باقاعدگی سے ورزش ہماری مجموعی صحت کے لئے بہت مفید ہے۔ اگر ہم باقاعدگی سے ورزش کرتے ہیں تو ہم صحت کے بہت سے مسائل سے بچ سکتے ہیں۔ اس سے نہ صرف ہم اپنا موٹاپا کم کرسکتے ہیں بلکہ ہم تولیدی نظام کے مسائل کا حل بھی کرسکتے ہیں۔ خواتین کے بہت سے مسائل ہوتے ہیں جیسے
ماہواری کے مسائل، حاملہ ہونے کے مسائل، فائبرایڈز کے مسائل، پی سی اوز کے مسائل اگر آپ متوزان غذا کے ساتھ جسمانی سرگرمی کرتیں ہیں تو آپ ان تمام مسائل کا حل نکال سکتی ہیں۔ اس لئے آپ کو ماہواری کے مسائل کے حل کے لئے لازمی باقاعدگی سے ورزش کرنی چاہیے۔
باقاعدگی سے ورزش کے ہماری ماہوار پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں یہ جاننے کے لئے ہم یہ بلاگ پڑھتے ہیں؛
باقاعدگی سے ورزش کے ماہواری پر اثرات
ماہواری میں ورزش کرنا تھوڑا پیچدہ ہوسکتا ہے۔ ماہواری میں ورزش آپ کے پیریڈز پر کیا اثرات مرتب کرتی ہے اس پر تحیقی کم ہوئی ہے۔
ماہواری میں توانائی کا کم ہونا
ہر ماہ ہر لڑکی ماہواری کی مدت سے گزرتی ہے۔ ماہواری کا آنا صحت مند ہونے کی نشانی ہے۔ اس دوران ہارمون کی سطح میں اتار چڑھاؤ آتا ہے جس کی وجہ سے آپ کے موڈ میں تبدیلی آسکتی ہے۔ اور آپ کا موڈ متاثر ہوسکتا ہے۔ ایک ریسرچ کے مطابق خواتین کے ہارمون ایسٹروجن کی سطح جلدی سے گر جاتی ہے۔
جو عام طور پر ماہواری سے دو ہفتے پہلے ہوتی ہے پھر پروجسیٹرون کی سطح بڑھ جاتی ہے۔ بہت سی خواتین معمول سے زیادہ تھکاوٹ اور کمزور محسوس کرتی ہیں۔ معمول سے کم توانائی کی سطح آپ کی مدت کے آغاز تک برقرار رہ سکتی ہے۔ جب آپ کو بھاری ماہواری آتی ہے تو آپ زیادہ تھکاوٹ محسوس کرتے ہیں۔
کچھ خواتین میں کم توانائی محسوس ہوتی ہے۔ ہر عورت میں پیچدگیاں دوسروں سے مختلیف ہوتی ہیں۔
باقاعدگی سے ورزش کی ضرورت
اگر آپ اپنی ماہواری میں کم توانائی محسوس کرتے ہیں تو آپ کو اپنے ساتھ زبردستی کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ کچھ دیر کے لئے ورزش کو کم کرنا آپ کے لئے فائدہ مند ہو سکتا ہے۔ آپ اس دوران سست رفتار سے کم چلیں۔ آپ کوئی بھاری ورزش نہ کریں۔
درد سے نجات
وہ خواتین جو باقاعدگی کے ساتھ ورزش کرتی ہیں جو ہفتے میں کم از کم 45 سے 60 منٹ تک چلتی ہیں۔ ان میں ماہواری میں درد کم ہونے کا امکان ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ موڈ کی خرابی بھی ان میں کم ہوتا ہے۔ اگر آپ ماہواری میں درد کو محسوس کرتے ہیں تو آپ سیر کو نکل جائیں۔ اس کے علاوہ آپ درد کو دور کرنے کے لئے دوا کا استعمال بھی کرسکتے ہیں۔
باقاعدگی سے ورزش آپ کے بہاؤ کو منظم کرتی ہے۔ اس لئے ورزش آپ کے لئے فائدہ مند ہوسکتی ہے۔
ورزش کی وجہ سے تاخیر
ورزش آپ کی ماہواری کو نہیں روک سکتی۔ اگر آپ نے طویل عرصے سے ورزش نہیں کی اور اچانک آپ نے ورزش شروع کردی ہے تو ہوسکتا ہے کہ ماہواری میں تاخیر ہو۔ اس وجہ سے آپ کے پیریڈز بے ترتیب ہوسکتے ہیں۔ اس لئے آپ کو اس صورت میں اپنی گائنا کالوجسٹ سے ملنے کی ضرورت ہے۔
آپ کو ان حالات میں اعتدال کے ساتھ ورزش کرنی چاہیے تاکہ آپ صحت مند محسوس کر سکیں۔ زیادہ ورزش آپ کے خون کے بہاؤ کو کم کرسکتی ہے۔ اس کی وجہ سے ہارمونز میں اور جسم میں تبدیلی آتی ہے آپ کو ماہواری کے دوران متوازن غذا کا بھی استعمال کرنا چاہیے۔
باقاعدگی سے ورزش کے ساتھ ساتھ متوازن غذا آپ کی مجموعی صحت کو اچھا بنا کر آپ کو صحت مند رکھ سکتی ہے۔ کسی بھی مسائل کی صورت میں گائنا کالوجسٹ سے ملیں۔
مرہم ڈاٹ پی کے کی ویب سایٹ ڈآؤن لوڈ کرنے کے لئے یہاں کلک کریں۔
Android | IOS |
---|---|