تمام بچوں کی نشوونما مختلف طریقوں سے ہوتی ہے، لیکن ماہرین آپ کے بچے سے متعلق تجویز کرتے ہیں کہ آپ کے بچے کو کب اور کتنا کھلانا چاہئے
کیا آپ یہ سوچتے ہیں کہ کیا آپ اپنے بچے کو کافی ماں کا دودھ، فارمولہ، یا ٹھوس خوراک دے رہے ہیں؟ ہم نے کچھ تجویز کردہ سفارشات کو اکٹھا کیا ہے— لیکن یہ بات ذہن میں رکھیں کہ تمام بچوں کو جسمانی وزن، بھوک اور عمر کے لحاظ سے مختلف مقدار کی ضرورت ہوتی ہے۔
اگر آپ کو یقین نہیں ہے تو اپنے ماہر اطفال یا بچوں کے ڈاکٹر سے پوچھیں، پھر عمر کے لحاظ سے بچے کو دودھ پلانے کی ہدایات دیکھیں۔
نوزائیدہ بچوں کو ماں کے دودھ یا فارمولے سے تمام ضروری کیلوریز ملنی چاہئیں۔
چھاتی کا دودھ
امریکن اکیڈمی آف پیڈیاٹرکس (اے اے پی) کے مطابق، زیادہ تر نوزائیدہ بچے ہر دو سے تین گھنٹے میں دودھ مانگتے ہیں، اور وہ فی فیڈنگ 1-2 اونس چھاتی کا دودھ پیتے ہیں۔ جب آپ کا بچہ 2 ہفتے کا ہو جائے گا، یہ مقدار بڑھ کر 2-3 اونس ہو جائے گی۔ یہ جاننے کے لئے کہ آپ کا بچہ کافی مقدار میں دودھ پی رہا ہے
آپ اس کا ڈائپر چیک کرسکتے ہیں اگر وہ ہر تین سے چار گھنٹے بعد اپنا ڈائپر گیلا کرے تو اس کا مطلب ہے وہ اپنی جسمانی ضرورت کے حساب سے بالکل ٹھیک دودھ پی رہا ہے۔
فارمولا دودھ پینے والے بچے
فارمولہ پینے والے بچے کو فی فیڈنگ تقریباً 2 سے 3 اونس کی ضرورت ہوگی ، اور وہ ہر تین سے چار گھنٹے میں دودھ مانگیں گے۔ یہ مقدارآپ کے بچے کے بڑھنے کے ساتھ بڑھتی جائے گی۔ اصول کے طور پر، آپ کو اپنے بچے کو روزانہ 2.5 آونس فارمولہ فی پاؤنڈ جسمانی وزن کے حساب سےپلانا چاہیے،
ایمی لین سٹاک ہاؤسن، ایم ڈی، جو کہ یونیورسٹی آف وسکونسن سکول آف میڈیسن اینڈ پبلک میں جنرل پیڈیاٹرکس اور نوعمر طب کی ایک ایسوسی ایٹ پروفیسر ہیں۔وہ کہتی ہیں کہ پہلے چند ہفتوں کے دوران، اگر بچہ آدھی رات کو دودھ پینے کے لیے نہیں بیدار ہوتا ہے، تو اسے دودھ پینے کے لیے خود سے جگانے کی کوشش کریں۔
ایک سے تین ماہ کے بچے کو دودھ پلانے کے لیۓ تجاویز
ایک سے تین ماہ کی عمر کے درمیان، آپ کے بچے کی بھوک بڑھ جائے گی اور وہ آپ کو یہ بتانے کے بارے میں زیادہ آواز اٹھائیں گے یعنی رو کر دکھائیں گے کہ وہ کب بھوکے ہیں خاص طور پر چونکہ اس وقت تک وہ باقاعدہ دودھ پینے کی روٹین کے عادی ہوچکے ہونگے ماہرین کا کہنا ہے کہ 2 ماہ کا بچہ عام طور پر ہر تین سے چار گھنٹے میں 4 سے 5 اونس دودھ پیتا ہے
اگر آپ فارمولہ پلا رہے ہیں، تو اچھے فارمولہ تلاش کریں، جس میں چھاتی کے دودھ جیسی یا اس سے ملتی جلتی خصوصیات ہوں جیسے پری بائیوٹک قدرتی طور پر چھاتی کے دودھ میں پایا جاتا ہے اور آنتوں کی صحت کو سہارا دیتا ہے۔
چار سے چھ ماہ کے بچے کو دودھ پلانے کی تجاویز
زیادہ تر بچے 5 یا 6 ماہ کی عمر میں ٹھوس غذا شروع کرنے کے لیے تیار ہوتے ہیں۔ تیار ہونے کے کچھ اشارے مندرجہ ذیل ہیں: پکڑنے کی صلاحیت میں مہارت حاصل کرنا، سر اور گردن پر قابو پانا، اور زبان کو زور دینے کے طریقہ کار کو کھوجنا جو خود بخود کھانا ان کے منہ سے باہر نکال دیتا ہے۔ 4 ماہ سے پہلے کبھی بھی ٹھوس چیزیں شروع نہ کریں۔
اپنے چھوٹے بچے کو دن میں دو بار تقریباً 1-2 کھانے کے چمچ کھلانے سے شروع کریں ۔ ٹھوس خوراک کو دودھ کی جگہ غذائی اجزاء کے اہم ذریعہ کے طور پر نہیں لینا چاہیے۔ درحقیقت، بچوں کو 4 ماہ کے ہونے پر بھی تقریباً 4-6 اونس فی فیڈنگ پینا چاہیے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک بار جب وہ 6 ماہ کے ہو جاتے ہیں، تو وہ ہر چار یا پانچ گھنٹے میں 8 اونس دودھ پی سکتے ہیں۔
چھ ماہ سے ایک سال کے بچے کی خوراک
جب ایک بچہ 6 سے 12ماہ کا ہوتا ہے، تب بھی اس کی تقریباً تمام کیلوریز ماں کے دودھ یا فارمولے سے آنی چاہئیں،
چونکہ بچہ ابھی بھی اپنی زیادہ تر کیلوریز مائع سے حاصل کر رہا ہے، اس لیے ٹھوس کھانے پر زیادہ مجبور نہ کریں۔ روزانہ دو کھانے کے چمچے تک کھلائیں (اور ہر دو دن میں کم) ہر کھانے کے ساتھ 2 سے 4 کھانے کے چمچ۔ آئرن فورٹیفائیڈ بیبی سیریل، اور خالص سبزیاں، پھل، گوشت جیسی غذائیں پیش کریں۔
(ممکنہ الرجک رد عمل یا ہاضمے کے مسائل کی نشاندہی کرنے کے لیے، ایک وقت میں ایک سے زیادہ خوراک متعارف نہ کرائیں۔)
ایک سال کے بعد کی خوراک
“پہلی سالگرہ کے بعد، آپ کے بچے کی زیادہ تر کیلوریز باریک کٹے ہوئے کھانے سے آنی چاہئیں،” ڈاکٹر متھ کہتے ہیں۔ ان کی کیلشیم کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے، کھانے اور اسنیکس کے ساتھ ایک سیپی کپ میں دودھ پیش کریں۔ چھوٹے بچوں کو دن میں تقریباً 2 سے 3 کپ دودھ پینا چاہیے۔
کھانے اور ناشتے کے اوقات کا تعین کرنا بھی ضروری ہوتا ہے،جب وہ زیادہ بھوکے ہوں گے اس وقت نئی چیزیں آزمانے کے لیے تیار ہوں گے۔ اگر آپ کو بچے کو دودھ پلانے کے رہنما اصولوں کے بارے میں درست معلومات کا تعین کرنا ہے تو ہمیشہ اپنے بچوں کے ماہر ڈاکٹر سے مشورہ کریں ۔
مرہم کی ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
Android | IOS |
---|---|