ہاتھوں اور پیروں پر بننے والے سیاہ دھبے عام ہیں ان لوگوں میں زیادہ تر جن کی جلد کا رنگ سیاہ ہوتا ہے تاہم یہ دھبے کسی بھی جلد پر بن سکتے ہیں۔ یہ علامات عام طور پر بے ضرر ہوتی ہیں لیکن بعض اوقات یہ صحت کی بنیادی حالت کی نشاندہی ہو سکتے ہے
جلد کے سیاہ دھبے اکثر ہائپر پگمینٹیشن کی وجہ سے ہوتے ہیں جو اس وقت ہوتا ہے جب جلد معمول سے زیادہ میلانین پیدا کرتی ہے ، میلانین وہ روغن ہے جو جلد کو رنگ دیتا ہے
بعض اوقات ہاتھوں اور پیروں پر بننے والے سیاہ دھبوں کی کوئی واضح وجہ نہیں ہوتی ہے تاہم کچھ لوگوں کے لئے یہ سیاہ دھبے میٹابولک حالت ، ادویات کے ضمنی اثرات یا بیماری کی علامت ہو سکتی ہے
ہاتھوں اور پیروں کے سیاہ دھبے کیوں بنتے ہیں؟
ہاتھوں کی انگلیوں اور پیروں کے جوڑ پر بننے والے سیاہ دھبےصحت کی مختلف حالتوں کی علامت بھی ہو سکتے ہیں۔ یہ وٹامن کی کمی اور بعض ادویات کی وجہ سے بھی ہو سکتے ہیں۔
Acanthosis nigricans
یہ ایک ایسی حالت ہے جس میں ہڈیوں سمیت جسم کے ایک یا زیادہ حصوں میں جلد کا سیاہ اور گاڑھا ہونا شامل ہے ، سیاہ جلد مخملی محسوس ہو سکتی ہے اور اس میں خارش بھی ہو سکتی ہے اور بدبو بھی آسکتی ہے 2010 میں کئے جانے والے ایک مطالعہ میں شامل شرکاء میں سے 20 فیصد لوگوں میں اس حالت کی تشخیص کی گئی اس تحقیق کے مطابق یہ حالت زیادہ تر سیاہ فام امریکیوں، افریقیوں۔ہسپانوی ابادی میں زیادہ تر پائی جاتی ہے
لیکن اس سے کوئی بھی متاثر ہو سکتا ہے اگر اس میں یہ حالتیں موجود ہوں موٹاپا، خاندانی تاریخ،انسولین کی مزاحمت،یا سیاہ فام قوم سے تعلق ۔ بعض اوقات یہ صحت مند افراد کو وراثت میں بھی ملتا ہے
پری ذیابیطس اور ذیابیطس
سیاہ دھبے ان لوگوں کے ہاتھوں اور پیروں پر زیادہ پائے جاتے ہیں جن کو ذیابیطس ہے یا جن میں ذیابیطس کے خطرے والے عوامل موجود ہیں۔ میو کلینک کے مطابق پیشگی ذیابیطس کی اکثر علامات موجود نہیں ہوتی ہیں اس لئے سیاہ انگلیاں ایک انتباہی علامت ہو سکتی ہیں کیونکہ طرز زندگی میں تبدیلیا ن خون میں شکر کی سطح کو کم کرنے میں مدد کر سکتی ہیں
وٹامن بی 12 کی کمی
ایک مطالعہ کے مطابق وٹامن بی کی کمی کے لئے سیاہ دھبے ایک اہم نشان ہو سکتے ہیں وٹامن بی 12 کی کمی کی دیگر علامات میں شامل ہیں تھکاوٹ، خون کی کمی، سانس لینے میں دشواری، چکر آنا، اعصابی مسائل وغیرہ۔ 2017 میں ایک کیس اسٹڈی کے مطابق وٹامن بی 12 کی کمی والے 10 فیصد افراد کی انگلیوں کا رنگ سیاہ ہوتا ہے۔ وٹامن بی 12 کی کمی پوری ہو جانے کی صورت میں انگلیوں کا رنگ صاف ہوجاتا ہے
دواؤں کا ردعمل
کچھ لوگوں کو خاص قسم کی دواؤں کی وجہ سے بھی انگلیوں پر سیاہ دھبے ہو سکتے ہیں سب سے عام دوائیں جو اس حالت کا سبب بن سکتی ہیں ان میں شامل ہیں زبانی مانع حمل گولیاں، ہارمون تھراپی کی دوائیں، ایسٹروجن تھراپی پروٹیز روکنے والی دوائیں، نیکوٹینک ایسڈ، انسولین انجیکشن۔
اگر آپ ان دواؤن میں سے کچھ استعمال کر رہے ہیں تو اپنے ڈاکٹر سے اس کے متبادل کے بارے میں بات کر سکتے ہیں۔ عام طور پر جب آپ دوائی لینا چھوڑ دیتے ہیں تو یہ سیاہ دھبے غائب ہو جاتے ہیں
ڈرماٹمیوسائٹس
ڈرماٹومیوسائٹس ایک غیر معمولی سوزش کی بیماری ہے جو پٹھوں کی کمزوری اور جلد پر کارش کا باعث بن سکتی ہے جس کی وجہ سے انگلیوں کے ساتھ ستھ چہرے سینے یا گھٹنوں پو بھی سیاہ دھبے ظاہر ہو سکتے ہیں یہ عام طور پرکسی بھی عمر کے افراد کو متاثر کر سکتا ہے اور اس کا کوئی علاج موجود نہیں ہے البتہ اس کی علامات کا علاج کیا جا سکتا ہے
آیڈیسن کی بیماری
ایڈیسن کی بیماری ایک نایاب حالت ہےیہ آپ کے ایڈرینل غدود کی سٹیرایڈ ہارمونز پیدا کرنے میں ناکامی کی وجہ سے ہوتا ہے جہیں کورٹیسول اور ایلڈوسٹیرون کہا جاتا ہے اس کی دو عام علامات ہیں تھکاوٹ اور سیاہ جلد۔ کی علامات کو دوائیوں کے ذریعے منظم کیا جا سکتا ہے
سکلیروڈرما
سکلیروڈرما، جسے سیسٹمیٹک سکلیرسیس بھی کہا جاتا ہے ، ایک اٹو امیون بیماری ہے جو کولیجن کی زیادہ پیداوار کا سبب بنتی ہے ، یہ جلد اور کنیکٹو ٹشوز کے سخت ہونے کا سبب بنتی ہےاس کی علامات میں ہاتھ اور ہڈیوں پر سرخ نشانات شامل ہیں یہ عام طور پر سرد درجہ حرارت یا تناؤ کی صورت میں ہوتا ہے
پولی سسٹک اووری سنڈرم
پولی سسٹک اووری سنڈروم ، خواتین میں مردانہ ہارمونز کی معمول سے زیادہ سطح کی پیداوار شامل ہوتی ہےاس کی علامات میں سے ایک علامت جلد کا سیاہ ہونا شامل ہے خاص طور پر جلد کی کریزوں میں۔ پی سی او کا علاج دواؤں اور طرز زندگی میں تبدیلی اور وزن میں کمی اور ورزش سے کیا جا سکتا ہے
علاج
اگر آپ کے ہاتھوں اور پیروں کی ہڈیوں پر کالے دھبے بن جاتے ہیں اور آپ اس کی وجہ نہیں جانتے ہیں تو ڈاکٹر سے رجوع کرنا ایک اچھا خیال ہو سکتا ہے اس کے ساتھ ساتھ اگر اپ کو دیگر علامات کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے تو اس کے متعلق بھی اپنے ڈاکٹر سے بات کریں
مشورے کے لیۓ جرنل فزیشن سے رابطے کے لیۓ یہاں کلک کریں
اگر آپ کے ہاتھوں اور پیروں میں ہونے والے دھبوں کی وجہ کوئی بنیادی طبی حالت ہے تو اس کا علاج ، دواؤں اور طرز زندگی میں تبدیلی لا کر اس سے نجات پا سکتے ہیں اس کے علاوہ آپ ڈرماٹالوجسٹ سے بھی مدد حاصل کر سکتے ہیں ۔ اس کے ساتھ ساتھ گھریلو علاج کے ذریعے بھی مدد حاصل کی جا سکتی ہے
گھریلو علاج
کچھ عام گھریلو اشیاء جو آپ کے سیاہ دھبوں کو دور کرنے میں مدد کر سکتی ہیں
بیکنگ سوڈا کو پانی میں ملا کر پیسٹ بنا لیں اور 15 سے 20 منٹ تک سیاہ دھبوں پر لگائیں ، اس کے علاوہ لیموں کا رس روزانہ روئی کی گیند کے ساتھ سیاہ دھبوں پر لگائیں۔
اپنے ہاتھوں کی انگلیوں کو سال بھر نم رکھیں اور باہر جاتے ہوئے سنز اسکرین کا استعمال کریں۔ یہ آپ کی رنگت کو ہلکا نہیں کریں گے لیکن موسمی اثرات سے آپ کی جلد کو ضرور محفوظ رکھیں گے
مرہم کی ایپ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لئے یہاں کلک کریں
Android | IOS |
---|---|