خوبصورت اورمضبوط دانت ہر انسان کی خواہش ہوتی ہے،ایسےدانت ہماری خوبصورتی کے ساتھ ساتھ ہماری شخصیت میں بھی نکھارپیداکرتے ہیں۔کیونکہ ہنستےاورمسکراتےوقت ہمارےدانت نظرآتے ہیں گندےاورپیلے دانت ہماراکونفیڈینس کم کرتے ہیں۔ہم جس محفل میں بیٹھتے ہیں تو پیلےدانتوں کی وجہ سے شرمندگی ہوتی ہے۔اس لئے چہرےکی خوبصورتی کے ساتھ دانتوں کی خوبصورتی بہت معنی رکھتی ہے۔ہنستا اور دلکش چہرہ بھی دانت گندے ہونے کی وجہ سےماند پڑجاتا ہے۔پیلےدانت ہماری شخصیت کو متاثرکرتے ہیں اور شرمندگی کا باعث بنتے ہیں اور لوگ پاس بیٹھنے سے بھی کتراتے ہیں۔دانتوں کو برش اور صفائی کے علاوہ بہت سی سبزیاں اور پھل بھی ان کی مظبوطی قائم رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔اللہ تعالی نے اپنی بہت سی نعمتیں ہم پرنازل کی ہیں جو انسان کی دماغی اور جسمانی صحت کے لئے بہت مفید ہیں۔اس لیے متوازن غذا بھی انسان کی صحت کے لئے بہت ضروری ہے۔متوازن غذا آپ کو بہت سی بیماریوں سے محفوظ رکھتی ہے۔اس لئے دن میں صحت بخش غذا کو اپنی روٹین میں لازمی شامل کریں تاکہ آپ دانتوں کی حفاظت کر سکیں اور صحت مند بھی رہ سکیں۔ہمارے دانتوں کے لئے کونسی سبزیاں یاکونسے پھل اچھے ہیں آج ہم ان کےبارے پڑھیں گے،تاکہ آپ ان سے فوائد حاصل کر سکیں۔
فائبر سے بھرپور غذا
امریکن ڈینٹل ایسوی ایشن کا کہنا ہے کہ ریشہ دار غذا ہمارےدانتوں اورمسوڑں کی حفاظت کے لئے بہت مفید ہے،فائبر والی غذا مسوڑھوں کی بیماری سےدفاع کرتی ہے،پھلوں اورسبزیوں میں موجود فائبر ہمارے دانتوں کے لئے اسکرب کا کام کرتا ہے،اس کے علاوہ جب ہم کوئی چیز کھاتے ہیں بیس منٹ بعدبیکٹریا کا حملہ ہوتا ہے،تو ہمارے منہ میں موجود تھوک میں کیلشیم او فاسفیٹ دانتوں میں معدنیات کو بحال کرتا ہےاور دانتوں پر حملہ کرنے والے بیکٹریا کے اثرات کو کم کرتا ہے۔سیب اور گاجر میں فائبر وافر مقدار میں پایا جاتا ہے۔
کیلشیم سے بھرپور غذا
دودھ اوردہی میں کیلشیم وافر مقدار میں پایاجاتاہے،جو دانتوں کے لئے بےحدضروری ہے۔دودھ میں موجودکیلشیم اور فاسفیٹ دانتوں میں وٹامنز کی بحالی قائم رکھتے ہیں۔دوسری اشیا جن سےدانتوں کو نقصان ہوتاہےیہ بیکٹریا کے خلاف مزاحمت میں دفاع کا کام کرتے ہیں۔
سبزپتوں والی سبزی
سبز پتوں والی سبزیوں میں کیلشیم اور میلگنیشیم وافر مقدار میں پایاجاتاہے جو ہڈیوں کی مضبوطی کے لئے بہت ضروری ہے ،پالک دھنیا پودینہ بہت اہم ہے،اس کے علاوہ پیاز میں اینٹی بیکٹیریل خصوصیات پائی جاتی ہیں جو دانتوں سے بیکٹریا اور کیڑالگنے سے بچاتا ہے۔
نمک کا استعمال
نیم گرم پانی میں نمک ڈال کر غرارے کرنے سےمنہ میں موجود بیکڑیامرجاتے ہیں اس کےعلاوہ ایسا کرنے سے دانت اور مسوڑھے مضبوط ہوتے ہیں اس سےٹھنڈااورگرم لگنے کی کیفیت سے بھی چھٹکاراملتا ہے۔
برش کرنا
صحت مند اور مضبوط دانتوں کے لئےدن میں دو دفعہ برش کرنے کی عادت بنایئں ایسا کرنے سے مسوڑھوں اور دانتوں کی بیماری سے چھٹکارا ملتا ہےاس کے علاوہ دانت بیکٹریاسے محفوظ رہتے ہیں۔ایک دفعہ دن میں ماؤتھ واش کا بھی استعمال کرنا چاہیے۔
برش کیسا ہونا چاہیے؟
میرےخیال میں سب صبح کے وقت لازمی برش کرتے ہونگے لیکن برش کرنےسے پہلےیہ لازمی دیکھنا چاہیے کہ برش کیسا ہونا چاہیے؟ برش لیتے وقت یہ تسلی کریں کہ برش کا بالوں والا سرا اتنا بڑا ہوکہ ایک وقت میں دو دانتوں کی صفائی کرسکے اور برش سخت نہ ہو۔جب آپ کے مسوڑھوں میں کوئی بیماری یاسوزش ہو تب برش کا استعمال نہ کریں۔
پرہیز
لاکھوں افراددنیامیں دانتوں اور مسوڑھوں کی بیماری میں مبتلا ہوتے ہیں۔اس کے لئے ضروری ہے ان چیزوں کا استعمال ترک کر دینا چاہیےجن سے دانتوں کا نقصان ہو۔
میٹھی چیزوں کا کم استعمال کیا جائے۔
سوفٹ ڈرنک کا استعمال کم کریں۔
فاسٹ فوڈ کا استعمال کم کیا جائے۔
ہرچھ ماہ کہ بعد اپنے دانتوں کے ڈاکٹر سے معائنہ کرواتے رہیں تاکہ بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں۔
بچوں سے لے کربوڑھوں تک سب ہی دانتوں کی بیماری میں مبتلا ہوتے ہیں۔دانتوں کی حفاظت کے لئے اختیاط ضروری ہے لیکن اس کے لئے ڈاکٹر بھی ضروری ہے۔تاکہ دانتوں کی بیماریوں سے بچا جاسکےاور دانتوں کی مضبوطی برقرار رہ سکے۔اس کے لئے آپ گھر بیٹھے مرہم۔پی۔کے کی ویب سائٹ سے دانتوں کے سپیشلسٹ ڈاکٹر سے ایک فون کال کے ذریعے اپائنمنٹ بک کروا سکتے ہیں اس کے علاوہ آپ آن لائن وڈیو کنسلٹیشن بھی لے سکتے ہیں۔