ای این ٹی اسپشلسٹ سے مراد وہ ماہر ڈاکٹر ہونے ہیں جو کان ، ناک اور گلے کے ماہر ڈاکٹر ہوتے ہیں ۔ جسم کے یہ تمام حصے اگرچے ایک دوسرے سے جڑے ہوتے ہیں ، لیکن اس کے باوجود اپنے افعال جداگانہ طور پر انجام دیتے ہیں اور ان کی بیماریاں اور مسائل بھی الگ ہوتے ہیں ۔ جن کے علاج کے لیۓ ای این ٹی اسپشلسٹ ہی بہتر طور پر سمجھ سکتے ہیں ۔ اس حوالے سے آج ہم آپ کو کراچی کے ماہر اور مستند ترین ای این ٹی اسپشلسٹ کے بارے میں بتائیں گۓ
ڈاکٹر سلمان احمد
ڈاکٹر سلمان احمد ای این ٹی اسپشلسٹ کے طور پر گزشتہ پانچ سالوں سے کام کر رہے ہیں ۔ وہ ایم بی بی ایس اور ایف سی پی ایس کی ڈگریوں کے حامل ڈاکٹر ہیں ۔ڈاکٹر سلمان ہیلتھ آئکن میڈیکل اینڈ ڈائگنوسٹک سینٹر کراچی میں بطور ای این ٹی اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں ۔ وہ خصوصی طور پر الرجی ،دمہ ،ایڈینائڈ انفیکشن ،ڈیوئيٹڈ سیپٹم ،تھائی رائڈ گلینڈ کی بیماریوں کے ماہر ہیں ۔ان کی اپائنٹمنٹ آن لائن حاصل کی جا سکتی ہے اس کے علاوہ وہ ویڈيو کنسلٹیشن بھی فراہم کرتے ہیں
ڈاکٹر محمد عثمان غنی
ڈاکٹر محمد عثمان غنی کراچی کے معروف ای این ٹی کنسلٹنٹ ہیں ۔ گزشتہ تیس سالوں سے اس شعبے میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں ۔ ایم بی بی ایس ، ڈی ایل او کی ڈگریوں کے حامل ہیں اور گزشتہ تیس سالوں میں کراچی کے بڑۓ ہسپتالوں میں بطور ای این ٹی اسشلسٹ اپنی خدمات دے چکے ہیں ۔جن میں ایس آر ایس ہاسپٹل ،زبیدہ میڈيکل سینٹر ،میمن ہاسپٹل ،الخدمت ہاسپٹل ناظم آبادشامل ہیں اس کے علاوہ کنگ سعود ہاسپٹل ریاض میں بھی بطور ای این ٹی کام کر چکے ہیں
پروفیسر ڈاکٹر سلمان مطیع اللہ
پروفیسر ڈاکٹر سلمان مطیع اللہ کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں ہے۔ گزشتہ 25 سالوں سے وہ اس شعبے میں اپنی خدمات پیش کر رہے ہیں ۔ ہیلتھ آئکن میڈیکل اینڈ ڈائگنوسٹک سینٹر مین بطور ای این ٹی اسپلسٹ کام کر رہے ہیں ۔ان کے پاس ایم بی بی ایس اور ایف سی پی ایس کی ڈگری موجود ہے ۔ وہ خاص طور پر الرجی ،دمہ ،ایڈینائڈ انفیکشن ،ڈیوئيٹڈ سیپٹم ،تھائی رائڈگلینڈ کے بڑھنے جیسے امراض کے علاج میں مہارت رکھتے ہیں
ڈاکٹر کیپٹن آر ایس اے قریشی
ڈاکٹر کیپٹن آر ایس اے قریشی گزشتہ42 سالوں سے بطور ای این ٹی اسپشلسٹ خدمات انجام دے رہے ہیں ۔ وہ ایم بی بی ایس ، ایم سی پی ایس اور ایف آئی سی ایس کی ڈگریوں کے حامل ہیں ۔اور قریشی ای این ٹی میڈیکل سینٹر میں بطور اسپشلسٹ اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں ۔وہ خاص طور پر ناک کے امراض کے علاج میں مہارت رکھتے ہیں ۔
ڈاکٹر نور شیخ
ڈاکٹر نور شیخ گزشتہ 35 سالوں سے ای این ٹی اسپشلسٹ کے طور پر کام کر رہے ہیں ۔وہ ایم بی بی ایس ، ڈی ایل او اور ڈی ایچ ایم ایچ سی کی ڈگریوں کے حامل تجربہ کار اور مستند ڈاکٹر ہیں اور کراچی کے میٹروپولس ہاسپٹل میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں ۔ وہ خصوصی طور پر ایف ای ایس ایس کے علاج میں مہارت رکھتے ہیں ۔ اس کے علاوہ اینڈو اسکوپ سرجری ،رائنو پلاسٹی اور ٹانسلزلیکٹومی کے آپریشن میں خصوصی مہارت کے حامل ہیں
ان تمام ڈاکٹر سے آن لائن اپائنٹمنٹ لینے کے لیۓ مرہم ڈاٹ پی کے کی ایپ ڈاون لوڈ کریں یا پھر 03111222398 پر رابطہ کریں