پلکوں کو لمبا اور گھنا بنانا ہر کوئی چاہتا ہے خاص طور پر خواتین۔ لمبی اور گھنی پلکیں خوبصورت لگتی ہیں۔ آپ اپنی مجموعی صحت کو متوازن غذا کی مدد سے بھی خوبصورت بنا سکتے ہیں۔ متوازن اور صحت بخش غذا ہماری صحت کو بہتر بنا کر بیماریوں سے دور رکھتی ہے۔
ہم اپنی پلکوں کو بھی غذا کی مدد سے گھنا کر سکتی ہیں۔ آپ کو اپنی روزمرہ کی غذا میں کچھ چیزیں استعمال کرنے کی ضرورت ہے جس کی مدد سے آپ گھنی اور لمبی پلکیں حاصل کرتے ہیں۔
اگر آپ بھی جاننا چاہتے ہیں کہ کن غذاؤں کی مدد سے آپ اپنی پلکوں کو لمبا اور گھنا کر سکتے ہیں تو یہ جاننے کے لئے یہ بلاگ لازمی پڑھیں یہ آپ کی مدد کرئے گا۔
پلکوں کو لمبا اور گھنا کرنے والی غذائیں
وہ افراد جن کی پلکیں کم ہیں اور ان کی پلکوں پر بال نہیں ہیں تو وہ ان غذاؤں کا استعمال کریں۔
انڈے
جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں کہ سردیوں کے موسم میں انڈے ہر گھر میں استعمال کیے جاتے ہیں جو ہماری صحت کی بہتری میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انڈوں میں پروٹین کی اچھی خاصی مقدار موجود ہوتی ہے۔ ہمارے بالوں میں کیراٹین موجود ہوتا ہے۔ پروٹین سے بھرپور غذا آپ کو کیراٹین حاصل کرنے میں مدد کرتی ہے۔
کیونکہ پروٹین پر مشتمل غذائیں کیراٹین بنانے کے لئے امائنو ایسڈ کی اچھی مقدار حاصل کرنے میں ہماری مدد کرتیں ہیں۔ اس لئے اس کے استعمال سے آپ کی پلکیں مضبوط ہو جائیں گی۔
مچھلی
سردیوں کے موسم میں کھائی جانے والی عام غذا مچھلی ہے۔ مچھلی کو بہت شوق سے کھایا جاتا ہے۔ اس میں وٹامنز موجود ہوتے ہیں۔ اس میں اومیگا 3 فیٹی ایسڈز، وٹامن ڈی اور وٹامن بی موجود ہوتا ہے۔ ان وٹامنز کی مدد سے ہماری پلکوں کی نشوونما بڑھتی ہے اور پلکیں ٹوٹنے سے بھی بچتی ہیں۔
پھل اور سبزیاں
پھلوں اور سبزیوں کی مدد سے نہ صرف ہم اپنا مدافعتی نظام اچھا کرتے ہیں بلکہ ان کی مدد سے ہم بہت سی بیماریوں سے بھی دور رہتے ہیں۔ یہ وٹامنز اور معدنیات سے بھرپور ہوتی ہیں۔ ان کی مدد سے بھی ہم پلکوں کے بالوں کی نشوونما کو بڑھاتے ہیں۔
ان میں وٹامن ای اور سی موجود ہوتا ہے۔ یہ نشوونما اور کولیجن کی پیداوار کو اچھا بناتے ہیں۔ پھلوں اور سبزیوں کے چھلکے میں سلیکا ہوتا ہے۔ جو ایک ضروری معدنیات ہے جو پلکوں کو گھنا کرنے میں ہماری مدد کرتا ہے۔
گری دار میوے
ہم سردیوں میں گری دار میوں کا استعمال بھی زیادہ کرتے ہیں۔ یہ بھی وٹامنز اور معدنیات سے بھرپور ہوتے ہیں۔ ان میں وٹامن ای اور اومیگا 3 فیٹی ایسڈز موجود ہوتے ہیں۔ یہ ہمارے جسم میں اکسیجن لیول کو اچھا کرتے ہیں۔ان میں موجود وٹامنز ہماری پلکوں کی لمبائی میں اضافہ کرتے ہیں۔
مشروم
یہ وٹامن بی 3 کا اچھا ذریعہ ہیں۔ یہ ہمارے جسم میں خون کی گردش کو بہتر بناتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ کیراٹین کی پیداوار میں بھی مدد کرتے ہیں۔ ا سکے علاوہ یہ خشک اور ٹوٹنے والی پلکوں کو ختم کرتا ہے۔ یہ ری پروڈکشن میں ہماری مدد کرتا ہے اس کے علاوہ یہ پلکوں کو گرنے سے روکتا ہے۔
پھلیاں
یہ وٹامن ایچ اور فولک ایسڈ پر مشتمل ہوتی ہیں۔ ان میں موجود وٹامن ایچ آپ کے بالوں میں خون کے بہاؤ کو اچھا کرتا ہے۔ یہ ہماری پلکوں ک گھنا بناتا ہے اس کے علاوہ یہ خشک ہونے اور گرنے سے روکتا ہے۔ یہ آپ کے جسم کو امائنو ایسڈ اور چکنائی کو جذب کرنے میں ہماری مدد کرتا ہے۔
ان میں موجود فولک ایسڈ ہمارے پلکوں کو ٹوٹنے سے روکتا ہے۔ اس کے علاوہ اگر آپ کی پلکیں بالکل بالوں سے محروم ہیں تو اس کے لئے آپ کو ڈاکٹر کو چیک کروانا چاہیے۔
سارا اناج
اس میں بھی وٹامنز اور معدنیات موجود ہوتے ہیں جو نہ صرف ہماری مجموعی صحت کے لئے اچھے ہیں بلکہ ہم ان کی مدد سے اپنے بالوں کو بھی اچھا کرتے ہیں اور ان کو خوبصورت بناتے ہیں۔ یہ میلانین کی پیداوار کو متحر ک کرتا ہے ۔ اس کے علاوہ یہ ہماری پلکوں کو کمزور ہونے اور گرنے سے بچاتا ہے۔
اپنی پلکوں کو لمبی اور صحت مند بنانے کے لیے ان غذاؤں کا استعمال کریں۔ اگر اپنے جلد کے مسائل حل کروانے کے لئے مرہم ڈاٹ پی کے کی ویب سایٹ سے بھی ڈاکٹر کی اپائنمنٹ لے سکتے ہیں۔
تیل
ہم ان تمام غذاؤں کے استعمال کے علاوہ بہت سے تیل کے استعمال سے بھی ان میں بہتری لاسکتے ہیں جیسے ناریل کا تیل،ٹی ٹری آئل ۔لیونڈر آئل اس کے علاوہ کیسٹر اور زیتون کا تیل بھی ہماری پلکوں کی لمبائی میں اضافہ کرتا ہے اس کے ساتھ ساتھ یہ گھنا بھی کرتا ہے۔
پیاز کا جوس اور انڈے کی زردی بھی اس میں ہماری مدد کرتی ہے۔ بائیوٹین سے بھرپور غذا بھی ہماری پلکوں کو گھنا کرنے میں ہماری مدد کرتی ہے۔