گوشت کاٹنا ویسے تو عام طور پر قصائی کا کام ہوتا ہے مگر عید الاضحی میں ہر دوسرا فرد خود کو قصائی سمجھ بیٹھتا ہے، اور تیز چھریاں پکڑ کر اپنے اناڑی پن میں تکے بنانے ، چانپیں بنانے اور پسندے کاٹنے کے لیۓ تیار ہوجاتے ہیں۔اسی اناڑی پن میں جب چھری قربانی کے گوشت کے بجاۓ اپنے ہاتھ پر چل جاتی ہے تو سارا مزہ کر کرا ہو جاتا ہے ۔ اسی وجہ سے بزرگ ہمیشہ یہی فرماتے ہیں کہ جس کا کام اسی کو ساجھے۔
باورچی خانہ بدترین اور بہترین جگہ بھی ہے۔ بدترین کیونکہ کچا یا پکا ہوا کھانا تقریبا ہمیشہ بیکٹیریا میں ڈھکا رہتا ہے۔ بہترین کیونکہ صابن اور پانی قریب ہوتا ہے۔بڑی عید پہ آپ کھانے کی تیاری کے دوران اپنے ہاتھ کو کاٹتے ہیں، تو انفیکشن آپ کا بدترین دشمن ہے۔ خوش قسمتی سے، صابن اور پانی اسی وقت موجود ہوگا جس سے آپ زخم صاف کرسکتے ہیں, مگر وہ سب بھی بیکٹیریا سے بھرے ہوں گے۔
عید پہ عام طور پر ماہر ڈاکٹر میسر نہیں ہوتے ہیں لیکن کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ماہر ڈاکٹر سے رابطے کے لیے اور مشورے کے لیے مرہم کی سائٹ پہ کلک کریں یا 03111222398 پہ کال کریں۔
۔1 گوشت کاٹتے ہوئے اگر ہاتھ کٹ جائے تو آپ کو کیا کرنا چاہئے؟
۔1 پانی سے نرمی سے صاف کرکے اپنے زخم کی اچھی طرح دیکھ بھال کریں۔ اگر آپ کے پاس سیلائن واٹر ہے تو اس کا استعمال کریں۔
۔2 اپنی انگلی یا انگوٹھے پر الکوحل نہ ڈالیں۔ یہ صحت مند ٹشو کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔
۔3 خون بہنے سے روکنے میں مدد کے لئے زخم پر مضبوط دباؤ ڈالنے کے لئے صاف کپڑے یا جراثیم سے پاک پٹی کا استعمال کریں۔
۔4 اگر خون کپڑے کے ذریعے بھیگ جاتا ہے تو اسے نہ ہٹائیں بلکہ اوپر مزید صاف ستھرا کپڑا رکھ کر زخم پر دباؤ رکھیں جب تک کہ آپ کو طبی مدد حاصل نہ ہوسکے۔
۔2 زخم کو صاف پانی سے دھولیں
سب سے پہلے زخم کے اوپر سے خون کو صاف کرنے کے لیۓ اس کو صاف پانی سے دھو لیں، کیوں کہ گوشت کاٹنے کی وجہ سے پورا ہاتھ سرخ ہو رہا ہوتا ہے اور زخم پر انفیکشن کے امکانات بڑھ سکتے ہیں ۔صاف پانی سے دھونے کے بعد آپ کو اس بات کا اندازہ ہو سکے گا کہ زخم کتنا گہرا ہے اور اس کی ٹریٹمنٹ کیا گھر پر ہی کی جا سکتی ہے یا اس کے لیۓ آپ کو ڈاکٹر کے پاس جانا پڑے گا۔
۔3 خون روکنے کے گھریلو طریقے
گوشت کاٹتے ہوئے زخم سے بہنے والا خون تکلیف کی شدت کو مزید بڑھا دیتا ہے اس وجہ سے سب سے پہلی کوشش اس کو روکنے کی کرنی چاہیۓ ہے جس کے لیۓ یہ گھریلو اقدامات بہت مفید ثابت ہو سکتے ہیں۔
۔1 ہاتھ کو نیچے کی طرف نہ لٹکائیں
ہاتھ کو تھوڑا اوپر کی طرف رکھیں ہاتھ کو دل سے بلند رکھیں اس کو نیچے کی طرف کرنے سے دوران خون کٹی ہوئی جگہ پر بڑھ سکتا ہے جس کی وجہ سے خون کے بہنے کی شرح میں اضافہ ہو سکتا ہے اس وجہ سے ہاتھ کو بلند کر کے پکڑیں تاکہ گوشت کاٹنے کے دوران ہاتھ پر لگنے والے کٹ سے زیادہ خون ضائع نہ ہوسکے۔
۔2 زخم پر ہلدی دبا دیں
اگر گوشت کاٹتے ہوئے لگنے والے کٹ سے خون بند نہ ہو رہا ہو تو اس صورت میں کچھ آزمودہ ٹوٹکوں کا استعمال بہت مفید ثابت ہو سکتا ہے ہلدی ہر گھر میں کچن کے بنیادی مصالحوں میں شامل ہوتی ہے یہ ایک بہترین جراثیم کش اور زخم بھرنے والی چیز ہے ۔اس کے علاوہ اس کے اندر یہ بھی خاصیت موجود ہوتی ہے کہ یہ فورا خون کے بہاؤ کو روک دیتا ہے۔ اس وجہ سے گوشت کاٹنے سے لگنے والے گہرے سے گہرے زخم پر ہلدی دبا کر فوری طور پر خون کو روکا جا سکتا ہے۔
۔3 زخم پر روئی جلا کر دبا دیں
گوشت کاٹتے ہوۓ اکثر بہت گہرا کٹ لگ جاتا ہے ،اگر زخم بہت گہرا ہو اور اس کا منہ بار بار کھل رہا ہو اور اس سے خون کے بہنے کا سلسلہ بار بار شروع ہو رہا ہو ،تو اس صورت میں تھوڑی سی روئی لے کر اس کو جلا لیں اور اس وقت تک جلنے دیں جب تک وہ راکھ نہ بن جاۓ اس کے بعد اس راکھ کو انگلی سے مسل کر زخم والی جگہ پر بھر دیں ،اس سے بھی فوری طور پر خون بند ہو جاۓ گا۔
۔4 اینٹی بائیوٹک کریم لگائیں
گوشت کاٹنے کے دوران ہاتھ پر کٹ لگ جانے کی صورت میں خون کے بند ہونے کے بعد اس کو الکحل سے یا کسی بھی اینٹی سیپٹک لوشن سے اچھی طرح صاف کرلیں اور اس بات کو یقینی بنائیں اس زخم میں کسی قسم کا کچرا وغیرہ موجود نہ ہو کیوں کہ وہی بعد میں انفیکشن کا باعث بن سکتا ہے۔ زخم کی صفائی کے بعد اس پر اینٹی بائیوٹک کریم اچھی طرح لگالیں۔
۔5 بینڈیج کرلیں
گوشت کاٹتے ہوۓ لگ جانے والے زخم کی صفائی اور دھلائی کے بعد اینٹی بایوٹک کریم لگانے کے بعد اس پر صاف بینڈیج لپیٹ لیں اس بینڈیج کو لپیٹتے ہوۓ اس بات کا خیال رکھیں کہ زخم کے اوپر دباؤ ڈال کر اس کو باندھیں تاکہ کھلے زخم سے دوبارہ سے خون جاری نہ ہو سکے۔
خوش قسمتی سے، باورچی خانے میں قربانی کا گوشت کاٹتے ہوئے چاقو کی چوٹیں شاذ و نادر ہی خطرناک ہوتی ہیں، مگر بے دھیانی میں وہ خون بہنے کا سبب بن سکتی ہیں، خاص طور پر اگر کٹ گہرا ہو تو ٹانکے بھی لگ سکتے ہیں۔ان صورتوں میں، آپ کو ہنگامی طبی امداد حاصل کرنی چاہئے۔ یہ تمام فرسٹ ایڈ کرنے کے بعد ڈاکٹر کو دکھا لینا ضروری ہوتا ہے کیوں کہ ٹانکا لگنے سے زخم جلدی بھر سکتا ہے۔