ٹانگوں اور بازوؤں میں کمزوری محسوس کرنا
اگر آپ کو ٹانگ، بازو یا چہرے کے پٹھوں میں کمزوری یا سن ہو جانے کی کیفیت محسوس ہو رہی ہے تو یہ سٹروک کی علامات ہو سکتی ہیں۔ خاص طور پہ اگر یہ کیفیات جسم کے ایک طرف ہوں۔ سٹروک کی دیگر علامات میں توازن برقرار نہ رکھ سکنا، نظر کا دھندلا جانا، چلنے میں دقت اور اچانک بول نہ سکنا شامل ہے۔
اگر سٹروک کو ابتدا میں ہی تشخیص کر لیا جائے تو آپ ناقابل تلافی نقصان سے بچ سکتے ہیں۔ سٹروک کی پہلی علامت کے ساڑھے چار گھنٹے کے اندر علاج شروع کر لیا جائے تو مریض کو سنگین نوعیت کے نقصان سے بچایا جا سکتا ہے۔
سینے میں درد
سینے کے درد سے لاپرواہی بلکل مت برتیے۔ درد کے ساتھ پسینہ آنا،دباؤ محسوس کرنا،سانس پھولنا اور متلی کی کیفیت کی صورت میں فوری اپنے معالج سے رابطہ کیجیے۔ سینے میں درد اور دباؤ دل کی بیماری یا حملہ قلب کی علامت ہو سکتا ہے۔ خاص طور پر اگر یہ علامات آپ کو جسمانی طور پر فعال رہنے کے دوران زیادہ محسوس ہوں۔ یہ علامات خون میں تھکا بننے کی بھی پو سکتی ہیں۔
اگر آپ سینے میں تنگی یا بھاری پن محسوس کر رہے ہیں اوراس کیفیت کا دورانیہ چند منٹ سے ذیادہ رہتا ہے یا ایسا بار بار ہو رہا ہے تو فوری طبی امداد حاصل کیجیے۔
Read Also: 3 Main Breathing Issues Due To Air Pollution In Pakistan
پنڈلی کے پچھلے حصے میں درد
یہ آپ کی ٹانگ میں خون کا تھکا بننے کی علامت ہو سکتا ہے۔ اس کو ڈیپ وین تھرومبوسیس کہا جاتا ہے۔ اس سے ان لوگوں کے متاثر ہونے کا خدشہ ہوتا ہے جو زیادہ دیر تک بیٹھے رہتے ہوں یا وہ مریض جو لمبے عرصے سے بستر پر موجود ہوں۔
اگر آپ کی ٹانگ میں تھکا بن چکا ہے تو آپ کو کھڑے ہونے اور چلنے پر درد محسوس ہو سکتا ہے۔ متاثرہ ٹانگ پر سوجن،سرخی اور ہاتھ لگانے پر درد محسوس ہو سکتا ہے۔ متاثرہ ٹانگ کا حجم صحت مند ٹانگ کی نسبت بڑھ جاتا ہے۔اگر آپ اس علامت کو محسوس کررہے ہیں تو معالج سے فوری رابطہ کریں۔ خون کے اس تھکے کا فوری علاج نہ کیا جائے تو یہ خون کے بہاؤ میں رکاوٹ بن سکتا ہے جس کے سنگین نتائج سامنے آ سکتے ہیں۔
سانس لینے پر سینے سے آواز آنا
سانس کی تکالیف کا فوری علاج ضروری ہے۔سانس لینے پر سینے سے آو از دمہ،پھیپھڑوں کی بیماری،شدید الرجی یا کسی کیمیائی مادے کے زیرہلے ااثرات کی علامت ہو سکتی ہے۔اگر آپ کو سانس پھولنے کے ساتھ بخار کی بھی شکایت ہے تو اس علامت کی وجہ نمونیا یا برونکائٹس بھی ہو سکتا ہے۔سانس میں دشواری یا سانس لینے پر سینے سے آواز آنے کی شکایت ہو تو فوری معالج سے رابطہ کریں۔ معالج آپ کی علامات کی وجہ تلاش کر کے آپ کو مناسب علاج تجویز کرے گا۔
خود کشی کے خیالات
اگر آپ ناامیدی اور مایوسی کا شکار ہو رہے ہیں یا آپ کا خیال ہے کہ آپ کے زندہ رہنے کی کوئی وجہ باقی نہیں رہی تو فوری طور پر کسی ہسپتال کے ایمرجنسی روم میں یا ماہر نفسیات سے رابطہ آپ کی حفاظت کے لیے ناگزیر ہے۔ڈاکٹر یا ماہر دماغی امراض آپ سے اس سلسلے میں بات کریں گے، آپ کی حفاظت کو یقینی بنائیں گے اور اس مشکل وقت سے نبرد آزما ہونے میں آپ کی مدد کریں گے۔