خواب جو جاگتی آنکھوں سے دیکھے جاتے ہیں وہ ہر انسان میں محنت کا جزبہ اور کچھ کر گزرنے کی طاقت دیتے ہیں ۔ عام طور پر لوگوں کا یہ خیال ہوتا ہے کہ رات میں دیکھے جانے والے خواب انسانی زندگی پر اثر انداز ہونے کی طاقت نہیں رکھتے ہیں
لیکن اب میڈیکل سائنس کی جدید ترین تحقیقات کے مطابق رات کے وقت میں دیکھے جانےوالے خواب انسانی صحت کے لیۓ بہت مفید ہوتے ہیں اور انسان کی صحت اور اس کی دماغ کی نشو نما پر براہ راست اثر انداز ہوتے ہیں
رات میں دیکھے جانے والے خواب جو صحت پر اثر انداز ہو سکتے ہیں
برے خواب اصل زندگی میں ہماری حفاظت کرتے ہیں
ہم میں سے ہر ایک نے اپنی زندگی میں نیند میں ضرور خوفناک خوابوں کو دیکھ کر ضرور ڈرا ہو گا ۔ جن کو دیکھ کر ہم نیند ہی میں خوفزدہ ہو جاتے ہیں ۔ ماہرین کی جدید ترین تحقیقات کی روشنی میں رات کے وقت دیکھے گۓ ڈراونے خواب دن کے وقت اپنے ڈر اور خوف کو قابو کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
دوسرے لفظوں میں ہم کہہ سکتے ہیں کہ رات کے وقت نیند میں ڈرنے والے فرد دن کے وقت ہر مشکل اور ڈر کا مقابلہ بہت بہادری سے کرنے کی طاقت حاصل کر لیتے ہیں
خوفناک خوابوں کے دوران جسم کا مفلوج ہونا
خوفناک خوابوں کے دوران اکثر ہم لوگوں کو یہ محسوس ہوتا ہے کہ ہمارا جسم مفلوج ہو گیا ہے اور ہم حرکت نہیں کر پا رہے ہیں تحقیقات کے مطابق خوفناک خواب دیکھنے کے دوران ہماری آنکھیں تو ان کو دیکھ رہی ہوتی ہیں لیکن ہمارا دماغ اس وقت موٹر نیورون نامی اعصاب کو مفلوج کر دیتا ہے جس کے سبب ہم جسم کو حرکت نہیں دے سکتے ہیں اور ایسا اس سبب کیا جاتا ہے تاکہ ہم نیند کے عالم میں حرکت کر کے اپنے اعضا کو نقصان نہ پہنچا بیٹھیں
ہماری تخیل پسندی اور مشکلات کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت کو بڑھاتے ہیں
بہت سارے لوگ نیند میں مشکلات کا سامنا کرتےہیں اور خواب ہی میں ان مشکلات کے حل کے لیے جدوجہد کرتے نظر اتے ہیں ۔ اس دوران ان مسائل کا مقابلہ کرنے کے لیۓ وہ بہت سارے ایسے کام کرتے ہوۓ بھی خود کو دیکھتے ہیں جن کے بارے میں عام زندگی میں کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتے ہیں
ماہرین کی تحقیقات کے مطابق سونے کے دوران اس حالت میں ہمارا دماغ عام حالات سے زيادہ کام کر رہا ہوتا ہے ۔ اور اس کے نتیجے میں نہ صرف اس کے کام کرنے کی صلاحیت میں بہتری آتی ہے بلکہ وہ اس کے بعد عام حالات میں بھی مسائل کے حل کے لیۓ زیادہ بہتر کام کرنے کی قابلیت حاصل کر لیتا ہے
یہی وجہ ہے کہ آرٹ سے جڑے لوگوں کو عام طور پر کسی بھی شاہکار کی تخلیق کا خیال ان کے خوابوں ہی میں سامنے آتا ہے
سونے کے کچھ ایسے انداز جو انسان کو بیمار بھی کر سکتے ہیں جاننے کے لیۓ یہاں کلک کریں
جاگنے کے بعد نیند میں دیکھے گۓ سپنوں کا بھول جانا
انسان کے دماغ میں یہ صلاحیت ہوتی ہےکہ وہ تمام معلومات یاداشت کی صورت میں محفوظ کرتا رہتا ہے مگر خوابوں کے معاملے میں یہ معاملہ الٹا ہوتا ہے اور عام طور پر انسان جاگنے کے بعد 95 فی صد خواب فراموش کر چکا ہوتا ہے
اس حوالے سے ماہرین کا یہ کہنا ہےکہ جس وقت انسان ان کو دیکھتا ہے اس دوران دماغ یاداشت والے حصے کو کام کرنے کا حکم نہیں دیتا ہے اورحقیقی معنوں میں یہ انسان کے اوپر قدرت کی جانب سے ایک احسان ہوتا ہے ۔ کیوں کہ اگر اس کے خوابوں کو بھی بھی اس کی یاداشت محفوظ کرنا شروع ہو جائيں تو یاداشت کے اوپر غیر ضروری بوجھ پڑ جاۓ جو انسان کے دماغ کی صحت کےلیۓ سخت نقصان دہ ثابت ہو
خواب حقیقت کا آئينہ ہوتے ہیں
اکثر لوگ یہ دعوی کرتے نظر آتےہیں کہ ان کے خواب سچے ہوتے ہیں اور ہم لوگ اس دعوی کو جھوٹ سمجھتے ہیں ۔ لیکن اب ماہرین نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ کچھ افراد کے دماغ میں قدرت کی جانب سے بعض اوقات یہ صلاحیت موجود ہوتی ہے کہ وہ اپنی مرضی سے ایسے خوابوں کو دیکھ سکتے ہیں جو کہ ان کے مسائل کے حل کے لیۓ معاون ثابت ہو سکتے ہیں اور ان کی رہنمائی کر سکتے ہیں
لیکن ان خوابوں کے لیۓیہ ضروری ہوتا ہے کہ ایسے افراد مراقبے یا دوسرے طریقوں سے اپنے دماغ پر کنٹرول حاصل کر سکیں ۔ دوسرے لفظوں میں ایسے لوگ جو خاص صلاحیتوں کے حامل ہوں ۔
یاد رکھنے کی باتیں
اس حوالے سے ماہرین کی آرا یہ بھی ہے کہ خواب تو ہر ایک دیکھتا ہے مگر ان کے خوابوں میں ان کے دن بھر کے کاموں اور ملنے والے افراد سے ہی جڑے ہوتے ہیں اور زيادہ تر ان کے لاشعور میں موجود ان خواہشات پر مبنی ہوتے ہیں جو کہ ادھوری رہ جاتی ہیں
اس وجہ سے ماہرین نفسیات انسان کے خوابوں کی مدد سے ان کے لاشعور میں موجود گرہوں کو کھولنے میں مدد لیتے ہیں ۔ اس وجہ سے کسی بھی قسم کی نفسیاتی الجھن کی صورت میں ماہر نفسیات سے آن لائن رابطے کے لیۓ مرہم ڈاٹ پی کے کی ویب سائٹ وزٹ کریں یا پھر 03111222398 پر رابطہ کریں