جنسیت ایک سپیکٹرم ہے اور جنسیت کا سپیکٹرم بہت وسیع ہے جیسے کہ گرے سیکسولٹی، غیر جنسیت کے سپیکٹرم کے اندر آتی ہے ۔ ممکن ہے کہ آپ میں سے بہت سے لوگ پہلی مرتبہ سرمئی جن پرستی کا نام سن رہے ہوں گے یا وہ گرے سیکسول کیا ہے اس بارے میں نہیں جانتے ہوں گے۔ یہاں ہم یہ جاننے کی کوشش کریں گے وہ کون سے لوگ ہیں جنہیں سرمئی جنس پرست کے طور پر شناخت کیا جاتا ہے
گرے سیکسول ہونے کا کیا مطلب ہے؟
گرے سیکسول افراد جنہیں گرے اے یا گرے ایس بھی کہا جاتا ہےیہ غیر جنسیت کی چھتری کے نیچے آتے ہیں لیکن لفط گرے سے پتہ چلتا ہے کہ جنسیت اور جنسی دلچسپی کے بارے میں ان کے رویے میں نزاکت ہے
سیکسولوجسٹ کیرول کوئین کے مطابق سرمئی جنس والے لوگ جس طرح سے جنسی کشش کا تجربہ کرتے ہیں اس طرح ان کا شمار جنسیت کے معاملے میں گرے زون میں ہوتا ہے یعنی وہ شاذونادر ہی یا بہت کم شدت کے ساتھ جنسی کشش کا تجربہ کرتے ہیں۔ وہ کہتی ہیں سرمئی جنس پرست لوگ رشتوں میں جنسی کشش کے علاوہ دیگر چیزوں کو ترجیح دیتے ہیں جیسے گلے لگانا ، بوسا دینا وغیرہ اور تعلقات میں سیکس کو زیادہ اہمیت نہیں دیتے ہیں
گرے سیکسول لوگ شاذونادر ہی یا کم جنسی کشش کا سامنا کرتے ہیں اور محبت کے اظہار کے لئے غیر جنسی طریقوں کو اختیار کرنے کو ترجیح دیتے ہیں لیکن ایسا بھی نہیں ہے کہ وہ بالکل ہی سیکس سے دور ہوتے ہیں ۔ سرمئی جنس پرست بھی اپنے موڈ اور احساسات کے مطابق جنسی تعلقات سے لطف اندوز ہوتے ہیں لیکن کم شدت کے ساتھ۔
گرے سیکسولٹی کی اقسام
ملٹی سرٹیفائیڈ سیکس اینڈ ریلیشنز ایکوکیٹر ان بورڈ شپ کے مطابق گرے سیکسولٹی کو چار اہم اقسام میں تقسیم کیا جا سکتا ہے
جنس سے پسپا: اس زمرے میں آنے والے لوگ جنسی کشش کا تجربہ کر سکتے ہیں لیکن وہ اپنے آپ میں جنسی سرگرمی کو ناپسندیدہ سمجھتے ہیں
لا تعلق/غیر جانبدار: کچھ لوگ جنسی کشش یا خواہش محسوس کر سکتے ہیں لیکن جنسی سرگرمی یا اپنے جذبات پر عمل کرنے کے بارے میں کوئی شدید جذبات نہیں رکھتے ہیں
مبہم: یہ وہ لوگ ہیں جو جنس کے بارے میں ملے جلے جذبات رکھتے ہیں۔یعنی جنسی تعلقات کے بارے میں ان کے جذبات میں اکثر اتار چڑھاؤ آسکتا ہے
جنس کے لئے سازگار:ایسے سرمئی جنس والے لوگ بھی ہیں وہ جنسی دلچسپی محسوس کرتے ہیں یہ لوگ جنسی خواہش محسوس کرتے ہیں اور جنسی سرگرمی کے تصور سے لطف اندوز ہوتے ہیں لیکن جنسی کشش کا تجربہ نہیں کرتے ہیں۔ یہ رومانوی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے اپنے ساتھی کے ساتھ جنسی تعلق قائم کر سکتے ہیں
گرے جنس بمقابلہ غیر جنس
گرے سیکسول ، غیر جنسی ایک ہی چھتری کے نیچے آتی ہیں لیکن وہ بالکل ایک جیسی نہیں ہیں ۔ جوڑوں کی معالج ہیریسن میگن کہتی ہیں کہ دونوں اس لحاظ سے ایک جیسے ہیں کہ دونوں جنسیات کی تعریف جنسی سرگرمیوں میں دلچسپی کی کمی اور جنسی کشش کی کم سطح سے ہوتی ہے
جب بات دونوں کے درمیان فرق کی آتی ہے تو ہیریسن کا کہنا ہے غیر جنسیت عام طور جنسی کشش کی عدم موجودگی اور جنسی سرگرمی میں بہت کم یا بالکل بھی عدم دلچسپی کو ظاہر کرتی ہے جبکہ ایک گرے سیکسول شخص کبھی کبھار جنسی کشش یا جنسی تعلقات میں دلچسپی کا تجربہ کر سکتا ہے لیکن اس میں شدت نہیں ہوگی
گرے سیکسولٹی کے بارے میں خرافات
جنسیت اور جنسی رحجان کے علمی مطالعات میں گرے سیکسولٹی اب بھی ایک نئی اصطلاح اور موضوع ہے جس کا مطلب ہے کہ ابھی بھی اس کے بارے میں بہت کچھ جاننا باقی ہے اس وجہ سے بہت سی خرافات جنم لے چکی ہیں ۔ ماہرین کے مطابق سرمئی جنس پرستی کے بارے میں کچھ عام خرافات یہ ہیں
یہ ختم ہونے والی چیز ہے
غیر جنس پرستی یا سرمئی جنس پرستی کے متعلق یہ ایک عام غلط فہمی پائی جاتی ہے کہ یہ جنسی تعلقات میں صدمے کی نشانی ہے یا کوئی چیز اس شخص کو جنسی دلچسپی سے روک رہی ہے لیکن اس میں کوئی سچ نہیں ہے یہ ایک فطری چیز ہے کسی بیرونی دباؤ کا نتیجہ نہیں ہو سکتی
گرے سیکسول جنسی تعلقات سے لطف اندوز نہیں ہوتے ہیں
ہیریسن کا کہنا ہے کہ یہ فرض کیا جاتا ہے کہ گرے جنس پرست لوگ جنسی تعلقات سے لطف اندوز نہیں ہوتے ہیں جبکہ یہ ایک غلط سوچ ہے۔ گرے جنس والے افراد کی کچھ تعداد بھی جنسی تعلق سے لطف اندوز ہوتی ہے اگرچہ اس میں لطف اٹھانے کی سطح کم ہو سکتی ہے یا وہ جنسی تعلق بنا کسی جنسی کشش کے ہو سکتا ہے
گرے سیکسولٹی ایک طبی مسئلہ ہے
ہیریسن کا کہنا ہے کہ یہ جاننا بہت ضروری ہے کہ گرے سیکسولٹی طبی مسائل اور جنسی عوارض سے مکمل طور پر الگ ہے ان کی جنسی خواہش میں کمی یا دوسرے لوگوں کی جانب جنسی کشش کی عدم موجودگی کسی طبی حالت کی وجہ نہیں ہوتی
رشتوں اور جنسی تعلقات میں گرے جنسیت کا کردار
جنسی تعلقات کا اکثر رومانوی تعلقات کا حصہ سمجھا جاتا ہے لیکن جب معاملہ ہو سرمئی جنس پرست کا تو اس کے ساتھ ہمیشہ ایسا نہیں ہو سکتا اس کا تعلق ان کی ذاتی جنسی ضروریات اور کشش پر ہوتا ہے
جیسا کہ کہا جاتا ہے کہ سیکس محبت اور پیار کے اظہار کا ایک اہم حصہ ہے لیکن بعض سرمئی جنس پرستوں کے معاملے میں سیکس ایک معمولی واقعہ ہو سکتا ہے جسے وہ اہمیت نہیں دیتے ہیں جبکہ بعض کے لئے یہ ان کے رشتہ کا ایک حصہ بھی ہو سکتا ہے۔ انہیں اپنے رومانوی تعلق کو مضبوط بنانے کے لئے جنسی تعلق قائم کرنے کی ضرورت پیش آ سکتی ہے لیکن ان کا محرک جنسی تعلق نہیں ہوتا
اگر آپ بھی اپنی زندگی میں بہت کم جنسی کشش کا تجربہ کرتے ہیں تو ہو سکتا ہے کہ آپ سرمئی جنس والوں میں شامل ہوں یا غیر جنسی کے سائے تلے آنے والے ہوں
مرہم کی ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے یہاں کلک کریں
Android | IOS |
---|---|