حاملہ خواتین بیک وقت جسمانی اور نفسیاتی تبدیلیوں کا سامنا کر رہی ہوتی ہیں جس کی وجہ سے ان کے اعصاب تناؤ کا شکار ہو سکتے ہیں اور ان کی طبیعت ہر وقت بوجھہ اور تھکان کا شکار ہو سکتی ہیں ۔ مستقل تناؤ کے سبب بعض اوقات حاملہ خواتین خود کو بیمار بھی محسوس کرنے لگتی ہیں
حاملہ حالت میں خواتین کے مساج کی اہمیت
اکثر بڑی بوڑھیاں ڈلیوری کے بعد لازمی طور پر مساج اور مالش کروانے کا مشورہ دیتی ہیں تاکہ زچہ کا جسم اپنی نارمل حالت میں واپس آجاۓ مگر حاملہ حالت میں مالش کا مشورہ اس لیۓ نہیں دیا جاتا کہ ناتجربہ کار افراد اگر مساج کے دوران کسی غلط نس کو یا جسم کے حصے کو دبادے تواس کی وجہ سے حاملہ عورت اور اس کے بچے کو نقصان پہنچ سکتا ہے
حاملہ عورت کے مساج کا طریقہ
اس وجہ سے حاملہ خواتین کو ان پانچ طریقوں سے بہت احتیاط سے مساج کروانا چاہیے تاکہ اعصابی تھکن اور بے چینی کا خاتمہ ہو سکے
حاملہ عورت کو مساج کرواتے ہوۓ اس بات کا خیال رکھنا چاہیۓ کہ وہ کمر کے بل نہ لیٹے اس سے اس کے بچے اور بچے دانی پر خون کا دباؤ بڑھ سکتا ہے جو خطرناک بھی ثابت ہو سکتا ہے اس وجہ سے مالش کروانے سے قبل آرام دہ حالت میں لے آنا چاہیۓ
مساج کے لیۓ سب سے آرام دہ حالت کسی ایک کروٹ میں لیٹنا ہوتا ہے جس کو مذید آرام دہ حالت میں رکھنے کے لیۓ ٹانگوں کے نیچے تکیہ رکھا جا سکتا ہے
گردن اور کاندھوں کے دباؤ کو کم کرنے والا مساج
حاملہ حالت میں گردن اور کاندھوں پر دباؤ میں بہت اضافہ ہو جاتا ہے جس کو دور کرنے کے لیۓ یہ مساج بہترین ثابت ہوتا ہے ۔ جس کے لیۓ دونوں کاندھوں کے درمیانی اس حصے پر ہاتھ رکھیں جہاں سے وہ گردن سے جڑ رہا ہے اور ہاتھوں کو چکنا کر کے نرمی سے اوپر کھوپڑی کی طرف لے جائيں
اس کے بعد ہاتھوں کو نرمی سے نیچے کی طرف لائیں اور اس کے بعد باہر کی جانب مساج کریں اس عمل کو دو سے تین بار ہلکے ہاتھوں سے دھرائيں تاہم جس جگہ پر پٹھوں میں تناؤ محسوس کریں اس جگہ کو تھوڑا دبا بھی سکتے ہیں
سر کا اور کھوپڑی کا مساج
حاملہ عورت کے سر کی پچھلی جانب اس طرح سے ہاتھ رکھیں کہ انگلیاں کانوں کی لو کو چھو رہی ہوں اس کے بعد دائرے میں حرکت دیتے ہوۓ سر کی کھوپڑی کے پچھلی جانب مساج کریں بہتر یہ ہے کہ یہ مساج حاملہ خواتین اپنے شوہر سے کروائيں اس سے ایک جانب تو ان کے اعصاب پر سکون ہوتے ہیں اور دوسری جانب اس سے ان کے باہمی رشتے میں مضبوطی آتی ہے
ریڑھ کی ہڈی کا مساج
ریڑھ کی ہڈی حاملہ عورت کے جسم کا وہ حصہ ہوتا ہے جو وقت گزرنےکے ساتھ ساتھ زيادہ سے زيادہ وزن اٹھاتا اور دباؤ کو برداشت کرتا رہتا ہے اس وجہ سے اس کا مساج کرنے کے لیۓ ایک کروٹ پر لٹا لیں اور اس کے بعد حاملہ عورت کے کاندھوں سے ہاتھوں کو اوپر سے نیچے کی طرف لے کرجائيں اور اسی طرح نیچے سے اوپر کی طرف لے کر جائيں اور ہاتھوں کو چکنا کر کے اس عمل کو دو سے تین بار دہرائيں’
ٹانگوں اور کمر کا مساج
عام طور پر حاملہ خواتین کے پیروں اور ٹانگوں پر سوزش ہوجاتی ہے جس کی وجہ سے ان کے پیروں میں سنسناہٹ محسوس ہوتی ہے جس کو دور کرنے کے میں ٹانگوں اور پیروں کا مساج بہت مددگار ثابت ہو سکتا ہے
اس کے لیۓ ٹانگوں کے پنڈلیوں اور دوسرے حصوں کو ہلکے ہاتھوں سے اوپر سے نیچے کی جانب مساج کریں اس کے علاوہ پیروں کی ایڑیوں پر بھی تیل لگائيں تاکہ اس سے پیروں کو سکون مل سکے
مساج کے دوران کی جانے والی احتیاطی تدابیر
مساج کے دوران اس بات کا خیال رکھیں کہ غلطی سے بھی پیٹ کے اوپر ہاتھ نہیں لگانا ہے اور نہ ہی پیٹ کے کسی حصے پر مساج کرنا ہوتا ہے
حمل کے پہلے تین مہینوں میں مساج سے پرہیز کریں
مساج کرنے سے قبل اس حوالے سے ماہر امراض نسواں سے لازمی مشورہ کر لینا چاہیۓ
اگر کسی قسم کا کھنچاؤ یا اینٹھن محسوس ہو تو اس صورت میں کسی صورت میں مساج نہ کریں اور اس صورت حال میں اپنی گائنا کو لوجسٹ سے رابطہ کریں
مرہم کی ایپ ڈاون لوڈ کرنے کے لیۓ یہاں کلک کریں
Android | IOS |
---|---|