قدرتی طور پر حمل کا ٹھرنا ایک بہت بڑی نعمت ہے ، یہ سچ ہے کہ کچھ خواتین آسانی سے حاملہ ہو جاتی ہیں جبکہ اکثر کو حاملہ ہونے میں مشکل پیش آتی ہے۔ طبی طور پراس کی وجہ کو سمجھنا اتنا آسان نہیں ہے لیکن اگر ہم صحت کے کچھ بنیادی اصولوں پر عمل کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں تو یہ حمل کے حصول کے لیۓ ایک اچھی علامت ہے۔ اس لیۓ اگر آپ اور آپ کا ساتھی والدین بننےکے لیے تیار محسوس کرتے ہیں اورآپ حاملہ ہونے کی پوری کوشش کرتی ہیں، تو یہاں کچھ فطری طریقے ہیں جن پر عمل کرکے آپ اپنی خواہش پورا کرنے کے امکانات کو بڑھا سکتے ہیں۔
قدرتی طور پر جلد حمل ٹہرانے میں ماہرین کی آراء
ہارورڈ یونیورسٹی کے مطالعے کے مطابق جن میں بانجھ پن کی تاریخ نہیں ہے ،خوراک اور ورزش کے طرز زندگی میں تبدیلیاں کرنے سے بانجھ پن کا خطرہ اسی فیصد کم ہوجاتا ہے۔
ری پروڈکٹیو میڈیسن گروپ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ
جب کوئی مریض ملنے آتا ہے تو ہم سب سے پہلے اس بات کا جائزہ لیتے ہیں کہ وہ کیا کھاتے ہیں اور کتنی بار ورزش کرتے ہیں، صحت مند طرز زندگی گزارنے کے فوائد بہت زیادہ اور دیرپا ہیں۔ کئی بار، چند سادہ تبدیلیاں جوڑے کے طبی امداد کے بغیر حاملہ ہونے کے امکانات کو بہتر بنانے کے لیے کافی ہوتی ہیں۔ اگر آئی وی ایف یا اس سے ملتا جلتا علاج درکار ہے، توطرز زندگی کی تبدیلیاں صحت مند، بہتر، کامیاب اور قدرتی حمل کے لیے طویل مدتی فوائد فراہم کرتی ہیں۔
قدرتی طور پر جلد حمل ٹہرانے میں مدد گار طریقے
قدرتی طور پرعورتوں کے حاملہ ہونے کے امکانات کو بہتر بنانے کے لیے چند اقدامات یہ ہیں۔
ایک صحت مند بچے کے لیے ایک صحت مند جسم
یہ صرف خواتین کے لیے نہیں، بلکہ شوہروں کے لیے بھی ہے۔ پہلی اور سب سے اہم چیز جس پر حمل ٹھرنے کی کوشش کرنے سے پہلے غور کرنا چاہیے، وہ ہے صحت مند طرز زندگی اپنانا۔ ہر کوئی جانتا ہے کہ انسانی جسم میں خود ہی زیادہ تر سنگین مسائل سے نمٹنے کی طاقت ہوتی ہے، لیکن صرف اس صورت میں جب وہ مکمل طور پر تندرست ہو اور تمباکو نوشی، شراب نوشی یا نشہ کرنے جیسی تمام غلط عادات سے دور ہو۔
یہ عادات نہ صرف آپ کی زرخیزی کو متاثر کرتی ہیں بلکہ آپ کے حاملہ ہونے کے بعد آپ کے ہونے والے بچے کو بھی متاثر کرتی ہیں۔ لہذا، اگرآپ حمل جلد ٹھرنے کے طلبگار ہیں، تو یقینی بنائیں کہ آپ شراب اور سگریٹ نوشی سے پاک زندگی گزار رہے ہیں اور اگر آپ جم نہیں جاتے ہیں، تو ہلکی پھلکی ورزش کو اپنا معمول بنائیں۔ یہ آپ کی قدرتی زرخیزی کو بڑھانے میں مدد کرتی ہے اور اس سے آپ کے حمل میں پیچیدگیاں پیدا ہونے کا خطرہ بھی نہیں رہتا۔
پروٹین، زنک اور وٹامن سی کی مقدار بڑھائیں
قدرتی مور پر حمل کے لیۓ، وٹامن اور معدنیات کی تھوڑی سی کمی سے بہت فرق پڑتا ہے اور اس لیے اس نئے سفر کے لیے زیادہ محتاط رہنا پڑتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ پروٹین، آئرن، زنک اور وٹامن سی کی کمی ،بانجھ پن اور اسقاط حمل کی وجہ بنتی ہے۔ لہذا ان کو اپنی خوراک میں شامل کرنا حمل کو مضبوط کرنے کا پہلا قدم ہونا چاہیے۔ اس کے علاوہ اپنی خوراک میں تازہ پھل، گوشت، کم چکنائی والی دودھ کی مصنوعات، پھلیاں، انڈے، سیب اور گری دار میوے شامل کریں۔ دن کے وقت اپنے آپ کو اچھی طرح سے ہائیڈریٹ رکھنا نہ بھولیں۔
اگر آپ پانی پی کر تھک چکے ہیں تو لیموں پانی کا انتخاب کریں۔ یہ زرخیزی کے لیے بہت اچھا جانا جاتا ہے۔ اپنا ڈائٹ پلان حاصل کرنے کے لیۓ ماہر غذائیت سے رابطہ یہاں سے کریں۔
زرخیزی مانیٹر کی مدد سے اپنی بیضہ دانی کے چکر کو جانیں
بیضہ دانی کا چکر، عورت کی بیضہ دانی سے انڈے کا اخراج ہے یہ عموما اٹھائیس دن کی ماہواری کے چودویں دن میں شروع ہوتا ہے یعنی ہر مہینے، ماہواری کے چھ سے چودہ دنوں کے درمیان ہونا شروع ہوجاتا ہے۔
تکنیکی ترقی کی بدولت، اب آپ اپنے بیضہ دانی کے چکر سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ حمل کی کٹس کی طرح، مارکیٹ میں کئی فرٹیلٹی مانیٹر یا اوولیشن کٹس دستیاب ہیں جنہیں حاملہ ہونے کے بہترین وقت کی نشاندہی کرنے کے لیے ایک قابل اعتماد طریقہ کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس سلسلے میں اگر ضرورت ہو تو، قابل اعتماد ڈاکٹر یا بہترین گائناکالوجسٹ سے رجوع کرنے کے لیۓ یہاں کلک کریں۔
اضافی چربی سے چھٹکارا حاصل کریں
دیگر وجوہات کے علاوہ، موٹاپا بھی حاملہ ہونے میں رکاوٹ کا باعث سمجھا جاتا ہے۔ اضافی چکنائی کچھ ہارمونز کی زیادہ پیداوار کا باعث بنتی ہے جو آپ کی قدرتی طور پر زرخیزی کے عمل میں خلل ڈالتی ہے۔ اگر آپ کا وزن زیادہ ہے تو، کوشش شروع کرنے سے پہلے ہی اپنے باڈی ماس انڈیکس، بی ایم آئی کو مناسب تناسب پر واپس لانے کے لیے ورزش کریں۔ اگر آپ بھی شادی کے بعد اپنے وزن کی وجہ سے فکر مند ہیں یا اس سے متعلق معلومات جاننے کے خواہشمند ہیں تو مرہم ڈاٹ پی کے کی ایپ ڈاؤن لوڈ کریں یا براہ راست ڈاکٹر سے رابطے کے لۓ اس نمبر پر کال کریں03111222398
سورج کی روشنی لیں
بہت سے لوگ نہیں جانتے ہیں کہ سورج کی روشنی مردوں اور عورتوں دونوں میں زرخیزی کو بڑھانے میں مدد کر سکتی ہے۔ تحقیق کے مطابق سورج کی روشنی وٹامن ڈی کا بہترین قدرتی ذریعہ ہے۔ اور یہ مردوں اور عورتوں دونوں میں صحت مند ہارمونز کی سطح کو بڑھانے میں مدد کرتا ہے، جو حمل کو آسان بناتا ہے۔ لہذا، سورج کی روشنی میں کچھ وقت گزاریں لیکن ٹھنڈے اوقات میں جیسے کہ صبح سویرے کی دھوپ یا شام سے پہلے کی۔
جوش اور رومانس کو نہ بھولیں
صرف اس وجہ سےجماع نہیں کریں کہ آپ حاملہ ہونے کی جلدی میں ہیں، اس عمل میں جوش اور رومانس پیدا کرنا یاد رکھیں، کیونکہ یہ بھی حاملہ ہونے کے امکانات کو بڑھانے میں مدد کرتا ہے۔اپنے بیضہ دانی کے چکر کے دوران ہفتے میں تین چار بار باقاعدگی سے جماع کریں۔ جو چیز بھی اہم ہے وہ یہ ہے کہ اپنے آپ کو تناؤ سے پاک اور پر سکون رکھیں تاکہقدرتی طور پر حمل کی طرف آسانی سے اور تیزی سے اپنا راستہ بنایا جا سکے۔
یہ حاملہ ہونے کے امکانات کو بڑھانے کے لیے کچھ قدرتی اور ثابت شدہ طریقے ہیں۔ جب کہ ہماری خواہش ہے کہ ان کو اپنے طرز زندگی میں شامل کرنے کے بعد، آپ جلد ہی خوشخبری دینے کے قابل ہو جائیں۔