انسانی جسم میں ڈھانچے کی مثال کسی عمارت کی بنیاد جیسی ہے۔ ہڈیاں وہ بنیادی جزو ہیں جن سے مل کر ڈھانچہ بنتا ہے۔ ان کی کمزوری یا ٹوٹ پھوٹ سے نقل وحرکت میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ خاص طور پر خواتین اور عمر رسیدہ افراد ہڈیوں کی کمزوری اور ان کے بھربھرے پن کی بیماری مین مبتلا نظر آتے ہیں۔ یہ ضروری ہے کہ ہڈیوں کی صحت کو یقینی بنانے کے لیے کچھ اقدامات کیے جائیں تاکہ کسی سنگین نقصان کا اندیشہ نہ رہے۔ ایسے ہی کچھ اہم اقدامات کا ذکر درج ذیل ہے۔
:نمک کم استعمال کیجیئے
جنتا زیادہ نمک آپ استعمال کریں گے اتنا ہی آپ کے جسم سے کیلشیم کا اخراج ذیادہ ہوجائے گا۔ ڈبہ بند غذائیں، چپس،پنیر اور بازاری اشیا میں نمک کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے۔ بہتر ہے کہ ان مصنوعات کا استعمال کم سے کم کیا جائے اور گھر کے کھانے میں بھی نمک کی مقدار کو کم رکھا جائے۔ ہڈیوں کے ماہر امراض سے رابطہ اور مشورہ کرنے کے لیے مرہم ویب سائٹ کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔
:ذیادہ دیر بیٹھے رہنا چھوڑ دیجیئے
اپنے پسندیدہ ڈرامے کی ایک قسط دیکھ لینا یقینا کسی نقصان کا باعث نہیں ہے لیکن اگر آپ گھنٹوں ٹی وی کے سامنے بیٹھے رہنے کے عادی ہیں تو اس عادت کو فوری طور پر ترک کر دیجیئے۔ ایک متحرک طرز زندگی ہی صحتمند ہڈیوں کی ضامن ہے۔ دراصل جب آپ چل پھر رہے ہوتے ہیں تو آپ کی ہڈیوں اور پٹھوں کو کشش ثقل کے خلاف کام کرنا پڑتا ہے جو کہ ان کی صحت کے لیئ مفید ہے۔ بیٹھے رہنے یا لگاتار ٹی وی دیکھتے رہنے میں ہڈیوں اور پٹھوں کی کمزوری کا اندیشہ ہے۔
:سورج کی روشنی کا فائدی اٹھائیے
اکثر لوگ دنبھع سارج کی روشنی سے دور کمروں اور آفس میں مصروف رہتے ہیں۔ یہ ہدیوں کی صحت کے لیے کچھ اچھا نہیں ہے۔ سورج کی روشنی میں جسم وٹامن ڈی بناتا ہے۔ اس لیے ضروری ہے کہ ہر ہفتی میں کم از کم پندرہ منٹ کے لیے کئی بار دھوپ کا سامنا کیا جائے۔ وتامن ڈی کے حصول کے لیے آپ دوائیں اور غزا بھی استعمال کر سکتے ہیں لیکن اس سلسلے میں ایک ڈاکٹر یا غذائیت کے ماہر سے مشورہ لینا ضروری ہے۔
:مشروبات کے استعمال میں احتیاط
سوڈا، چائے ، کافی اور انرجی ڈرنکس کے استعمال میں بھی احتیاط کی ضرورت ہے۔ ان تماما مشروبات کا حد سے زیادہ استعمال ہڈیوں میں سے کیلشیم کم کر دیتا ہے۔ اس لیے ضروری ہے کہ کیلشیم سے بھرپور مشروبات کا استعمال بھی کیا جائے اور میٹھے اور کیفین سے لبریز مشروبات کا استعمال شازونادر ہی کیا جائے۔
:ادویات صرف معالج کے مشورے سے
یہ بات جان لیجیئے کے تمام ادویات کیمیکل سے بنی ہیں اور ان کے استعمال میں ذرا سی بے احتیاطی آپ کی صحت پر گراں گزر سکتی ہے۔ کئی ادویات ایسی ہیں جن کا استعمال ہڈیوں کی صحت کے لیے مضر ہے۔ ضاص طور ہر جھٹکوں کے لیے استعمال ہونے والی ادویات اور گلوکوکارٹیکوائڈز کا استعمال ہڈیاں کمزور کر سکتا ہے۔
اس سلسلسے میں اپنے معالج سے مشورہ اور اس کی ہدایات پر عمل کر کے آپ ان دواوٗں کئ ضمنی اثرات سے بچ سکتے ہیں۔