امرود کے فوائد کی بات کی جائے تو اس میں کوئی شک نہیں کہ امرود اپنے اندر حیرت انگیز فائدے رکھتا ہے۔ یہ نہ صرف ہمیں بیماریوں سے حفاظت فراہم کرتا ہے بلکہ امرود میں موجود وٹامنز ہماری آنکھوں کے لیے بہت ضروری ہوتے ہیں اور یہ قبض جیسی بیماری سے بھی محفوظ رکھتا ہے۔
یہ ہائی بلڈ پریشر اور ذیابیطس کے مریضوں کے لئے بے حد فائدہ مند ہوتا ہے۔ ہم اسے اپنی خوراک کا حصہ بناکر ان بیماریوں سے چھٹکارا حاصل کرسکتے ہیں۔ ہم امرود سے کون سے فوائد حاصل کرسکتے ہیں یہ جاننے کے لئے یہ بلاگ پڑھیں۔ آپ مرہم کی سائٹ پہ غذائی ماہرین سے کسی بھی بیماری سے متعلق مشورہ کرنے کے لیے 03111222398 پہ کال کرسکتے ہیں۔
۔ 1 امرود کے صحت سے متعلق فوائد
امرود ہمیں کن کن بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے وہ مندرجہ ذیل ہیں؛
۔ 1 قوت مدافعت بڑھائیں
امرود وٹامن سی سے بھرپور ہوتا ہے۔ یہ بھوک کو بڑھاتا ہے۔ وٹامن سی ہمارے جسم کے عام انفیکشن سے لڑنے میں مدد کرتا ہے۔اس کے علاوہ وٹامن سی آنکھوں کی روشنی کے لئے بھی اچھا ہوتا ہے۔
۔ 2 ذیابیطس سے بچاتا ہے
۔1 امرود میں فائبر اعلی مقدار میں موجود ہوتا ہے۔جو ذیابیطس کی نشوونما کو روکتا ہے۔
۔ 2 فائبر بلڈشوگر کی سطح کو تیزی سے کنٹرول کرتا ہے۔
۔ 3 امرود کا استعمال دل کی صحت کے لئے
امرود میں اعلی مقدار میں سوڈیم اور پوٹاشیم موجود ہوتا ہے۔ یہ ہائی بلڈپریشر کو متوازن بنانے اور کنٹرول کرنے میں مدد کرتا ہے۔ امرود کولیسٹرول کی سطح کو کم کرتا ہے جو دل کی بیماری کی بنیادی وجہ بھی ہے۔ تاہم یہ پھل دل کی صحت کے لئے بہت مفید ہے۔
۔ 4 امرود کا استعمال قبض کے لیے
امرود میں غذائی ریشہ موجود ہوتا ہے۔ یہ ہمارے ہاضمے کو بہتر کرتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ قبض کو دور کرتا ہے اور ہمارے معدے کے مسائل کو حل کرتا ہے۔
۔ 5 امرود کا استعمال آنکھوں کے لئے
امرود میں وٹامن اے موجود ہوتا ہے۔ یہ انکھوں کی روشنی کے لئے بہت مفید ہوتا ہے۔ یہ نہ صرف آنکھوں کی روشنی کو بہتر بناتا ہے بلکہ موتیا سے بھی محفوظ رکھتا ہے۔
آنکھوں کی سوجن کی وجوہات کیا ہیں؟ ان کو ختم کرنے کے ٹوٹکے
۔ 6 امرود کا استعمال تناؤ سے نجات کے لیے
امرود میں میگنیشیم بھی پایا جاتا ہے جو ہمارے اعصابی نظام اور پٹھوں کے لئے مفید ہے۔اس کا مطلب یہ ہے کہ سخت کام یا ورزش کے بعد ایک امرود کا استعمال کرنا چاہیےتاکہ آپ کے اعصابی نظام کو مدد مل سکے۔
۔ 7 امرود کا استعمال حمل میں
اس میں فولک ایسڈ اور وٹامن بی 9 موجود ہوتا ہے۔ حاملہ خواتین کو یہ کھانے کو کہا جاتا ہے۔ یہ بچے کی اعصابی نظام کی نشوونما میں مدد کرتا ہے۔
۔ 8 امرود کا استعمال دانتوں کے لئے
امرود اینٹی بیکٹریل اور اینٹی سوزش خصوصیات رکھتے ہیں۔ یہ انفیکشن سے لڑتے ہیں۔ جو لوگ امرود کے پتوں کو چباتے ہیں وہ درد سے نجات حاصل کرتے ہیں۔ اس سے سوجن اور مسوڑھوں کو آرام ملتا ہے۔
۔ 9 امرود کا استعمال کھانسی میں
دوسرے پھلوں کے مقابلے میں امرود میں وٹامن سی اور آئرن بھرپور مقدار میں پایا جاتا ہے۔ یہ وائرل انفیکشن سے بچنے اور نزلہ کھانسی کے لئے مفید ہیں۔ یہ بلغم سے چھٹکارا پانے میں مدد کرتا ہے
۔ 10 امرود کا استعمال وزن میں کمی
امرود وزن میں کمی کے لئے بھی مفید ہے۔یہ کولیسٹرول کی سطح کو بھی کم کرتا ہے۔ امرود میں کم کیلوریز ہوتی ہیں یہ دیگر کم کیلوری والے اسنیکس کے جگہ، وٹامنز اور معدنیات سے بھرے ہوئے ہوتے ہیں. اس لیے آپ پیٹ بھرنے کے ساتھ ساتھ وزن میں کمی کے لیے بھی استعمال کریں۔
امرود ناقابل یقین حد تک مزیدار اور غذائی اجزاء سے بھرے ہوئے ہوتے ہیں۔ یہ پھل کیلوری میں کم ہوتا ہے، فائبر سے بھرا ہوا ہے، اور صحت مند غذا میں ایک بہترین اضافہ بھی ہے۔