بواسیر کا مرض پاکستان میں عام ہے۔ اگر اس مرض کا بر وقت علاج اور تشخیص نا کی جائے تو مرض بھڑنے کا خدشہ رہتا ہے۔ بواسیر کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ مرض عمر رسیدہ لوگوں میں عام ہے۔ مگر ایک تحقیق کے مطابق یہ مرض کم عمر لوگوں میں بھی عام ہے۔ قبض اوربواسیر چند ایسے امراض میں سے ایک ہیں جو انسان کی طبیعت میں بے چینی کا سبب بھی بنتی ہے۔
بواسیر کی وجوہات اور علاج ممکن ہے اگر وقت پر تشخیص کر لی جائے۔ بعض اوقات صرف گھریلو ٹوٹکوں سے کام لینا مناسب نہیں ہوتا تاہم وقت پر بہترین گسٹرنٹولوجسٹ سے آج ہی اپائنٹمنٹ بُک کروائیں۔
بواسیر کی اقسام
بواسیر دو طرح کی ہوتی ہے۔
خونی بواسیر اور بواسیر بادی۔
بواسیر کی خطرناک قسم خونی بواسیر سے کیونکہ اس میں خون آتا ہے اور درد کی بھی شکایت رہتی ہے۔ اس کے برعکس بواسیر بادی میں خون تو نہیں آتا مگر دونوں کی علامات ایک جیسی ہیں۔ دونوں اقسام قابل غور ہیں کیونکہ مرض کا علاج جلد از جلد ہونا ضروری ہوتا ہے۔
بواسیرکیا ہے؟
بواسیر میں بڑی آنت کے آخری حصے میں سوزش کی وجہ سے پاخانے میں خون کا نکلنا اور قبض کی شکایت رہتی ہے۔ بواسیر جسم میں دیگر مسائل کا سبب بھی بن سکتی ہے۔ جس میں بدہضمی، سینے میں جلن اور دیگر پوشیدہ مسائل بھی شامل ہیں۔
بواسیر کی وجوہات
بواسیر کی بہت سی وجوہات ہیں جن میں سے اسہال، مستقل قبض، حمل اور جگر کی بیماری بڑی وجوہات ہیں۔ اس کے علاوہ کھانے میں بدپرہیزی ، مرچ مصالوں کا ذیادہ استعمال ، چکنائی کا ذیادہ استعمال، بازاری ناقص خوراک اور سگرٹ نوشی کی وجہ سے بھی بواسیر کا مرض ہو سکتا ہے۔
بواسیر کی علامات
بواسیر کی سب سے بڑی علامت اجابت کے دوران درد ہے۔ اس کے علاوہ خون کا بہنا بھی باعث غور وجہ ہے۔ خون کی صورت میں بواسیر کو خونی بواسیر کہا جاتا ہے۔
سرجری سے علاج
بادی بواسیر کا علاج خواہ گھریلو ٹوٹکوں سے ممکن ہے مگر احتیاط ضروری ہے۔ اس کے علاوہ بواسیر کا علاج سرجری سے بھی کیا جاتا ہے۔ اس میں مریض کو خاص ٹیکا لگایا جاتا ہے جس کوموروعیٹ سوڈیئم کہا جاتا ہے۔ مرض کی نوعیت کے مطابق اگر یہ مرض بہت بھڑ گیا ہو تو آپریشن کے ذریعے مسے کاٹ دئیے جا تے ہیں۔ اگر مرض کی وجہ جگر کی خرابی ہو تو لیورایکسٹریکٹ کہا جاتا ہے۔
کراچی میں بہترین جرنل سرجن سے اپائنٹمنٹ بُک کروانے کے لئے مرہم ویب سائٹ وزٹ کریں یا کال سنٹر سے رابطہ کریں۔
بواسیر کے لئے گھریلو ٹوٹکے
اچھی طرزِ زندگی آپ کو اس مرض سے نجات میں مدد کر سکتی ہے۔ درج ذیل تدابیر کو اپنا کے آپ بواسیر جیسے خطرناک مرض سے بچ سکتے ہیں۔
کاسٹر آئل
کاسٹر آئل بواسیر کے لئے نہایت مفید ہے۔ اس کے استعمال سے درد میں کمی بھی آتی ہے۔ اس کا باقاعدگی سے استعمال خون میں کمی کا باعث بھی بنتا ہے۔
پانی کا استعمال
یاد رہے کہ بواسیر کی حالت میں پانی کا استعمال ذیادہ سے ذیادہ کیا جائے اور جسم کے اندرون حصے کو تر رکھا جائے۔
چکنائی کا کم استعمال
چکنائی والی خوراک کا کم سے کم استعمال کیا جائے۔ یہ نا صرف بواسیر کا سبب بنتا ہے بلکہ موٹا پے اور جگر کے امراض کا بھی سبب ہے