ہیر کیراٹین بہت سی خواتین کرواتی ہیں۔ یہ ایک کیمیائی عمل ہے جس میں کیمیکلز کی مدد سے بالوں کو سیدھا کیا جاتا ہے۔ بال ہمیشہ خوبصورتی اور تعریف کا موضوع رہے ہیں خوبصورت بال بھی کسی تحفے سے کم نہیں ہیں۔ لیکن بہت سے لوگ ایسے بھی ہونگے جو بالوں کو خوبصورت بنانے کے لئے جتن کرتے ہیں۔
بہت سے لوگ گھریلو نسخے آزمانے کے بعد سائنسی طریقہ بھی اپناتے ہیں۔ آپ ان کی مدد سے بھی فائدے حاصل کر سکتے ہیں۔ ہیر کیراٹین کی شرح میں کافی اضافہ ہوا ہے اور یہ طریقہ کافی مقبول بھی ہوا ہے۔ اگر آپ بھی یہ طریقہ آزمانا چاہتے ہیں تو اس کو آزمانے سے پہلے یہ آرٹیکل پڑھئیں تاکہ آپ کو مزید فوائد مل سکیں۔
ہمیں ہیر کیراٹین کروانے سے پہلے کن چند باتوں کا خیال رکھنا چاہیے یہ جانتے ہیں؛
ہیر کیراٹین کیا ہے ؟
یہ پروٹین کی ایک قسم ہے۔ ہیر کیراٹین ایک ایسا ٹریٹمنٹ ہے جس میں بالوں کو سیدھا اور ہموار کیا جاتا ہے۔ ہمارے بالوں میں جب پروٹین اور کیراٹین کی کمی ہوجاتی ہے تو بہت سی خواتین یہ ٹریٹمنٹ لیتی ہیں۔ ہمارے بالوں سے پروٹین بیرونی عوامل جیسے سورج کی روشنی، آلودگی، کیمیکلز یا طرز زندگی کی وجہ سے ختم ہوجاتا ہے۔
جب ہمارے بالوں میں کیراٹین ختم ہو جاتا ہے تو یہ خشک، خراب اور کھردرے بالوں کا سبب بنتا ہے۔ اس لئے بھی کیراٹین کا ٹریٹمنٹ حاصل کیا جاتا ہے۔
کیسے کام کرتا ہے
جب ہم کیراٹین کرواتے ہیں تو ہمیں ریشمی، ملایم اور سیدھے بال حاصل ہوتے ہیں لیکن آہستہ آہستہ کچھ وقفے کے بعد یہ ختم ہو جاتے ہیں۔ یہ بنیادی طور پر کنڈیشنر کے طور پر کام کرتا ہے۔ جب ہم ہیر کیراٹین کرواتے ہیں تو اس کے نتائج ایک شخص سے دوسرے شخص میں مختلف ہو سکتے ہیں۔
ہیر کیراٹین سے پہلے یہ کام لازمی کریں
اگر آپ ہیر کیراٹین کا ٹریٹمنٹ لینا چاہتے ہیں تو آپ کو ا س سے پہلے ان باتوں کا لازمی خیال رکھنا چاہیے۔
سیلون جانے سے پہلے
آپ کو سیلون جانے سے پہلے اس بات پر غور لازمی کرنا ہے کہ یہ آپ کے لئے موزوں ہے یا نہیں۔ آپ کو ہیر اسٹایلسٹ یا ڈاکٹر سے لازمی مشورہ کرنا چاہیے کہ یہ آپ کے لئے کیسا رہے گا۔ آپ کو ایک اچھے اور قابل اعتبار ہیر اسٹایلسٹ سے مشورہ کرنا آپ کے لئے بہترین رہے گا۔
آپ ان سے پوچھ سکتے ہیں کہ یہ آپ کے بولوں کے لئے بہترین فارمولہ ہے یا نہیں۔ آپ مرہم ڈآٹ پی کے کی ویب سائٹ سے بھی ایک مستند ڈاکٹر کا انتحاب کرسکتے ہیں۔
کافی وقت
آپ اس بات کے لئے تیار رہیں کہ آپ کو ہیر کیراٹین کے عمل کے لئے پورا دن لگ سکتا ہے۔ کیونکہ اس میں مختلف سٹیپس ہوتے ہیں جو ہمارے بالوں پر اپلائی کئے جاتے ہیں۔ اس لئے اس کے لئے وقت درکار ہو سکتا ہے۔ اس میں
بالوں کو دھویا جاتا ہے-
نمی کو دور کرنے کے لئے بلو ڈرائی-
کیراٹین محلول کو اپلائی کرنا-
بالوں کو سیٹ کرنا-
بلو ڈرائی کو دوبارہ کرنا-
اس کے بعد محلول پر مہر لگانے کے لئے فلیٹ آئرن-
ان تمام چیزوں میں وقت لگ سکتا ہے اس لئے اپنے آپ کو تیار رکھیں اس بات کے لئے۔
آپ جب ہیر کیراٹین کرواتے ہیں اور اس کی مناسب دیکھ بھال کرتے ہیں تو یہ آپ کے بال 3 ماہ تک چل سکتے ہیں۔ اس علاج کی وجہ سے آپ کسی انفیکشن میں بھی مبتلا ہو سکتے ہیں۔ یعنی آنکھوں میں جلن بھی ہو سکتی ہے۔ اس لئے تربیت یافتہ ڈآکٹر سے مشورہ لینا ضروری ہے۔
ہیر کیراٹین کے بعد
اس کو کروانے کے بعد سیلون والے آپ کو خشک شیمپو تجویز کرتے ہیں جس کا استعمال کیا جاتا ہے۔ جب آپ کیراٹین کرواتے ہیں تو آپ کو 48 گھنٹے اپنے بال باندھنے یا ربڑ پہننے سے منع کیا جاتا ہے۔ آپ کو ان کو کروانے کے بعد آپ کو بالوں کی حفاظت کی اضافی ضرورت ہوتی ہے۔
قیمت
اس علاج کی قیمت کاا نحصار آپ کے بالوں کی موٹائی یا لمبائی پر منحصر ہوتی ہے۔ مختلیف سیلونز میں مختلف قیمت ہو سکتی ہے۔ کیونکہ جب بالوں پر کیمیکل اپلائی کیا جاتا ہے تو مختلف برانڈ سے ہو سکتا ہے اس لئے کچھ لوگ اپنی مرضی کے مطابق برانڈ کا انتحاب کرتے ہیں ا سلئے قیمت مختلیف ہو سکتیں ہیں۔
فوائد
آپ اپنے بالوں پر ہیر کیراٹین حاصل کرنے کے بعد یہ فوائد حاصل کر سکتے ہیں؛
ریشمی بال-
سیدھے بال-
مضبوط بال-
گھنے نظر آنے والے بال-
حاملہ خواتین
وہ خواتین جو حاملہ ہیں ان کو اس سے فل حال پرہیز کرنا چاہیے کیونکہ اس کے ضمنی اثرات بھی آپ پر ہو سکتے ہیں جیسے سردرد، چکر آنا، گلے کی سوزش، کھانسی ،گھبراہٹ، سینے میں درد ، قے کا آنا اور آنکھوں کی جلن شامل ہیں۔ اگر آپ بھی کوئی بھی انفیکشن محسوس کرتے ہیں تو فوری طور پر مرہم ڈاٹ پی کے ڈاکٹر سے اس نمبر پر 03111222398 پر رابطہ کریں۔