گلوٹین کا تعلق پروٹین کے خاندان سے ہے۔ جو گندم ،رائی،جو اور اناج میں پایا جاتا ہے۔ بہت سے لوگوں کے لئے یہ نقصان کا باعث بھی بن سکتا ہے۔ کیونکہ یہ بہت سی اشیاؤں میں پایا جاتا ہے۔ ایسی بہت سی باتیں کہی جاتی ہیں کہ یہ ہماری صحت کے لئے برا ہے۔
یہ ہمارے جسم کے اعضاء میں سوزش کا باعث بھی بن سکتا ہے۔ اس لیےبھی کہہ سکتے ہیں کہ یہ ہماری صحت پر بر اثرات چھوڑ سکتا ہے۔ اگر آپ جاننا چاہتے ہیں کہ گلوٹین کے کیا اثرات ہوسکتے ہیں ہماری صحت پر تو اس کے لئے یہ بلاگ لازمی پڑھیں۔
گلوٹین کا ہمارے جسم پر اثر
ہمارے جسم میں ہاضمے کے انزائمز ہوتے ہوتے جو ہمارے کھانے کو توڑنے اور ہضم کرنے میں ہماری مدد کرتے ہیں۔ اسی طرح پروٹین بھی ایک انزائم ہے جو پروٹین کے ردعمل میں ہماری مدد کرتا ہے۔ لیکن یہ گلوٹین مکمل طور پر کھانے جو نہیں توڑ سکتا۔جو غیر ہضم شدہ گلوٹین ہوتا ہے وہ چھوٹی آنت میں اپنا راستہ بناتا ہے۔
بہت سے لوگ ایسے ہوتے ہیں جو ٖغیر ہضم شدہ کھانے گلوٹین کو اچھی طرح سنبھال سکتے ہیں۔ لیکن کچھ لوگوں میں یہ نقصان کر سکتا ہے۔ اس کی وجہ سے چھوٹی آنت کو نقصان ہوسکتا ہے۔ جیسے سیلیک کی بیماری بھی کہا جاتا ہے۔ کچھ ایسے افراد بھی موجود ہوتے ہیں جن کو یہ بیماری نہیں ہے لیکن پھر بھی وہ بیمار محسوس کرتے ہیں۔
ایسے افراد اپھارہ،اسہال، سردرد اور خارش کا سامنا کر سکتے ہیں۔ یہ ناقص طور پر ہضم ہونے والے کاربوہائیڈریٹ کا ردعمل ہوسکتا ہے۔
تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ کچھ افراد میں ان کی چھوٹی آنت ٹھیک طریقے سے کام نہیں کرتیں۔ غیر ہضم شدہ گلوٹین،بیکٹریا اور مادے خون میں شامل ہوتے ہیں جس وجہ سے آنتوں میں سوزش ہوتی ہے۔
کیا گلوٹین ہمارے لئے اچھا ہے ؟
اگر دیکھا جائے تو گلوٹین صحت مند افراد کے لئے برا نہیں ہے۔ جن کا جسم اس کو برداشت کر سکتا ہے یہ ان کے لئے نقصان کا باعث نہیں بنتا۔ اس کے بارے میں بہت سی الجھنیں ہیں کہ یہ صحت کے لئے اچھا نہیں ہے۔ جب ہم روٹی بناتے ہیں تو ان میں بھی گلوٹن پایا جاتا ہے۔
صدیوں سے ہم روٹی کا استعمال کرتے آرہے ہیں۔ جو ہمارے جسم کو فائبر اور دیگر غذائی اجزا فراہم کرتا ہے۔ بہت سے لوگ ایسے ہیں جو گلوٹن سے پاک غذا کا استعمال کرتے ہیں۔ لیکن وہ پروسیسڈ فوڈ کا ستعمال کرتے ہیں جس وجہ سے ان کو بلڈ پریشر کا مسئلہ یا شوگر کا مسئلہ اور وزن میں اضافہ ہوتا ہے۔
اس کے علاوہ پروسیسڈ فوڈ میں شوگر اور سوڈیم وافر مقدار میں موجود ہوتا ہے۔
کس کو گلوٹین سے بچنا چاہیے ؟
گلوٹین صحت مند لوگوں کے لئے نقصان کا باعث نہیں بن سکتا یہ ان لوگوں کو نقصان دے سکتا ہے جو سیلیک کی بیماری میں مبتلا ہوتے ہیں۔ یہ چھوٹی آنت کو نقصان دے سکتا ہے۔
کچھ لوگوں میں گلوٹن والی غذا کی وجہ سے معدے کی جلن ہے ان میں سیلیک کی بیماری نہیں ہے۔
کچھ لوگوں کو گندم سے ہی الرجی ہوتی ہے گلوٹن وجہ نہیں ہوتی۔ اس لئے جن افراد کو سیلیک کی بیماری یا آنتوں کی سوزش ہو ان کواس سے بچنا چاہیے۔ جن کے لئے گلوٹین کی غذا اچھی نہیں ہے۔
ہمیں ڈاکٹر سے کب ملنا ہے ؟
اگر آپ کو لگتا ہے کہ گلوٹین آپ کی صحت کو متاثر کر سکتا ہے تو آپ کو اپنے ڈاکٹر سے بات کرنی چاہیے کہ آپ کو سیلیک کی بیماری ہے یا آپ کو گندم سے الرجی ہے۔ اگر آپ کو اپنی خوراک سے گندم کو ختم کرنا ہے تو اس کے لئے آپ کو اپنے ڈاکٹر سے بات کرنی چاہیے۔
آپ مرہم ڈآٹ پی کے کی ویب سائٹ سے ڈاکٹر کی اپائنمنٹ حاصل کر سکتے ہیں اس کے علاوہ آپ اس نمبر پر بھی 03111222398 آن لائن کنسلٹینشن لے سکتے ہیں۔