اگر آپ ہڈیوں کے بھربھرے پن سے متاثر ہیں یا آپ کی عمر تیس سے زیادہ ہے تو آپ کو اپنی ہڈیوں کی صحت بہتر کرنت کے بارے میں ضرور سوچنا چاہیے۔ یہ بات سچ ہے کہ آپ ہڈیاں عمر کے ساتھ کمزور ہوتی چلی جاتی ہیں یہ لیکن آپ طرز زندگی میں کچھ تبدیلیاں لانے سے آپ ہڈیوں کی شدید کمزوری اور بھربھرے پن سے بچ سکتے ہیں۔ ہڈیوں کی بیماریوں کے ماہر سے رابطہ کرنے کے لیے آپ مرہم ویب سائٹ کا استعمال کر سکتے ہیں۔
یہاں ہم آپ کو پانچ ایسے اقدامات کے بارے میں بتا رہے ہیں جن کی مدد سے آپ ہڈیوں کی گنجانی میں کمی کو روک سکتے ہیں اور اگر آپ ہڈیوں کے بھربھرے پن کا شکار ہیں تو بھی ان اقدامات کی مدد سے آپ اپنی ہڈیوں کی صحت میں بہتری لا سکتے ہیں۔
کیلشیم اور وٹامن ڈی
لیکشیم ہڈیوں کو مضبوط کرتا ہے اور وتامن ڈی کیلشیم کو ہڈیوں میں جذب کرتا ہے۔ سن یاس کی عمر کو پہنچنے والی خواتین کو بارہ سو ملی گرام کیلشیم اور چار سو سے چھ سو انٹرنیشنل یونٹ وٹامن ڈی کی روزانہ ضرورت ہے۔ اپنی ہڈیوں کی صحت جاننے کے لیے کیلشیم اور وٹامن ڈی کا ٹیسٹ کروائیے۔ کیلشیم کے حصول کے لیے آپ دودھ اور اس سے بنی مصنوعات کا استعمال کر سکتے ہیں۔ دودھ کے علاوہ کیلشیم سبزیوں سے بھی حاصل کیا جا سکتا ہے جیسے کہ پالک، بروکولی اور سوئس چارڈ۔ کیلشیم اور وٹامن ڈی سپلیمنٹس کی صورت میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ اپنے لیے مناسب سپلیمنٹ کے انتخاب کے لیے اپنے معالج سے مشورہ کیجیئے۔
وزن اٹھانے والی ورزشیں
جب آپ کیلشیم کی مناسب مقدار لینا شروع کریں گے اور اگر ہڈیوں کے بھربھرے پن کا شکار ہیں تو اس کی ادویات کا استعمال ہڈیوں کی کمزوری کو مزید بڑھنے سے روک دے گا۔ لیکن ہڈیوں کی مضبوطی یعنی دوبارہ سے ساخت کے لیے ان کو دبائو میں لانے کی ضرورت ہے۔ یہی وجہ ہے کے ہڈیوں کی مضبوطی کے لیےورزش نہایت اہم ہے۔ پیدل چلنا اور وزن اٹھانے والی ورزشیں دونوں ہی ہڈیوں کو مضبوط بنانے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں۔ اس کے علاوہ یوگا، پائیلیٹس، کمر کے نچلے حصے کی مخصوص ورزشیں اور پیٹ کی ورزشیں کرنا بھی اہم ہے۔ اپنے ڈھانچے کو مضبوط بنا کر ہی آپ ہڈیوں کے بھربھرے پن سے بچ سکتے ہیں۔ یہ ورزشیں لگاتارےکرنے سے آپ ہڈیوں کی مضبوطی اور گنجانی میں بھی اضافہ کر سکتے ہیں۔ اس سلسلے میں ہڈیوں کی بیماری کے ماہر ڈاکٹر سے رابطہ اور مشورہ بھی اہم ہے۔
تمباکونوشی سے پرہیز
نکوٹین ہڈیوں کے لیے زہر قاتل ہے۔ اگر آپ تمباکونوشی کرتے ہیں تو ہڈیوں کی صحت کی تمام دوائیں لیتے رہنے سے بھی کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ تمباکو مٰن پایا جانا والا نکوٹین ان تمام ادویات کا اثر زائل کر دیتا ہے۔ یہی معاملہ شراب نوشی کے سلسلے میں بھی کارفرما ہے۔ شراب نوشی اور تمباکونوشی کرنے والے لوگ سال بھر میں آٹھ فیصد تک ہڈیوں کی گنجانی میں کمی کر بیٹھتے ہیں۔
ڈاکٹر سے مشورہ
کئی ادویات ایسی ہیں جن کا استعمال ہڈیوں کی کمزوری کا باعث بنتا ہے۔ کچھ ادویات ایسی بھی ہیں جن کا استعمال توازن میں خرابی کا باعث بنتا ہے۔ اس صورت میں یہ ضروری ہے کہ آپ اپنے معالج سے مشورہ کریں اور اہنی ہڈیوں کی صحت کے سلسلے میں ضروری اقدامات اور پرہیز کا مناسب بندوبست کریں۔
ہڈیوں کی گنجانی کی جانچ کروائیے
آپ اپنی ہڈیاں کتنے فیصد تک کھو چکے ہیں یہ جاننا ضروری ہے۔ اس کا سب سے اہم ٹیسٹ ڈیکسا کہلاتا ہے۔ اس کی مدد سے آپ کا معالج آپ کے لیے مناسب علاج اور احتیاط کا مشورہ دے گا۔ہو سکتا ہے کہ ادویات لینے کے بعد دوران علاج آپ کو یہ ٹیسٹ ہر چھ ماہ بعد کروانا پڑے ۔
آپ کی ہڈیاں ہی وہ سہارا ہین جس کی بنیاد پر آپ کا جسم استوار ہے۔ اس سہارے کی حفاظت اور صحت کا خاص خیال ہی ایک اچھی صحت مند زندگی کا راز ہے۔