ایپیڈورل سر درد ایک ایسا سر درد ہوتا ہے جو ایپیڈورل انجیکشن لگنے کے بعد ہوسکتا ہے۔ اسے پوسٹ ڈورل پنکچر سردرد یا ریڑھ کی ہڈی کا سردرد بھی کہا جاتا ہے۔ڈاکٹر، متعدد وجوہات کی بنا پر ایپیڈورل انجیکشن لگاتے ہیں، وجوہات میں سرجری کے لیے دئیۓ جانے والا اینستھیزیا، درد کا انتظام، ریڑھ کی ہڈی کے محرک کی جگہ کا تعین، اور دوسری وجوہات شامل ہوسکتی ہیں۔
ماہرین کے مطابق ایپیڈورل سر درد ایپیڈورل انجیکشن کا ضمنی اثر ہوتا ہے،
ایپیڈورل سر درد کی کیا وجہ ہوتی ہے؟
آپ کی ریڑھ کی ہڈی کا کالم اعصاب، رگوں، شریانوں، کاایک پیچیدہ نیٹ ورک ہوتا ہے، اور آپ کی ریڑھ کی ہڈیوں اسے محفوظ رکھتی ہیں
ریڑھ کی ہڈی اور اس سے جڑےاعصاب کی حفاظت کے لیے ریڑھ کی ہڈی کے کالم کے باہر ایک سے زیادہ پرتیں موجود ہیں۔ ریڑھ کی ہڈی میں دو مخصوص ایسی جگہیں ہیں جہاں صحت کی دیکھ بھال کرنے والے پیشہ ور ڈاکٹر مخصوص اثرات حاصل کرنے کے لیے ادویات کے انجیکشن لگاسکتے ہیں: ان دو جگہوں کو ایپیڈورل اور سبارکنائیڈ اسپیس کہتے ہیں۔
اگر صحت کی دیکھ بھال کرنے والے ان خالی جگہوں میں دوائیوں کا انجیکشن لگانے کی کوشش کرتا ہے، تو بہت سے ایسے علاقےہوتے ہیں جن میں سوئی کا سفر نقصان دہ ہوتا ہے۔
ایپیڈورل اسپیس ایک ایسی جگہ ہوتی جس میں ہوا ہوتی ہے۔ سبارکنائیڈ اسپیس میں سیال ہوتا ہے، جسے سیریبروسپائنل فلوئڈ بھی کہا جاتا ہے۔ایپیڈورل انجیکشن کا مقصد ایپیڈورل اسپیس کی شناخت کرنا ہوتا ہے بغیر سبارکنائیڈ اسپیس میں سوئی ڈالے)۔ جب ایسا ہوتا ہے، بعض اوقات سوئی سیریبروسپائنل فلوئڈ کو پنکچر کردیتی ہے۔ کچھ لوگوں میں، یہ فلوڈ ریڑھ کی ہڈی میں رس سکتا ہے۔
اگر صحت کی دیکھ بھال کرنے والا پیشہ ور غلطی سے فلوڈ کو پنکچر کر دیتا ہے تو آپ ایپیڈورل سر درد کا تجربہ کر سکتے ہیں۔ فلوڈکا سست رساو آپ کے ریڑھ کی ہڈی کے کالم میں دباؤ کو متاثر کرتا ہے، اور اس کے نتائج سر درد کا باعث بن سکتے ہیں۔
ایپیڈورل سر درد کی علامات
تمام لوگ جو حادثاتی طور پر فلوڈ پنکچر کا تجربہ کرتے ہیں انہیں سر درد نہیں ہوتا ہے۔ جبکہ بعض لوگ میں علامات ہوسکتی ہیں جیسے:
سست، دھڑکتا سر درد ،سر درد جو کھڑے ہونے پر بدتر ہو جاتا ہے۔ ،سر درد جو لیٹنے پر بہتر ہو جاتا ہے۔
سر درد کی اس قسم کا تجربہ کرنا ایک حقیقی چیلنج ہو سکتا ہے اگر آپ نے ابھی بچے کو جنم دیا ہے یا درد کے لیے ایپیڈورل انجیکشن لگوایا ہے۔ سر درد آپ کی روز مرہ کی سرگرمیوں کو محدود کرتا ہے کیونکہ اگر آپ کھڑے ہوتے یاحرکت کرتے ہیں تو یہ بدتر ہو جاتا ہے۔
ایپیڈورل سر درد کے علاج کے اختیارات
ایپیڈورل سر درد کا سب سے یقینی علاج عجیب لگ سکتا ہے: ایک ایپیڈورل بلڈ پیچ (اس میں آپ کا خون رگ سے کھینچنا، پھر اسے ایپیڈورل اسپیس میں انجیکشن کے ذریعے لگانا شامل ہوسکتا ہے۔ ہاں – آپ نے اسے صحیح پڑھا۔ ایپیڈورل سر درد کا حل دراصل ایک اور ایپیڈورل انجام دینا ہوتا ہے، لیکن ایپیڈورل جگہ میں خون کا انجیکشن لگانا ہوتا ہے۔
یہ علاج 61 اور 98 فیصد کے درمیان کامیاب ہوتا ہےاور ایپیڈورل سر درد کے علاج میں موثر ہوتا ہے۔ 2020 کے جائزے کے مطابق، زیادہ تر لوگ جو اس علاج سے گزرتے ہیں ان کی علامات میں فوری ریلیف کا تجربہ ہوتا ہے۔ ڈاکٹر یہ نہیں جانتے کہ خون کا ایپیڈورل سر درد کو دور کرنے کے لیے کیسے کام کرتا ہے، لیکن وہ جانتے ہیں کہ یہ بہت موثر ہے۔ موجودہ خیالات یہ ہیں کہ یہ دباؤ بڑھانے میں مدد کرتا ہے اور پنکچر کو تیزی سے ٹھیک ہونے میں مدد کرتا ہے۔
آپ کو کیسے پتہ چلے گا کہ آپ کو خون کے پیچ کی ضرورت ہے؟زیادہ تر ایپیڈورل سر درد آرام دہ نہیں ہوتے ہیں، لیکن ہر دفعہ ان کے لیے ضروری نہیں کہ علاج کی ضرورت ہو کیونکہ وہ وقت کے ساتھ ساتھ بہتر ہو جاتے ہیں۔ تاہم، اگر آپ اپنے سر درد کی وجہ سے اپنی روزمرہ کی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لے پاتے ہیں، تو اپنے ڈاکٹر کو ایپیڈورل بلڈ پیچ حاصل کرنے کے بارے میں کال کریں۔
ڈاکٹر سے رابطے کے لئے مرہم کی سائٹ وزٹ کریں یا 03111222398 پر رابطہ کریں
ایپیڈورل (یا ریڑھ کی ہڈی) سر درد کا گھر پر علاج
اگر آپ کو یقین نہیں ہے کہ آپ خون کا پیچ حاصل کرنے کے لیے ہسپتال یا صحت کی دیکھ بھال کی سہولت میں واپس جانا چاہتے ہیں، تو کچھ ایسے اقدامات ہیں جو آپ گھر پر اٹھا کر دیکھ سکتے ہیں کہ آیا آپ کا سر درد ٹھیک ہوتا ہے یا نہیں ان اقدامات میں شامل ہیں: لیٹنے کی پوزیشن میں آرام کرنا –
آپ عام طور پر ایپیڈورل سر درد کے ساتھ لیٹنا بہتر محسوس کریں گے۔کیفین پینا، جیسے کافی یا سوڈا استعمال کرناہائیڈریٹ رہنا یا پانی کا زیادہ استعمال کرناسر درد کے علاج کے لیے عام طور پر استعمال کی جانے والی ادویات کا استعمال، جیسے ایسیٹامنفین اور آئبوپروفیناگر یہ اقداماب آپ کے علامات کو دور نہیں کرتے ہیں، تو آپ کو ایک ایپیڈورل خون کے پیچ کو لگوانے پر غور کرنے کی ضرورت پڑسکتی ہے
مرہم کی ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے یہاں کلک کریں
Android | IOS |
---|---|