مانع حمل اپنانے کے باوجود حاملہ ہونا اسقدر ہی آسان ہے جتنا کہ اسکے بغیر۔ اسے فطرت کہیں، حیاتیاتی ضرورت کہیں یا ستم ظریفی لیکن یہ سچ ہے کہ آپ کا جسم عام طور پر حاملہ ہونا چاہتا ہےچاہئے آپ کی مرضی ہو کہ نہ ہو
بہر حال ہم اکثر اپنے تولیدی سال حاملہ نہ ہونے کی کوشش میں ہی گزرتے ہیں اور ہم عام طور پر اس میں کامیاب بھی ہو جاتے ہیں، کیونکہ ہمیں بتایا جاتا ہے کہ حمل سے بچنے کے لئے کونسا برتھ کنٹرول ہمارے لئے بہتر ہے اور ہمیں اس کے بہتر نتائج سے متعلق آگاہ کیا جاتا ہے لیکن ضروری نہیں کہ کہ جو باتیں آپ مانع حمل سے متعلق جاتے ہیں وہ درست ہوں اور حیرت انگیز حمل جتنا آپ سوچتے ہیں اس سے کہیں زیادہ آسان ہوسکتا ہے
لہذا یہاں یہ جاننا ضروری ہے کہ ہم پیدائش پر کنٹرول کرنے والی چند غلط فہمیوں سے متعلق جان لیں کہ وہ کیا ہیں؟آپ یقین کریں یا نہ کریں آپ حاملہ ہو سکتی ہیں
مانع حمل کے باوجود آپ حاملہ کیسے ہو سکتی ہیں؟
جب ہم مانع حمل استعمال کر رہی ہوتی ہیں تو ہم اسقدر مطمئین ہوتی ہیں کہ ہم حمل نہیں پا سکتی ہیں جبکہ ایسے کئی کیسز موجود ہیں جنہوں نے مانع حمل کے باوجود حمل پایا ہم یہاں وہ وجوہات جاننے کی کوشش کریں گے جس کی وجہ سے مانع حمل کے طریقوں پر عمل کرنے کے باوجود حمل ممکن ہو سکتا ہے
دودھ پلانے کے دوران
دودھ پلانے والی اکثر ماؤں کو دودھ پلانے کے دوران ماہواری نہیں آتی ہےاور یہ انہیں اس یقین کی طرف لے جاتا ہے کہ وہ بیضہ نہیں کر رہی ہیں جسکی وجہ سے وہ حاملہ نہیں ہو پائیں گی ماں کا دودھ پلانے کو مانع حمل کے طور پر استعمال کرنا لیکٹیشنل امینوریا کہلاتا ہے اور اکثر اس وقت تک کام کرتا ہے جب آپ اک بچہ چھ ماہ سے کم عمر کا ہو اور وہ صرف آپ کا دودھ لیتا ہو یعنی کافی مقدار میں آپ اسے دودھ پلا رہی ہوں۔ اس کے سات ساتھ بچے کی پیدائش کے بعد سے آپ کو ماہواری نہ آئی ہو
دراصل ہم ماہواری سے دو ہفتہ پہلے بیضہ بن جاتا ہے لہذا اب بھی 100 فیصد امکان ہے کہ آپ حاملہ ہو سکتی ہں کیونکہ آپکا جسم کسی بھی وقت بچہ پیدا کرنے کی پوزیشن میں واپس آسکتا ہے، یا کسی بھی وجہ سے دودھ کی پیداوار کم ہو سکتی ہے جس سے زرخیزی کے ہارمونز بڑھ سکتے ہیں
مانع حمل دوا کے ساتھ اینٹی بائیوٹکس کااستعمال
مانع حمل گولی کے ہر پیکٹ پر یہ لکھا ہوتا ہے کہ اینٹی بائیوٹکس کا استعمال اس کے اثرات کو کم کر دیتا ہے لیکن اکثر خواتین اس لیبل کو نہیں پڑھ پاتی ہیں۔ خاص طور پر تپ دق کے علاج کے لئے دی جانے والی اینٹی بائیوٹکس کو مانع حمل گولیوں کے ساتھ استعمال کئے جانے پر حمل کے نتائج ثابت ہوئے ہیں
دیگر اینٹی بائیوٹکس کے ساتھ استعمال کوئی مسئلہ نہیں ہے لیکن اکثر خواتین اینتی بائیوٹکس کے اثرات کے ساتھ ایک یا دو گولیاں چھوڑ دیتی ہیں یا پھر ان کو اسہال ہو جائے یا قے ہو تو بھی ان کے ہارمونز صحیح طور پر جذب نہیں کر پاتے ہیں جس کی وجہ سے حمل ٹھہرنے کے امکانات برھ جاتے ہیں
گولی کے استعمال کے ساتھ ڈائریا
اگر آپ مانع حمل کھا تی ہیں اور اسے دوبارہ قے کے ساتھ باہر نکال دیتی ہیں یا فوری طور پر موشن کے ساتھ باہر بھیج دیتی ہیں تو اس گولی کو جذب ہونے کا موقع نہیں مل پاتا ہے یہ بالکل ایسا ہی ہو سکتا ہے جیسے آپ نے گولی نہیں لی
آپ کے ساتھی کی نس بندی کے بعد
اس صورت میں آپ کے حاملہ ہونے کا امکان 1 فیصد ہے لیکن اگر آپ کے ساتھی نے نس بندی کروائی ہو اور پھر ٹیسٹ کروائے بنا آپ جنسی تعلق قائم کر لیتے ہیں تو آپ کے حاملہ ہونے کا امکان موجود ہے۔کیونکہ نس بندی کے تین ماہ بعد آپ کے ساتھی کے نطفہ کی جانچ کی جانے چاہئے یا کم از کم 20 انزال ہونے کی ضرورت ہے۔ اس وقت تک حمل سے بچنے کے دوسرے طریقوں کو اپنانے کی ضرورت ہے
انٹرا یوٹرائن ڈیوائس یا کوائل
انٹریوٹرائن ڈیوائس جسے کوائل بھی کہا جاتا ہے اسکی کامیابی کے امکانات 7۔99 فیصد ہیں لیکن اس کے ساتھ بھی حمل کا ٹھہرنا ناممکن نہیں ہے ان امکانات سے بچنے کا ایک طریقہ یہ ہے کہ کوئل رکھوانے کے ایک ماہ بعد اپنے ڈاکٹر سے ملیں کہ کوائل آپ کے رحم میں صحیح جگہ پر موجود ہے اس کے ساتھ اس بات کو بھی ذہن میں رکھیں کہ ہارمانز پر مبنی کوائل میرینا سے بعض خواتین کو ماہواری نہیں آتی ہے
لیکن اگر آپ کو حمل کی دیگر علامات کا زرا سا بھی شک ہو جیسے چھاتیوں کا نرم ہونا ، صبح کی بیماری،یا حد سے زیادہ کمزوری تو آپ کو حمل کا ٹیسٹ کروانا چاہئے کیونہ اس قسم کے حمل میں اسقاط حمل کا خطرہ بہت زیادہ ہوتا ہے لہذا فوری طور پر ڈاکٹر سے رابطہ قائم کریں
کنڈوم کا غلط استعمال
زیادہ تر لوگ مانع حمل کے لئے کنڈوم کا استعمال کرتے ہیں اور وہ اسے ایک محفوظ طریقہ سمجھتے ہیں لیکن بعض اوقات اس کا غلظ طریقے سے استعمال یا ایک چھوٹی سی غلطی بھی آپ کے حاملہ ہو نے کے امکانات کو بڑھا دیتی ہے
چکنے مادوں کے ساتھ کنڈوم کا استعمال اس کے لیٹیکس کو ختم کرتا ہے، ایکسپائر کنڈوم کا استعمال، بہت زیادہ گرمی میں یا سردی میں رکھے کنڈوم کا استعمال،خراب یا کٹے ہوئے سوراخ والے کنڈوم کا استعمال
جب آپ پہلے سے حاملہ ہیں
یہ سننے میں کیسا لگتا ہے کہ آپ کو حمل کے دوران بھی حاملہ ہونے کا امکان ہےیہ بہت نایاب ہے اسے سپر فیٹیشن کہا جاتا ہےاب تک صرف 10 ایسے کیسز ریکارڈ ہوئے ہیں ایسا اس وقت ہوتا ہے جب ایک حاملہ عورت اپنے حمل کے چند ہفتوں کے بعد انڈہ چھوڑتی ہے اور پھر اس وقت جنسی تعق قائم کرتی ہے تو حمل ٹھہر جاتا ہے۔
یہ معاملہ اتنا حیران کن اور نایاب ہے کہ اکثر خواتین اس معاملے میں یعنی حمل کے دوران احتیاط نہیں برتیں گی لیکن پھر بھی آپ کو معلوم ہونا چاہئے کہ ایسا بھی ہو سکتا ہے
مرہم کی ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے یہاں کلک کریں
Android | IOS |
---|---|