حمل آپ کی زندگی اور جسم کو تبدیل کر دیتا ہے اور بعض اوقات اس کی علامات شرمندگی کا باعث بنتی ہیں، حاملہ ہونے سے قبل آپ کو معلوم تھا کہ آپ کا پیٹ بڑھے گا،آپ تھکاوٹ محسوس کریں گی لیکن اس کے علاوہ کچھ علامات جو آپ کو شرمندگی سے دوچار کروائیں گی اس کے متعلق آپ کو معلوم نہیں ہوگا
ماہر گائناکالوجسٹ ہکا کھا کہتی ہیں کہ جب کوئی عورت حاملہ ہوتی ہے تو اس کے جسم میں بہت سی تبدیلیاں ہوتی ہیں جو کہ بہت حیران کن ہوتی ہیں جیسے پیٹ پر بالوں کا بڑھنا، ڈکار اور قبض، اندام نہانی سے خارج ہونے والے مادہ میں اضافہ اور بواسیر۔ ہکا کھا کہتی ہیں یہ وہ علامات نہیں ہیں جن کے متعلق عام طور پر حاملہ خواتین بات کرتی ہیں اور اس میں کوئی تعجب بھی نہیں کہ یہ علامات باعث شرمندگی ہو سکتی ہیں۔
لیکن بڑی بات تو یہ ہے کہ شرمندگی کا باعث ہونے کے باوجود آپ کو شرمندہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ اپنہ صورت حال سے اپنے ڈاکٹر کو آگاہ کرتی رہیں تاکہ وہ یہ جانچ کر سکیں کہ آپ کا حمل درست طریقے سے چل رہا ہے
حمل کی شرمندگی والی علامات
حمل کے دوران بعض اندرونی معاملات پر سے آپ کا کنٹرول ختم ہوتا جاتا ہے اور آپ اپنی اس حالت کے سامنے بے بس محسوس کر سکتی ہیں اور شرمندگی اٹھانے کے باوجود آپ کچھ نہیں کر سکتی ہیں سوائے حمل کے پورا ہونے کا انتظار کرنے کے
اضافی گیس
تقریبا ہر حاملہ عورت کو گیس ہوتی ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ حمل ایک ہارمونل اضافہ لاتا ہے جو آپ کے معدے کی نالی کو سست کر سکتا ہے اور آپ کے معدے میں گیس بننے کا عمل تیز ہو جاتا ہے جسے روکنے کے لئے آپ بے بس ہوتی ہیں لیکن آپ کچھ نہیں کر پاتی سوائے اسے خارج کرنے کے۔
ممکن ہے کہ یہ بہت مرتبہ آپ کے لئے شرمندگی کی وجہ بھی بنتا ہو لیکن آپ اس مسئلے کو ختم نہیں کر سکتی ہیں البتہ ورزش اور خوراک میں تبدیلی کے ذریعے آپ گیس بننے کے عمل کو کم کر سکتی ہیں
بے ضابطگی
آپ نے حاملہ خواتین یا ان کے ساتھیوں سے سنا ہوگا کہ حمل کے دوران کھانستے یا چھیکتے ہوئے مثانہ خالی ہوگیا یا پیشاب کا اخراج ہوا۔ زیادی تر حاملہ خواتین اس قسم کی بے ضابطگی کا سامنا کرتی ہیں جب ان کا اپنے مثانے پر سے کنٹرول کم ہو جاتا ہے اور یہ حالت شرمندگی کی وجہ بنتی ہے
اس کی وجہ یہ ہے کہ جیسے جیسے بچہ بڑا ہوتا ہے بچہ دانی بڑھتی جاتی ہے اور مثانے پر دباؤ بھی بڑھتا جاتا ہے جس کی وجہ سے پیشاپ پر سے کنٹرول بھی ختم ہو جاتا ہے اس کے لئے ہکا کھا کہتی ہیں کہ ہر دو گھنٹے بعد مثانہ خالی کرنے کی عادت کو اپنائیں چاہے آپ کو حاجت ہے کہ نہیں ایسے آپ شرمندگی سے بچ سکیں گی۔
چہرے کے بال
حمل کے دوران ہارمونز کی تبدیلی ناپسندیدہ جگہوں پر بال اگنے کی وجہ بنتی ہے اور حاملہ خواتین کے سینوں، پیٹ اور چہرے پر بال اگنے لگتے ہیں جو پریشانی اور شرمندگی کا باعث بنتے ہیں ۔ حمل کے دوران ویکسنگ، تھریڈنگ یا چمٹی بالوں کو ہٹانے کا محفوظ طریقہ کار ہو سکتا ہے
کسی بھی قسم کی کاسمیٹک ٹریٹمنٹ یا لیزر ٹریٹمنٹ کے لئے ماہر امراض جلد یا کاسمیٹک سرجن آپ کو حمل کے بعد تک کے لئے روک دیں گے ۔ ینو نیورسٹی آف الاباما میں برمنگھم پرسوتی اور امراض نسواں کے ایسوسی ایٹ پروفیسر کم ہوور کہتے ہیں کہ حمل کے دوران چہرے پرلیزر کا علاج جلد کے روغن کو متاثر کر سکتا ہے اور اس پر داغ پڑ سکتے ہیں
بد بو
کچھ خواتین حمل کے دوران بو کے لئے زیادہ حساس ہو جاتی ہیں اور انہیں کھانے کی چیزوں،سمندری غذا،یا پولٹری کی بو کے خلاف نفرت ہو جاتی ہے اس کے علاوہ کچھ خواتین خود کی بو پیدا کرتی ہیں بعض اوقات آپ کی اندام نہانی سے زیادہ بو آتی ہے اس کی وجہ سیال کی زیادہ پیداوار ہو سکتی ہے کچھ تو اپنی اس حالت سے بہت پریشان ہو جاتی ہیں اور شرمندگی محسوس کرتی ہیں
حمل کے دوران اپنی اندام نہانی سے آنے والی بدبو کے متعلق اپنے ڈاکٹر کو بتائیں اینٹی فنگل کے ذریعے اس مسئلے کو دور کرنے کی کوشش کریگا
بواسیر
بواسیر کے بارے میں اگر کسی بھی نئی ماں سے پوچھا جائے تو اس کا جواب ہاں میں ہو گا۔ بواسیر تقریبا ہر حاملہ کو ہوتی ہے ۔ ہکا کھا کہتی ہیں کہ یہ اکثر قبض اور تناؤ کے ساتھ ہوتی ہے جو آنتوں کی حرکت کرنے کی کوشش ہیں پیدا ہوتا ہے ۔ قبض سے بچ کر بواسیر سے بچا جا سکتا ہے ۔ اچھی طرح ہائیڈریٹد رہیں،زیادہ فائبر کھائیں اور اسٹول نرم کرنے والے سپلیمینٹس لیں
صحت مند غذا سے متعلق معلومات کے لئے رابطہ کریں
مہاسے
حمل کی پہلی سہ ماہی کے دوران مہاسے عام طور پر زیادہ ہوتے ہیں کیونکہ آپ کے سسٹم میں اضافی ہارمونز داخل ہو رہے ہوتے ہیں، اس کے لئے آپ جلد کے ماہر ڈاکٹر کے مشورے سے اچھا فیس واش استعمال کر سکتی ہیں یا مہاسوں کو دور کرنے والی کریمز کا استعمال کر سکتی ہیں۔
جلد کے مسائل کے لئے ماہر امراض جلد سے رابطہ کریں
قربت کے مسائل
حمل کے دوران وزن میں اضافہ اور دیگر جسمانی تبدیلیاں آپ کو اپنے پارٹنر کے اردگرد غیر پر کشش بنا سکتی ہیں اس کی وجہ سے مواصلت اور قربت کے مسائل پیدا نہ ہونے دیں۔ اس حالت میں کچھ خواتین جسمانی طور پر مباشرت کرتے ہوئے شرمندہ ہوتی ہیں وہ خود کو پرکشش محسوس نہیں کرتیں اور ان کا وزن اور بڑھا ہوا جسم ان کے لئے شرمندگی کا باعث بنتا ہے۔
اس معاملے میں اپنے پارٹنر سے بات کریں اسے اپنی الجھن سمجھائیں اور اس کا ساتھ طلب کریں۔ اسے اعتماد میں لیں اور بات کریں کہ وقت کے ساتھ سب ٹھیک ہو جائے گا اور پھر سب نارمل ہو گا
مرہم کی ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے یہاں کلک کریں
Android | IOS |
---|---|