم ڈارک چاکلیٹ کی مدد سے اپنے دماغ کی صحت کو بہتر بناتے ہیں۔ اس میں موجود کیفین کی مقدار بھی آپ کو ایکٹو رکھتی ہے۔
اس کے علاوہ آپ اس کی مدد سے اپنا موڈ اچھا کر سکتے ہیں۔ اگر آپ کا موڈ بدلتا ہے اور آپ کسی پل خوش اور کسی پل غمگین محسوس کرتے ہیں تو آپ کو ماہر نفسیات سے ملنے کی ضرورت ہے ۔
ڈاکٹر جنید رسول
یہ ڈاکٹر ماہر نفیسات کے شعبے میں مہارت رکھتے ہیں ۔ ان کے مریض ان سے بہت مطمئن ہیں۔ یہ وڈیو کنسلٹیشن اور کلینک پر اپنے مریضوں کو دیکھتے ہیں۔ اس کے علاوہ ان کی مہارت سائیکو تھراپی، ایگزایٹی،ڈپریشن ، بائی پولر ڈس آرڈر میں مہارت حاصل ہے۔
ان کا اس شعبے میں 12 سال کا تجربہ ہے ان کے مریض ان سے 95 فیصد مطمئن ہیں۔ انہوں نے علامہ اقبال میڈیکل کالج لاہور سے ایم بی بی ایس کیا ہے۔ اگر آپ بھی کسی بھی قسم کے نفساتی مسئلے میں مبتلا ہے تو ا س نمبر پر بھی 03111222398 پر بھی مشاورت حاصل کرسکتے ہیں۔
مرہم ڈآٹ پی کے کی ویب سایٹ ڈآؤن لوڈ کرنے کے لئے یہاں کللک کریں۔
Android | IOS |
---|---|
Find a Doctor – MARHAM – Apps on Google Play
https://play.google.com
https://www.marham.pk