کان کا انفیکشن بچوں اور بڑوں میں بہت عام ہے۔ درحقیقت نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کے مطابق بہت سے بچے اپنی تیسری سالگرہ سے پہلے کان کے انفیکشن میں مبتلا ہوتے ہیں۔ بہت سے انفیکشن ایسے بھی ہوتے ہیں جو خود ہی دور ہوجاتے ہیں لیکن ان کو نظرانداز بھی نہیں کرنا چاہیے۔
اگر آپ کے بچے میں کان کا انفیکشن ہے تو اس کو نظرانداز کرنے کی بجائے مرہم کی سائٹ سے اچھے ائیر سپیشلسٹ سے بات کریں۔ کان کا معاملہ بہت حساس معاملہ ہے اس میں دیر نہیں کرنی چاہیے کیونکہ دیری کی صورت میں بہت سی پچیدگیاں ہو سکتی ہیں۔جو آپ کے لئے نقصان کا باعث بن سکتی ہیں۔
اگر آپ جاننا چاہتے ہیں کہ کان کے انفیکشن کی بچوں میں کیا علامات ہو سکتی ہیں تو اس کے لئے آپ اس بلاگ پر میرے ساتھ رہیں کیونکہ اس سے آپ کے علم میں اضافہ ہوگا۔
کان کا انفیکشن کیا ہے ؟
بہت سے انفیکشنز کا اگر وقت پر علاج نہ کیا جائے تو یہ ہمارے لئے ہی مسائل کا باعث بنتے ہیں۔ اسی طرح کان کا انفیکشن پر بھی غور کرنا چاہیے تاکہ آپ کسی بڑے مسئلے سے بچ سکیں۔
کان کے انفیکشن سے مراد ہے درمیانی کان کی سوزش ہے۔ جو عام طور پر بیکٹریا کی وجہ سے ہوتی ہے یہ اس وقت ہوتی ہے جب کان کے پردے کے پیچھے میل جم جاتی ہے تو کان کے انفیکشن میں مبتلا ہونے کے امکانات ہوتے ہیں۔ ان انفیکشنز میں کوئی بھی مبتلا ہو سکتا ہے۔
بچوں میں کان کا انفیکشن
کان کا انفیکشن اس وقت ہوتا ہے جب کان میں سوزش ہوتی ہے۔ یہ سوزش پھنسے ہوئے جراثیم یا بیکٹریا کی وجہ سے بھی ہو سکتی ہے۔ کان کے انفیکشن کی سب سے عام قسم اوٹائیٹس میڈیا ہے۔ جس کا نتیجہ اس وقت ہوتا ہے جب کان کے پردے کے پیچھے سیال بن جاتا ہے۔
اس کے نتیجے میں درمیانی کان کے حصے میں سوزش ہوتی ہے۔ اکثر اوقات چھوٹے بچوں میں نزلہ زکام اور کھانسی کے بعد کان کے انفیکشن کا خدشہ ہوتا ہے ۔ اس لیے بیکٹیریا بچوں میں انفیکشن کی وجہ بنتا ہے۔
کان میں انفیکشن کی دو وجوہات
بچوں میں بڑوں کی نسبت زیادہ انفیکشن کے امکانات ہو سکتے ہیں کیونکہ ان میں نزلہ زکام اور کھانسی زیادہ ہوتی ہے۔اس لئے ہم دو عام وجوہات جانتے ہیں جو بچوں میں زیادہ امکانات ہوتے ہیں۔
بڑوں کا مدافعتی نظام بچوں کی نسبت زیادہ مضبوط ہوتا ہے۔ اس لئے بچوں کا مدافعتی نظام زیادہ انفیکشن سے نہیں لڑسکتا اور جس کی وجہ سے ان میں انفیکشن کی وجوہات زیادہ ہوتی ہیں۔
چھوٹے بچوں میں یوسٹاچین ٹیوب چھوٹی ہوتیں ہیں جس وجہ سے سیال کا اخراج نہیں ہوتا۔ یہ بھی ایک وجہ سے جس وجہ سے بچوں میں انفیکشن کی شرح زیادہ ہے۔
کان کے انفیکشن کی علامات
چھوٹے بچوں میں جب کان کا انفیکشن ہوتا ہے تو اس کی علامات ظاہر ہوتیں ہیں۔ بہت سے والدین اندازاہ نہیں لگا سکتے کہ ان کے بچے کو کیا تکیلف ہے اگر آپ کا بچہ ابھی بولنے کی عمر میں نہیں پہنچا تو آپ کو خو دہی اندازہ کرنا ہوگا کہ آپ کے بچے کو کیا تکلیف ہے۔ آپ اپنے بچے کی ان چیزوں کی وجہ سے پتہ کر سکتے ہیں جیسے؛
کان کو کھینچنا-
رونا اور چڑچڑاپن-
سونے میں دشواری-
بخار خاص طور پر چھوٹے بچوں میں-
سننے میں دشواری-
توازن کھونا-
آپ ان علامات کی بنا پر اندازہ کر سکتے ہیں کہ آپ کے بچے کو کام کی تکلیف ہو رہی ہے اس صورت میں آپ کو اپنے بچے کو طبی امدار کے لئے کسی اچھے ڈاکٹر کے پاس لے کر جانا چاہیے تاکہ وقت پر آپ کے بچے کا مسئلہ حل ہو سکے۔اور اس کا علاج شروع کیا جا سکے۔
جن علامات میں فوری علاج کی ضرورت ہوتی ہے ان میں شدید بخار، کان سے خون بہنا اور درد ہو سکتا ہے۔اس لئے آپ کو فوری طور پر چیک اپ کی ضرورت ہوتی ہے۔
کان کے انفیکشن کا علاج
زیادہ تر کان کا انفیکشن جلد ہی ٹھیک ہوجاتا ہے لیکن آپ کے بچے کو اگر کان میں زیادہ درد رہتا ہے تو فوری علاج کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ بچوں کو تکلیف سے نکالا جا سکے۔ اس کے لئے آپ کو ڈاکٹر کو چیک کروانا چاہیے۔
کان کے انفیکشن کی صورت میں زیادہ تر آپ کو ڈاکٹر اینٹی بائیوٹک ہی تجویز کرتا ہے۔ کیونکہ اینٹی بائیوٹکس آپ ہی بیکٹیریا یا وائرس کو ختم کرنے کے لئے مفید ہے۔ سب سے بہترین طریقہ یہ ہے کہ آپ اپنے بچے کو ڈاکٹر کی ہدایات کے مطابو چلائیں تاکہ جلد از جلد کان کا انفیکشن ختم کیا جاسکے۔
آپ کا اگر بچہ درد میں مبتلا ہے یا کان کا انفیکنشن آپ کو تنگ کر رہا ہے تو آپ مرہم ڈآٹ پی کے کی ویب سائٹ سے ایک اچھے اور مستند ڈآکٹر کی اپائنمنٹ حاصل کر سکتے ہیں یا آپ اس نمبر پر 03111222398 آن لائن کنسلٹیشن لے سکتے ہیں۔